جل شکتی وزارت
‘‘جے ایس اےII: کیچ دی رین’’ بیداری مہم کا آغاز
نہرو یووا کیندر سنگٹھن دسمبر 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء کے درمیان پورے ملک میں 623اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے ‘‘کیچ دی رین’’بیداری مہم چلائے گا
Posted On:
21 DEC 2020 6:45PM by PIB Delhi
قومی آبی مشن (این ڈبلیو ایم)، جل شکتی کی وزارت نے نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس)، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کے تعاون سے آج ‘‘جل شکتی ابھیانII:کیچ دی رین’’بیداری مہم کا آغاز کیا۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، نیز اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کے ذریعے مشترکہ طورپر اس مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر جل شکتی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ بھی موجود تھے۔ اس اہم پروگرام میں ملک کے سبھی اضلاع میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن کے علاقائی عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں شرکاء نے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے توسط سے حصہ لیا۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے آبی تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ جناب رجیجو نے نوجوانوں کو اس انقلابی مہم میں شامل ہونے کی اہمیت بتائی۔ جناب کٹاریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت آبی تحفظ کے معاملے کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتی ہے اور اب وقت کی ضرورت ہے کہ آبی بندوبست کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنایاجائے۔ اس دوران مرکزی وزراء نے ‘‘کیچ دی رین’’مہم کو فروغ دینے والے پوسٹروں اور اطلاعات، آئی ای سی مواد کی اجتماعی طورپر رونمائی کی۔
جل شکتی ابھیان –IIکی تیاری کے ایک جزو کے طورپر وزارت نے ملک کے 623 اضلاع میں ‘‘کیچ دی رین’’بیداری مہم چلانے کے لئے نہرو یووا کیندر سنگھٹن (این وائی کے ایس)کو شامل کیا ہے۔ اس بیداری مہم کا مرحلہ دسمبر 2020ء سے مارچ 2021ء کے درمیان چلے گا۔ این وائی کے ایس اس بیداری مہم کو مختلف اطلاعاتی، تعلیمی اور مواصلاتی (آئی ای سی)سرگرمیوں کے توسط سے چلائے گا۔جس میں تعلیمی اور ترغیبی پروگرام ، عوامی بیداری مہم، دیوار نویسی، بینر اور ای-بینر سازی سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ بیداری مہم کی برانڈنگ پوسٹروں ، سائنس مسابقوں، نمائش پر مبنی سرگرمیوں جیسے موضوعاتی نکڑ ناٹکوں، مختصر ڈراموں ، لوگو اور چھپے ہوئے آئی ای سی مواد وغیرہ کے ذریعے کی جائے گی اور انہیں مقبول بنایا جائے گا۔اس مدت کے دوران ، این وائی کے ایس کی ٹیمیں، ضلع انتظامیہ،متعلقہ محکموں اور آبی ایجنسیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ مہم کو آگے بڑھانے کے لئے پردھانوں ؍مقامی بااثر لوگوں اور رضاکاروں کے ساتھ میٹنگیں بھی کی جائیں گی، تاکہ آبی تحفظ کا وسیع منصوبہ تیار کیا جاسکے۔
قومی آبی مشن نے ایک مہم ‘‘کیچ دی رین’’شروع کی ہے، جس کی ٹیگ لائن ہے ‘‘بارش کے پانی کا تحفظ، جہاں بھی ممکن ہو، جیسے بھی ممکن ہو’’۔ اس کا مقصد سبھی طرح کی صورتحال کی بنیاد پر آب و ہوا کی صورتحال کے مطابق اور مانسون کے چار؍پانچ مہینوں میں ہونے والی بارش کی شکل میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ اسٹرکچرس(آر ڈبلیو ایچ ایس)، یعنی بارش کا پانی جمع کرنے والے ڈھانچوں کی تعمیر کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارش کا پانی ہی ملک کے زیادہ تر حصوں کے لئے پانی کا واحد ذریعہ ہے۔مختلف تدابیر میں واٹر ہارویسٹنگ کرنا ، چھت پر پانی جمع کرکے اس سے زمین کے اندر پہنچانے کا بندوبست کرنا اور چیک ڈیم بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، ذخیرے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تجاوزات اور ٹینکوں کے تلچھٹ کو ہٹانا شامل ہے۔اس کے علاوہ پانی کے ان چینلوں میں سے رکاوٹوں کو دور کرنا ، جو پانی جمع کرنے کے شعبوں میں پانی کی سپلائی کرتے ہیں، روایتی پانی جمع کرنے کے ڈھانچوں کی مرمت کرنا ، جیسے کہ چھوٹے کنوؤں اور گہرے بڑے کنوؤں کی دیکھ بھال اور پرانے کنوؤں کا استعمال کرکے پانی کو واپس لانے کے لئے کام کرنا وغیرہ اس مہم کے تحت لوگوں کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ سجھائی جانے والی کچھ اہم سرگرمیاں ہیں۔ این وائی کے ایس کے تعاون سے اس مہم کے نفاذ کے لئے مؤثر تشہیر اور آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے زمینی سطح پر لوگوں کو شامل کرنا اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔
*****
م ن۔م م۔ ن ع
U NO: 8376
(Release ID: 1683237)
Visitor Counter : 181