وزارت خزانہ
nمحکمہ انکم ٹیکس کی دہلی میں چھاپہ مار کارروائی
Posted On:
29 DEC 2020 7:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍دسمبر، محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی خطے میں بلا حساب نقدی روٹنگ اور اس کو دوسروں تک پہنچانے کی سرگرمیوں میں شامل متعدد حوالہ کارو باریوں کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔
تلاشی کی مہم کے نتیجے میں مجرم ثابت کرنے والے ثبوت و شواہد کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ مختلف فرضی تنظیموں کا استعمال فرضی خرید ؍ فروخت بلوں کو تیار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور متعدد بینک کھاتوں کے ذریعے بلا حساب رقم کا لین دین ہو رہا ہے۔ ایسی فرضی تنظیمیں دو ماہ کے بعد بند کردی جاتی ہیں اور نئی تنظیمیں بنالی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ 300 کروڑ روپے کی زائد قیمت کی خرید فروخت کچھ چھپانے و فرضی خریداری کو لے کر مجرم ثابت کرنے والے کاغذات بر آمد ہوئے ہیں۔
تلاشی کارروائی سے 14 کروڑ روپے نقد ، جن کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے، اور دو کروڑ روپے کی قیمت کا بلین ضبط کیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ج ق- ق ر)
U-8522
(Release ID: 1684563)
Visitor Counter : 145