سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئی ایس ایف – 2020 کی ’’پرفارمنگ آرٹس اور سائنس‘‘ کی تقریب کے شرکاء نے ہندوستان میں سائنس اور مختلف پرفارمنگ آرٹس کے مابین یکجہتی پر زور دیا

Posted On: 25 DEC 2020 3:14PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030QE9.jpg

نئی دہلی،25؍دسمبر: 

آئی آئی ایس ایف – 2020 میں سائنس اور  پرفارمنگ آرٹس  کی تقریب:

بین الاقوامی  سائنسی میلے کے چھٹے ایڈیشن میں، جو 13  نئی  تقریبات  شامل کی گئی ہیں، اُن میں ’’سائنس اور  پرفارمنگ آرٹس ‘‘  بھی ایک ہے۔ اس تقریب کا  بنیادی مقصد  موجودہ  سائنس کے تناظر میں  رقص ،  موسیقی  کے آلات اور دیگر  سازو سامان، کہ جن کا مختلف پرفارمنگ آرٹس کے تعلق سے نظریاتی طور پر، ان کی اہمیت  کو  باور کرانا ہے۔ یہ  اُن سائنس دانوں، محققین  اور اکیڈمک شخصیات ،  آرٹسٹوں، مظاہرین اور طلباء کے لئے، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، کہ جس کے ذریعے وہ ’بھارتیہ سنگیت ‘کے  مختلف زاویوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے سی ایس آئی آر  کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے  کہا کہ آئی آئی ایس ایف – 2020 ہندوستان کے  سائنسی  اثاثے کی  ایک نمائش ہے۔ چنانچہ سائنس اور پرفارمنگ آرٹس  کے ایک شیشن کے ذریعے  ہم  اس بات کو دکھانے کی کوشش کریں گے کہ آج کی  سائنس  کے تناظر میں  رقص ، موسیقی  اور  موسیقی سے متعلق آلات کی کیا اہمیت  اور افادیت ہے۔ ڈاکٹر منڈے نے  اُن تمام شرکاء  کا  خاص طور پر  شکریہ ادا کیا ، جو  اپنے مطالعے کو وسعت دینے کے لئے اس طرح کی ایک انوکھی  تقریب میں شرکت کرر ہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GFXS.jpg

 

’’سائنس اور پرفارمنگ آرٹس‘‘ کے شیشن سے ڈاکٹر شیکھر سی منڈے خطاب کرتے ہوئے

شیشن کا افتتاح کرتے ہوئے انڈین کونسل آف  کلچرل رلیشن کے  صدر ،ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا اور  تعلیم کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ونے  سہسرے بدھے نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں  سائنس اور  مختلف  پرفارمنگ آرٹس کے درمیان اشتراک  و یکجہتی کی  اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اس شعبے میں تحقیق کے متعدد مواقع ہیں۔ انہوں نے  اُن طلباء  کی حوصلہ افزائی بھی کہ جو اس موضوع پر  تحقیق  کرر ہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، ممتاز دانشور، اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سونل مان سنگھ نے سائنس اور  آرٹ کی  دوسری شکلوں کے حوالے سے اپنی دانشورانہ پیش کش سے انہوں نے حاضرین کو  مسحور کر دیا۔ انہوں نے خالص سائنسی تصور کو  ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا نظریہ  پیش کیا۔ انہوں نے دانشورانہ طریقے سے  اس بات کو  باور کرانے کی کامیاب کوشش کی کہ سائنس  اور  آرٹس کے مابین  کس طرح کے روابط  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GVNB.jpg

 

ممتاز ہندوستانی  کلاسیکل رقاصہ ڈاکٹر  سونل مان سنگھ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وجننا بھارتی کی  کوآرڈینیٹر  ڈاکٹر  منسی ملگاؤنکر  نے  تمام شرکاء کا  شکریہ ادا کیا اور  ڈاکٹر  سچیتا نائک  نے اجلاس کی نظامت کی۔ دوسرے اجلاسوں میں ، جن میں وینا  کے سائنسی پہلو  کے عنوان  سے منعقد اجلاس  کی نظامت  ڈاکٹر  جینتی  کماریش   نے کی، ڈاکٹر  پدمجا سریش  نے  نٹراج کے  آنند  تانڈو میں  حرکیات کے عنوان سے  منعقد  شیشن کی نظامت کی۔ جب کہ  ڈاکٹر پدمجا نے  رقص کے ذریعے  مختلف  سائنسی  پہلوؤں  کے اظہار کی  تفصیل سے  وضاحت  بھی کی۔ ڈاکٹر سنگیتا شنکر، جناب سدھین پربھاکر  کے ساتھ مذاکراتی  اجلاس بھی ہوا ، علاوہ ازیں  محترمہ نندنی شنکر کے ذریعے  لائیو وائلن بجانے کا  اہتمام بھی ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ج ق- ق ر)

U-8468



(Release ID: 1684074) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil