ریلوے کی وزارت

گڈ گورننس کے موقع پر انڈین ریلوے نے لاتور مہاراشٹر میں واقع مراٹھواڑہ ریل کوچ فیکٹری کے ذریعہ پہلا کوچ شیل تیار کئےجانے کا فخر کے ساتھ اعلان


اس جدید ترین فیکٹری کا قیام اور آغاز انڈین ریلوے کے لئے سیلف پروپیلڈ ٹرینیں تیار کرنے کے لئے ریل وکاس نکم لمیٹیڈ نے (آر وی این ایل) کے دو برسوں میں کیا گیا

انڈین ریلوے میک ان انڈیا مشن کے لئے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے

Posted On: 26 DEC 2020 8:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26  دسمبر 2020،           کوڈ۔ 19 سے متعلق لاک ڈاؤن  اور چیلنجوں  کے باوجود  انڈین ریلوے کی پی ایس یو ریل وکاس نگم لمیٹیڈ  (آر وی این ایل) نے لاتور مہاراشٹر میں  مراٹھواڑہ ریل کوچ فیکٹری کا  25 دسمبر  2020 کو گڈ گورننس ڈے کے موقع پر  پہلا کوچ شیل تیار کئےجانے سے آغاز کیا۔ اس فیکٹر ی کی شروعات  محض دو سال قبل کی گئی تھی۔

مراٹھواڑہ ریل کوچ فیکٹر ابتدائی طور پر 250 ایم ای ایم یو/ ای ایم یو/ ایل ایچ بی/ ٹرین  سیٹ ٹائپ جدید کوچ  سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت  کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے لیکن  اس کی صلاحیت میں  کافی حد تک  اضافی کیا جاسکتا ہے، اس کی گنجائش بھی  چھوڑی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت  500 کروڑ روپے ہے اور زمین کی قیمت 120 کروڑ روپے ہے۔

یہ فیکٹری 350 ایکڑ میں قائم کی گئی ہے، جس میں 52 ہزار مربع میٹر فری انجینئرڈ بلڈنگ شیڈ ہیں۔تین لائن یارڈ، 33 کے وی سپلائی والا الیکٹرک سب اسٹیش، کینٹین، سکیورٹی اور انتظامی بلاک اور ایک رہائش کالونی 24 ایکڑ میں ہے۔کوچز کو فیکٹری سے  نئے الیکٹرانکلی انٹر لاکڈ ہرنگل ریلوے  تک پہنچانے کے لئے  ایک5 کلو میٹر لمبی ریل کنکٹی وٹی بھی فراہم کرائی گئی ہے۔ اس فیکٹری میں  جدید ترین مشینری اور پلانٹ، میٹیریل ہینڈلنگ سسٹم اور مختلف سہولتیں موجود ہیں۔

اٹھائیس اگست 2020 کو پروجیکٹ کی منظور دیئے جانے کے ساتھ ہی  ریلوے کی وزارت کی  ایک منی رتن پی ایس یو ریل وکاس نگم لمیٹیڈ  میں  30 اگست 2018 کو تیز رفتار ی سے اس کام کو مکمل کرنے کے لئے  ایک کمپوزٹ ٹھیکہ دے دیا تھا اور 12 اکتوبر 2018 کو  سائٹ پر  کام شروع کردیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ یہ فیکٹری  مزید کوچ شیل تیار کرے گی اور  مستقبل قریب میں  مکمل طور پر  فرنیشڈ ٹرین یواکائیاں  تیار کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8450

                          




(Release ID: 1684081) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil