زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کا عمل


دھان کی خریداری میں پچھلے سال کے مقابلے اس سال 24.90 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے

دھان کے عمل کے تحت 87391.98کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت کے ساتھ تقریباً57.47 لاکھ دھان کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 29 DEC 2020 6:56PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن(کےایم ایس)21-2020کےدوران،حکومت نےموجودہ کم سے کم امدادی قیمت(ایم ایس پی)اسکیموں کےمطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

خریف21-2020کے لئے دھان کی خریداری پنجاب،ہریانہ،اترپردیش،تلنگانہ،اتراکھنڈ،تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر،کیرالہ، گجرات،آندھراپردیش،چھتیس گڑھ،اڈیشہ،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،بہار،جھارکھنڈاورمغربی بنگال جیسی ریاستوں؍مرکز کےزیرانتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک سے جاری ہے۔ گذشتہ سال کے370.57لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال28دسمبر2020ءتک462.88لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے دھان کی خریداری میں24.90 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر462.88لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے،جو مجموعی خریداری کا43.80فیصد ہے۔

 

001.jpg

 

 

کل 87391.98 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی مالیت کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی کارروائیوں سے تقریباً57.47لاکھ کسانوں کو  پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔

002.jpg

 

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020ءکے لئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ،اترپردیش،اڈیشہ،راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کے لئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.66 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں، تلہن اور کوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

28دسمبر 2020ء تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1283.95 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ،اُڑد، مونگ پھلی اورسویابین کی239845.87 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے،جس سے تمل ناڈو،مہاراشٹر، گجرات،ہریانہ اور راجستھان کے129760 کسانوں کو فائدہ ہواہے۔

اسی طرح28دسمبر 2020ء تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے،جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے3961 کسان مستفید ہوئے ہیں،جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرے کی خرید کی گئی تھی۔ جہاں تک کوپرا اور اُڑد کا تعلق ہے،ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداواری ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں،جس کا فیصلہ خریف کی فصل دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

 

003.jpg

پنجاب،ہریانہ،راجستھان،مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ،آندھراپردیش،اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔28دسمبر2020ء تک6956291کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ،جن کی قیمت20391.36کروڑ روپے ہے،اس سے1353139 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

004.jpg

*****

م ن۔ح ا۔ ن ع

U NO: 8516


(Release ID: 1684541) Visitor Counter : 147