سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری نے راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا؛ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی اضلاع اب قومی شاہراہوں سے مربوط ہو چکے ہیں


وزیر موصوف نے ریاستوں سے حاصل ہونے والی تمام سڑک تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی؛ فوری طور پر منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ سے تجاویز سیدھے ان کے پاس بھیجنے کی گذارش کی

Posted On: 24 DEC 2020 5:05PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل، شاہراہ اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس ورچووَل تقریب کی راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے صدارت کی، جس میں مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، جناب ارجن رام میگھوال، جناب کیلاش چودھری، سابق مرکزی وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے اور ریاست کے متعدد وزراء نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XE9Q.jpg

سڑک نقل و حمل، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔

 

یہ 1127 کلومیٹر طویل سڑک پروجیکٹس ہیں اور ان کی تعمیر پر مجموعی طور پر 8341 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کے اندر اور باہر تجارتی اشیاء کا نقل و حمل آسان ہو جائے گا، جس سے سرحدوں پر رابطہ میں بہتری واقع ہوگی، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچہ ترقی میں بہتری آئے گی۔ اس کے نتیجے میں زرعی پیداوار کے لئے بڑے بازاروں تک رابطہ پیدا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020OGL.jpg

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا

____________________________________________________________________________________________

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے ریاستی حکومت کو راجستھان میں قومی شاہراہ نیٹ ورک ترقی میں اپنی جانب سے پورا تعاون دینے کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت سے ریاست کے ہر رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دو تجاویز اور ہر رکن اسمبلی کی جانب سے ایک تجویز، ان کے پاس بھیجنے کی گذارش کی اور کہا کہ وہ منظوری دینے کے لئے ان پر انفرادی طور پر غور کریں گے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت نے سڑک شعبے میں زبردست پہل قدمیوں کے لئے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے راجستھان میں سڑکوں کی تصویر بدل گئی ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OWT4.jpg

راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت آج راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر نے بتایا کہ گذشتہ چھ برسوں کے دوران راجستھان میں سڑک تعمیرات میں 40 فیصد اضافہ رونما ہوا ہے اور راجستھان میں قومی شاہراہوں کی طوالت اب 10661 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع قومی شاہراہوں کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ گذشتہ 6 برسوں کے دوران ریاست کے لئے 73583 کروڑ روپئے کی لاگت والے 7906 کلومیٹر طویل 186 سڑک کاموں کو منظوری دی گئی ۔ اس مدت کے دوران 30000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 5154 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کے لئے ڈی پی آر مرحلے میں کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی، سال 2021۔22 کے آخر تک 35000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 2700 کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کی تعمیر مکمل کرنے کی اسکیم ہے، جبکہ 30000 کروڑ روپئے کی لاگت والی دیگر 2500 کلو میٹر طویل سڑکیں سال 2023۔24 تک مکمل ہو جائیں گی۔ 50000 کروڑ روپئے کی لاگت والے 2811 کلومیٹر طویل دیگر پروجیکٹوں کے لئے ڈی پی آر تیار کیا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GFPI.jpg

مرکزی جل شکتی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت آج راستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

 

جناب گڈکری نے اعلان کیا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت راجستھان میں 32302 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1976 کلو میٹر طویل کام مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 800 کلو میٹر طویل 14 پروجیکٹوں کے لئے ڈی پی آر پہلے سے تیار کیا جا رہا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LB4F.jpg

پارلیمانی امور، زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال آج راجستھان میں 18 شاہراہ پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

پروجیکٹوں کی فہرست:

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

طوالت

کلومیٹر میں

لاگت

کروڑ روپئے میں

ملک کے لئے وقف

قومی شاہراہ پروجیکٹ

1.

جے پور رنگ روڈ کے چھ لین کیے جانے کا بقیہ تعمیری کام، ریاست راجستھان میں ای پی سی موڑ پر آگرہ روڈ اور اجمیر روڈ، این ایچ ۔ 148 سی کے درمیان سڑک (کلو میٹر300+0 (بگرانا) سے کلو میٹر 700+46) (بھانکروٹا)۔

 

 

46.40

 

1216.67

2.

4 ایل/ 2 ایل پی ایس دوسا ۔ لال سوٹ ۔ این ایچ ۔ 11اے ایکسٹینشن (نیا این ایچ ۔ 148، 23) کتھون سیکشن ایچ اے ایم پر

83.45

881.00

3.

راجستھان ریاست میں ایچ اے ایم موڑ پر بھارت مالا پروجیکٹ ابتدائی مرحلے کے تحت این ایچ ۔ 70 کے 2 ایل پی ایس مناباؤ (این ایچ ۔ 25 ای) ۔ سندرا ۔ میاجلار ۔ دھنانا ۔ آسوتار ۔ گھوٹارو۔ تنوٹ

273.867

1684.00

4.

