امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

’’صارفین تحفظ ایکٹ 2019 کی نئی خصوصیات‘‘ کے موضوع کے ساتھ قومی یوم صارف 2020 منایا گیا


مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے صارفین سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے ’ووکل فار لوکل‘ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اندرونِ ملک تیار اشیاء اور خدمات کو ترجیح دیں
جناب گوئل نے کوالٹی اور معیار کے علاوہ آتم نربھر بھارت کے تئیں عظیم عہد بستگی پر بھی زور دیا
لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینے اور معیشت کی رفتار کو مہمیز کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے: جناب پیوش گوئل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 DEC 2020 8:17PM by PIB Delhi

 

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت، امور صارفین کے شعبہ، نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اور سینٹر فار کنزیومر اسٹڈیز کے تعاون سے ’’صارفین تحفظ ایکٹ 2019 کی نئی خصوصیات‘‘ کے موضوع کے ساتھ آج قومی یوم صارف ۔2020 منایا۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، ریلوے، تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، صارفین کے امور کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، امور صارفین کے شعبے کی سکریٹری محترمہ لینا نندن، وزارت کے سینئر افسران، صدور اور کنزیومر کمیشنوں کے اراکین، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر حصہ داران کی بڑی تعداد نے ورچووَل طریقے سے منعقدہ اس پروگرام میں حصہ لیا۔

اپنی افتتاحی تقریر میں جناب گوئل نے کہا کہ حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے تمام صارفین سے وزیر اعظم کے ’ووکل فار لوکل‘ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اندرونِ ملک تیار اشیاء اور خدمات کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ساتھ ہی کوالٹی اور معیار کے علاوہ آتم نربھر بھارت کے تئیں عظیم تر عہد بستگی دکھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ممبئی میں ’نیشنل ٹیسٹ ہاؤس‘ میں آفس اور تجربہ گاہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اس سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔ یہاں ایئر کنڈیشنر، ریفرجریٹر، کھلونوں (جو ہماری مستقبل کی پیڑھی کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے) اور ای۔گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی بیٹریوں کی جانچ کے لئے بہتر سہولتیں تیارکرنے کا انتظام ہے۔ جناب گوئل نے ’ووکل فار لوکل‘ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے مقامی مصنوعات اور خدمات کی حوصلہ افزائی پر زور دیا اور کہا کہ یہ کام صرف صارفین کے ذریعہ ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرنے اور معیشت کو بڑھاوا دینے کے لئے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ آنے والا سال یقینی طور سے ملک میں معیار اور پیداواریت میں بہتری کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صارفین اور کاروبار دونوں کے مفاد میں ہوگا کیونکہ یہ اندرونِ ملک تیار اشیاء کو بین الاقوامی مسابقت میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہونے کا موقع دے گا۔ یہ گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں دیسی مصنوعات اور خدمات کے تئیں اپنائیت کو بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ’جاگو اور جاگے رہو‘ کا مطلب ہے کہ صارفین کو اپنے حقوق کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے اور انہیں مصنوعات اور خدمات لیتے وقت بیدار اور چوکنا رہنا چاہئے۔ قومی یوم صارف پر جناب گوئل نے سی سی ایس، آئی آئی پی اے کے ذریعہ منعقدہ قومی پوسٹر تیاری مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا اور ای ۔ بک (صارف کتابچہ) بھی جاری کیا۔

امور صارفین کے وزیر مملکت، جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا کہ ’’اُپ بھوکتا دیو بھو‘‘ کا مطلب ہے کہ صارف بھگوان جیسا ہے۔ انہوں نے ہر دن آن لائن خریداری کی بڑھتی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے ای۔کامرس کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خاص طور سے صارفین کی شکایتوں کو حل کرنے میں قومی صارف ہیلپ لائن اور علاقائی ہیلپ لائن کے ذریعہ شکایات کے ازالہ کے عمل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی بڑی تعداد اپنی شکایات درج کرانے کے لئے کنزیومر ایپ کا استعمال کر رہی ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس ایپ کی باقاعدہ طور پر وزارت کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سبھی کو صارفین کی اختیارکاری اور بیداری کے لئے کام کرنا چاہئے۔‘‘

ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر افیئرس کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے کہا کہ نئے ایکٹ کی کئی منفرد خصوصیات صارفن کے لئے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیداری پھیلانے اور معلومات فراہم کرنے کے لئے، خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں جہاں صارفین کے استحصال کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر افیئرس ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ خدمات مراکز، پنچایت اور کرشی وگیان کیندروں کے توسط سے پروگراموں کو نافذ کرنے میں بڑے پیمانے پر تعاون دے رہا ہے۔

فیس بک لنک -: https://www.facebook.com/PiyushGoyalOfficial/videos/397933154804705/

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 8421


(ریلیز آئی ڈی: 1683691) وزیٹر کاؤنٹر : 126