ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ڈی جی ٹی- ایم ایس ڈی ای نے ڈیجیٹل ہنر مندی کے لئے مائیکرو سافٹ اور این اے ایس ایس سی او ایم فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے

Posted On: 24 DEC 2020 6:10PM by PIB Delhi

 

پورے ہندوستان میں  لگ بھگ3000 ہزار آئی ٹی آئی اداروں کے تقریباً 1,20,000 طالب علموں کو اس ڈیجیٹل طریقے سے مرتب کردہ  ہنر سیکھنے کے ماڈیول سے بھارت اسکلس پورٹل کے ذریعہ  فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

  • بھارت اسکلس لرننگ پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2020 میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد جہاں 90 ہزار وہیں آج یہ تعداد بڑھ کر 16.55 لاکھ ہوگئی۔

 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ( ڈی ای ٹی) نے مائیکرو سافٹ اور این اے ایس ایس  سی او ایم فاؤنڈیشن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ جس کامقصد آئی ٹی آئی طالب علموں کو ڈیجیٹل مشمولات فراہم کرنا ہے اور اسی کے ساتھ ہنر بڑھانے اور نئے طریقے سے ہنر سیکھنے کے لئے مستقبل کے رخ پر تیار ہنر مندی کا ایسا پروگرام سامنے لانا ہے جو روزگار فراہم کرتا ہے۔ پورے ہندوستان میں  لگ بھگ3000 ہزار آئی ٹی آئی اداروں کے تقریباً 1,20,000 طالب علموں کو اس ڈیجیٹل طریقے سے مرتب کردہ  ہنر سیکھنے کے ماڈیول سے بھارت اسکلس پورٹل کے ذریعہ  فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 ڈی جی ٹی نے طالب علموں کو صنعت کے لئے تیار کرنے کے خاطر پچھلے دو برسوں میں ڈیجیٹل طور پر سرفہرست کئی صنعتوں کے ساتھ اشتراک عمل کیا ہے۔ ان میں آئی بی این انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ، ایس اے پی انڈیا، سسکو سسٹم انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ،ایسینشیور سلوشنس اینڈ کوئسٹ الائنس،اڈوب، ایس ایس سی- این اے ایس ایس سی او ایم وغیرہ شامل ہیں۔ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت کی سرپرستی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی)  اپنے  تقریباً 15 ہزار آئی ٹی آئی  تربیتی اداروں اور 33 قومی ہنر مندی تربیتی اداروں( این ایس ٹی آئی) کے ذریعہ ملک کے نوجوانوں کو طویل المدتی ادارہ جاتی تربیت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ڈی جی ٹی پیشہ وارانہ تربیتی اسکیموں کو عمل میں لانے اور ہنر مند ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں  کلیدی رول ادا کرتا ہے۔

 اس پہل پر رائے زنی کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ ڈی جی ٹی مائیکرو سافٹ ساجھے داری کے ذریعہ ہم تعلیم میں ڈیجیٹل کاری کے ذریعہ ہزاروں طالب علموں کو متاثر کرنے کا اراہ رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کی مزید طالب علموں اور اساتذہ تک جلد رسائی ہو گی۔عالمی وباء نے جس طرح تیزی سے ڈیجیٹل طور اختیار پر مجبور کردیا ہے اس کے پیش نظر ہنر سیکھنے کی یہ نئی پہل ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو تکنیکی اور بازار رخی ہنر سے لیس کردے گی۔