گاگریا (این ایچ ۔ 25) کے 2 ایل پی ایس ۔ باوری کلاں ۔ سیروا ۔ ساتا ۔ باکھاسر اور ساتا سے گاندھو (پیکج بی ایم / 8) (ای پی سی) نیا این ایچ ۔ 925 اور 925 اے

196.97

1134.00

5.

این ایچ ۔ 12 کے کوٹا۔دراہ پر 550/256 سے 550/289

34.33

621.43

6.

بالوترا ۔ سانڈے راو این ایچ ۔ 325 (پیکج۔1) کلو میٹر 200/16 (بالوترا) سے کلو میٹر 00/58 (موکلسر) (بائی پاس حصے کو چھوڑکر) تک

31.25

131.28

7.

بالوترا ۔ سانڈے راو این ایچ ۔ 325 (پیکج۔2) 0/58 (موکلسر) سے 600/91 (جالور) تک

24.71

179.32

8.

بالوترا ۔ سانڈے راؤ این ایچ ۔ 325 (پیکج۔3) 900/118 (آہور) سے 955/156 (سانڈے راؤ) تک

34.425

163.54

9.

راج گڑھ ۔ ہریانہ سرحد این ایچ ۔ 709 ایکسٹینشن

54.68

163.95

10.

این ایچ ۔ 927 اے کے وجوانا ۔ بانس واڑہ، 120+251 کلو میٹر سے 000+275 حصے تک

22

96.9

11.

ناگور بائی پاس این ایچ ۔ 65 کے موجودہ کلو میٹر 260/166 سے کلو میٹر 500/180 تک

19.225

155.76

 

میزان (اے)

821.307

6427.85

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

طوالت

کلو میٹر میں

لاگت کروڑ روپئے میں

ای۔ فاؤنڈیشن

این ایچ پروجیکٹس

12

راجستھان ریاست میں بقیہ تعمیری کام، حصہ 2:

ٹونک روڈ پر دو کلووَر لیف کا (پرہلاد پورا، اجے راج پورا اور ہیما کی ننگل) این ایچ ۔ 52 اور جے پور رنگ روڈ (این ایچ ۔ 148سی) کے اجمیر روڈ (این ایچ ۔ 48) پر بھانک روٹا اور ہسم پورا باس بھانک روٹا)

6.719

155.73

13

ای پی سی پر این ایچ ۔ 89 (نیا این ایچ ۔ 62) پر کلو میٹر 177.00 سے کلو میٹر 267.325 تک نامکمل کام پورا کر ناگور ۔ بیکانیر سیکشن کا 2 ایل پی ایس اپ گریڈیشن

74.9

370.36

14

ای پی سی پر این ایچ۔ 89 (نیا این ایچ۔58) پر 0.000 کلو میٹر سے 148.25 کلو میٹر تک بقیہ کام پورا کر اجمیر۔ ناگور سیکشن کا 2 ایل پی ایس اپ گریڈیشن

36.125

255.23

15

ای پی سی موڈ پر عالمی بینک کی قرض امداد سے این ایچ 158 (جی این ایچ سی پی) کے بیاور۔آسیند سیکشن (کلومیٹر 30.00 سے کلو میٹر 74.00) کا 2ایل + پی ایس اپگریڈیشن اور بازآبادکاری

44

216.72

16

ای پی سی موڈ پر عالمی بینک کے قرض کی مدد سے این ایچ 158 (جی این ایچ سی پی) کے آسیند ۔ منڈل سیکشن (74.00 کلو میٹر سے 116.750 کلو میٹر) کا 2 ایل + پی ایس اپگریڈیشن اور بازآبادکاری

42.75

196.23

17

ریاست راجستھان میں ای پی سی موڈ پر (پیکج ۔ 1) این ایچ ۔ 58 (بیاور ۔ گومتی سیکشن) کے موجودہ 245/58 کلو میٹر (بیاور) سے موجودہ 600/108  (بھیم) تک پیدل راستے کے ساتھ 4 لین میں اپگریڈیشن

50.3

379.23

18

ریاست راجستھان میں ای پی سی موڈ پر (پیکج ۔ 2) این ایچ ۔ 58 (بیاور ۔ گومتی سیکشن) کے موجودہ 108.60 کلو میٹر (بھیم) سے 144.00 (باگھانا) اور 158.419 (مادا کی بسی) سے کلو میٹر 173.30 (گومتی) تک (مجموعی طوالت 50.281 کلو میٹر) پیدل راستے کے ساتھ 4 لین اپگریڈیشن

50.3

339.65

 

میزان (بی)

305.09

1913.15

 

میزان (اے + بی)

1126.4

8341

 

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 8403



(Release ID: 1683476) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil