قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی)کے نئے دفتر اور قبائلی امور کی وزارت کے دیگر مرمت شدہ دفاتر کا افتتاح کیا

Posted On: 22 DEC 2020 10:15PM by PIB Delhi

قبائلی امو رکے مرکزی وزیر جناب ارجن مُنڈا نے قبائلی امور کی وزارت کے ماتحت ایک خود مختار سوسائٹی  نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)کے نئے دفتر کا جیون تارا بلڈنگ ، سنسد مارگ، نئی دہلی میں آج قبائلی امور کے سیکریٹری جناب دیپک کھانڈیکر کی موجودگی میں افتتاح کیا۔

 

002.jpg

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ارجن مُنڈا نے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم دلانے کے التزام کو وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کے ذریعے  دی جارہی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایکلویہ  ماڈل ریزیڈینشیل اسکول (ای ایم آر ایس)وزارت کی ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور معیاری تعلیمی سہولتوں کے توسط سے دور دراز کے قبائلی علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم دلانا ہے۔2022ء تک ملک بھر میں 740 ای ایم آر ایس قائم کرنے کا ہدف ہے، جس میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ درجہ فہرست قبائل کی آبادی اور 20 ہزار یا اس سے زیادہ قبائلی افراد والے سبھی بلاکوں کا احاطہ کیا جائے گا اور جہاں 3.5لاکھ قبائلی طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔

جناب کھانڈیکر نے وزیر موصوف کو ای ایم آر ایس طلباء کی کھیل کود ،ثقافت اور اکیڈمکس کے شعبوں کی حصولیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ای ایم آر ایس –کلسی، دہرادون کی وائس پرنسپل سدھاپینولی کے بارے میں بھی بتایا، جنہیں قومی اساتذہ ایوارڈز (این اے ٹی) 2020ء کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے اسکولوں کی تعمیر کے کام کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نول جیت کپور اور ای ایم آر ایس کے کمشنر جناب است گوپال نے پریزینٹیشن بھی دیا اور وزیر موصوف کو تعمیرات کی صورتحال، زمین کی دستیابی، اساتذہ کی تقرری سے متعلق امور اور ہرریاست کے مسائل سے واقف کرایا۔اب تک 575 ای ایم آر ایس کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے اور 285 ای ایم آر ایس ملک بھر میں کام کررہے ہیں۔عملی اور تعمیراتی پیش رفت سے متعلق تازہ ترین معلومات ماہانہ بنیادوں پر وزارت کے ڈیش بورڈ (dashboard.tribal.gov.in)پر دی جاتی ہے۔ وزیر موصوف نے افسران کو مشورہ دیا کہ ان اسکولوں کی پیش رفت سے متعلق سبھی معیارات کا ہفتہ واری بنیاد پر جائزہ لیا جانا چاہئے، تاکہ بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 740 اسکولوں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

 

003.jpg

 

ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول(ای ایم آر ایس) اسکیم 98-1997 میں متعارف کرائی گئی تھی، تاکہ خصوصی طورپر درج فہرست قبائل کے طلباء کو معیاری تعلیم کی سہولت دستیاب کرائی جاسکے۔2014ء میں صرف 164 ای ایم آر ایس کو منظوری حاصل تھی، جس میں سے 120 اسکول کام کررہے تھے۔تاہم دسمبر 2018ء  میں اس سے ایک نئی اسکیم کی شکل دی گئی، جس کے تحت 452 نئے اسکول 2022ء تک قائم کئے جائیں گے اور اس طرح سے ملک بھر میں ایسے اسکولوں کی مجموعی تعداد 740 ہوجائے گی۔ان 452 نئے اسکولوں میں سے 287 اسکولوں کو گزشتہ برس منظوری دی گئی۔14-2013ء میں ہر طالب علم کے لئے سالانہ 42000روپے مختص کئے گئے تھے، وہیں 18-2017ء میں اسے بڑھا کر 61500روپے کردیا گیا، جسے دسمبر 2018ء میں پھر بڑھاکر 1,09,000کردیا گیا۔ان اسکولوں کا انتظام و انصرام نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی(این ای ایس ٹی) کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا اپریل 2019ء میں قیام عمل میں آیاتھا۔

 

004.jpg

 

وقت کے ساتھ ساتھ ، ای ایم آر ایس دور دراز کے قبائلی علاقوں میں امتیاز و عمدگی کے جزیرےبن گئے ہیں، جس کی طرف بڑی تعداد میں قبائلی بچے راغب ہوتے ہیں۔اس اسکیم کے تحت اصل توجہ نصابی اور غیر نصابی دونوں دائروں میں طلباء کی جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔کوشش کی جارہی ہے کہ اساتذہ کی صلاحیت سازی ، پرنسپلوں کی قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ ، آن لائن ایجوکیشن وغیرہ کو متعارف کراکر اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ای ایم آر ایس قبائلی علاقوں میں کامیابی کی کرن بن گئے ہیں اور قوم کی تعمیر کرنے والے اعلیٰ اداروں کی شکل میں ابھر رہے ہیں۔

 

005.jpg

 

وزیر موصوف نے قبائلی امور کی وزارت کے تین دیگر مرمت شدہ دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔ان دفاتر کی مرمت کا کام محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی ‘‘سرکاری دفاتر کی جدید کاری اسکیم’’کے تحت حاصل شدہ رقم سے کیا گیا ہے، جو وزارت کے عملے کو کام کرنے کا جدید  جمالیاتی ماحول دستیاب کراتا ہے۔

 

*****

م ن۔م م۔ ن ع

U NO: 8371



(Release ID: 1683262) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Punjabi