 ڈی جی ٹی نے اکتوبر 2019 میں آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کاآغاز کیا ہے۔جس کا نام بھارت اسکلس (http://bharatskills.gov.in)ہے۔یہ آئی ٹی آئی ماحولیاتی نظام کے تربیت پانے اور تربیت دینے والوں کے لئے  مہارت کی آسان رسائی کا مرکزی ذخیرہ ہے۔ اس کامقصد کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم( سی ٹی سی) کے تحت  کوئسچین بینک، موک/ پریکٹس پیپرس، لرننگ ویڈیو وغیرہ کے جدید نصاب اور نصابی مشمولات کی دستیابی ہے۔اس طرح کلاس روم سے باہر  کسی بھی وقت، کہیں بھی ہنر سیکھاجاسکتا ہے۔یہ پلیٹ فارم طلباء اور اساتذہ کے لئے صنعتی شراکت دارو ں کے ذریعہ ایک مرکزی ، قابل پیمائش اور فروغ پذیر معاون ماحولیاتی نظام تک بھی انوکھی رسائی فراہم کرتا ہے جو صنعت کے تقاضوں کی تکمیل کے لئے جدید ترین آئی آر 4.0 ہنر سیکھ سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ کووڈ-19 عالمی و باء سے متاثر صورت حال میں بھارت اسکلس سیکھنے کے پلیٹ فارم کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ2020 میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد جہاں لگ بھگ 90 ہزار تھی وہیں آج کی تاریخ میں یہ تعداد بڑھ کر 16.55لاکھ ہوگئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ انڈیا کے صدر اننت مہیشوری نے کہا  کہ صنعت سے وابستہ ڈیجیٹل مہارت سیکھنے والوں کی اگلی نسل کو بااختیار بنانا بہت اہم ہےکیونکہ ہم اقتصادی لچک پیدا کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے چند مہینوں کے دوران ہنر مندی کا معیار بلند کرنے کی ضرورت کو تیز کیا گیا ہے اور اس سے واضح طور پر ظاہر ہے کہ کے ہنر سیکھنے کے مستقبل کو ٹیکنالوجی سے مدد ملے گی۔ ڈی جی ٹی اور این اے ایس ایس سی او ایم فاؤنڈیشن کے ساتھ ہماری ساجھے داری آج کے سیکھنے والوں کو اس ہنر سے لیس کرے گی کہ وہ کل  کی ملازمت کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔

 ڈی جی ٹی کی انتھک کوششوں کا ایک اور ثبوت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ( ڈی جی ٹی)، مائیکرو سافٹ اور این اے ایس ایس سی او  ایم فاؤنڈیشن کے مابین حالیہ مفاہمت جس میں مائیکرو سافٹ نے  بھارت اسکلس پلیٹ فارم کے توسط سے گلوبل اسکلنگ اینیشیٹو کو مربوط کرکےآئی ٹی آئی کے ماحولیاتی نظام میں 24 لاکھ سے زیادہ طالب علموں کے لئے مائیکرو سافٹ لرن پلیٹ فارم پر دستیاب مفت مواد تک رسائی کی سہولت فراہم کی۔  مزید برآں این اے ایس ایس سی او ایم کے ذریعہ یہ ایک مشہور کورس کمپیوٹر آپریٹنگ اینڈ پروگرامنگ اسسٹنٹ( کوپا) کے پورے مواد کو ڈیجٹیلائز کرنے میں تعاون کررہا ہے۔ اسی کے ساتھ این ایس ٹی آئی اور آئی ٹی آئی اداروں میں ٹرینر اور فیکلٹییز کو صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں کے انعقاد میں بھی تعاون کررہا ہے۔

aaa.jpg

توقع کی جاتی ہے کہ خود سیکھنے والے ڈیجیٹل اور اساتذہ سے سیکھنے والے مواد تک 1,20,000 سے زیادہ طالب علموں کی سالانہ رسائی ہوگی یہ طلباء 3 ہزار صنعتی تربیتی اداروں سے وابستہ ہے۔ اس طرح اس سے کلاس روم کے اوقات اور طالب علم اور اساتذہ کی باہمی مصروفیت کم ہوجائے گی جس کے نتیجے میں اس سے زیر تربیت طالب علموں کو بنیادی سطح پر یکساں معیاری انداز میں بنیادی ڈیجیٹل سیکھنے میں مدد ملے گی۔

 

******

 

م ن۔  ع س۔ ر ض

U-NO.8466



(Release ID: 1684077) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Tamil