وزارت دفاع

مشن ساگر۔ III آئی این ایس کلتان، ہو چی من شہر پہنچا

Posted On: 24 DEC 2020 7:44PM by PIB Delhi

 

بھارتی بحری جہاز کلتان مشن ساگر۔ III کے جزو کے طور پر 24 دسمبر 2020 کو، ہو چی من شہر کی نارونگ بندرگاہ پر وارد ہوا۔ یہ مشن جاری وبائی مرض کے دوران دوست ممالک کے لئے بھارت کی جانب سے انسانی امداد اور تباہ کاری سے راحت (ایچ اے ڈی آر) بہم پہنچانے کے کام کا ایک حصہ ہے۔

یہ جہاز مرکزی ویتنام کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 15 ٹن ایچ اے ڈی آر ذخیرہ بہم پہنچائے گا، یہ ذخیرہ قومی تباہ کاری تحفظ اور اس پر قابو پانے کے لئے ویتنام کی سینٹرل اسٹیرنگ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ اس تعاون سے دونوں دوست ممالک کے عوام کے درمیان عمیق تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب ’ساگر‘ (خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور نمو) سے مطابقت پیدا کرتے ہوئے مشن ساگر ۔ III پر کام کیا جا رہا ہے، اور اس سے بھارت کی قابل بھروسہ شراکت کے طور پر، اور بھارتی بحریہ کے ترجیحی سلامتی شراکت دار اور اولین جواب دہندہ کے طور پر پوزیشن واضح ہوتی ہے۔ یہ مشن آسیان ممالک کو دی جانے والے اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتا ہے۔

بھارت اور ویتنام کے درمیان تہذیبی تعلقات پائے جاتے ہیں جو 2 ہزار برس قدیم ہیں۔ فعال اقتصادی سرگرمیوں اور مشترکہ مفادات کے لئے بڑھتی قربت کی وجہ سے بھارت ۔ ویتنام تعلقات حالیہ وقت میں مزید مستحکم ہو گئے ہیں۔ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوکر 2016 میں جامع کلیدی شراکت داری میں تبدیل ہوگئے۔

حالیہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان بحری تعاون میں اضافہ کرنا، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کو مزید مضبوطی فراہم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے تعاون فراہم کرنا ہے۔ ہو چی من شہر سے روانگی پر، یہ بحری جہاز 26 سے 27 دسمبر 2020 کے دوران ویتنام پیپلز نیوی کے ساتھ  بحیرہ جنوبی چین میں گزرنے کی مشق کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BIPD.jpg

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 8407



(Release ID: 1683487) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Tamil