وزارت دفاع
کوچی سے اندروتھ جزیرے کے لئے 23 تا 28 دسمبر 2020 آئی این ایس وی بلبل کے ذریعہ بحری مہم جوئی
Posted On:
24 DEC 2020 2:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی24 دسمبر2020: جنوبی بحری کمان کے تعاون سے کوچی کے اوف شورسیلنگ کلب نے کوچی سےے لکشدویپ میں اندروتھ جزیرے اور منی کوئے جزائر تک اور وہاں سے واپسی بحری مہم جوئی کے سفر کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد نوجوان بحری اہلکاروں کو مہم جوئی، بحری امور سے واقفیت اور سمندری سفر کا تجربہ مہیا کرانا ہے۔
انڈین نیول سیلنگ وسیل(INSV)بلبل کو جنوبی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف رئرایڈمرل انٹونی جارج نے 23 دسمبر2020 کو کوچی کے بحری اڈے سے روانہ کیا۔ INSVبلبل ایک 40 فیٹ کا ایل سی 40 ڈیزائن کا ریسنگ کروزر ہے جو آزادانہ طور پر پوری دنیا میں سمندری سفر کا متحمل ہے۔ یہ جہاز میک ان انڈیا پروجیکٹ کے تحت میسرز الٹرا میرین یاچ پرائیویٹ لمیٹڈ، پانڈیچری نے تیار کیا ہے۔
ٹیم بلبل مختلف نوع کے چھ افسران کے عملے پر مشتمل ہے جس کی کپتانی کیپٹن اتل سنہا کررہے ہیں جو 22 ہزار سے بھی زیادہ بحری میل کے سمندری سفر کا تجربہ رکھتے ہیں اور ایشین گیمز میں تمغہ جیت چکے ہیں۔ پانچ نفری عملے میں دو خاتون افسران شامل ہیں جن میں سب سے سینئر رئرایڈمرل آرتی سرین ہیں جو جنوبی بحری کمان میں کمانڈ میڈیکل آفیسر ہیں۔ مذکورہ افسر نے رضاکارانہ طور پر اس مہم جوئی کے سفر میں شرکت کی ہے تاکہ خاتون افسران کی مہم جوئی، کھیل کود اور بحری سفر کے تئیں حوصلہ افزائی ہوسکے۔
دوسری خاتون اہلکار لفٹیننٹ کمانڈر تولکاکوتنالا ایک ATCافسر ہیں جو بحری سفر کی ماہر ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں خلیج بنگال مہم جوئی کے سفر میں حصہ لیا تھا اور اس سفر کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زیادہ بحری میل کا احاطہ کیا گیا تھا۔ ہواباز کیپٹن یو ایس چرن ایک تفریحی سیلر ہیں۔ ایس ایل ٹی ایورل کیشو اور اوجھا کلکرنی اپنے اولین بحری سفر پر ہیں، اس مہم کا اختتام 28 دسمبر 2020 کو کوچی میں چار سو سمندری میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہوگا۔
******
م ن۔ ر ف ۔ س ا
U: 8389
(Release ID: 1683480)
Visitor Counter : 153