سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

 پہلے گینز ورلڈ ریکارڈ میں آئی آئی ایس ایف 2020  کے پہلے دن ایک ساتھ سب سے زیادہ تعداد میں بچوں کو سن- ڈائلس بنانے کی کوشش


لندن کے 139 اسکولوں کے 130 میں سے 6874 بچوں نے گینز ورلڈ ریکارڈ پروگرام میں حصہ لیا

‘میگا سائنس ٹیکنالوجی اور انڈسٹری ایکسپو’   کا آئی آئی ایس ایف 2020 کے حصےکے طور پر افتتاح کیا گیا،400 سے زائد  سائنس اور صنعتی میدانوں کےاداروں نے شرکت کی

چھٹے آئی آئی ایس ایف 2020 کے اہم پروگراموں سے ایک اسٹوڈینٹ سائنس ویلیج- میگا سائنس ہب کا بھی آغاز کیا

Posted On: 22 DEC 2020 10:30PM by PIB Delhi

 

آئی آئی ایس ایف2020 کے پہلے گینز ورلڈ ریکارڈ( جی ڈبلیو آر) پروگرام میں، 50 طلباء کو  نئی دہلی میں سی ایس آئی آر- این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس کے اوپن پارک علاقے میں جمع کیاگیا۔ اس ایوینٹ میں تقریباً 6874 سے زائد طلباء نے ورچوئلی طور پر شرکت کی۔ اس ایکٹیویٹی میں بچوں نے لائٹ-شیڈو اور ٹائم ڈیوائس کے ساتھ سن ڈائل کٹ کو جوڑ کر شمسی گھڑی بنائی۔  گینز ورلڈ ریکارڈس کے لئے نامزد اس طرح کے سن ڈائل بنانے والے بچوں کی سب سے بڑی تعداد  کو جمع کرنے کے لئے کیاجاتا ہے۔ محترمہ صوفیہ، لندن کے ایک ریسورس پرسن نے اس کوشش میں آن لائن حصہ لیا اوربتایا کہ لندن میں 130 طلباء نے سن ڈائل کٹ کو ایک ساتھ اسمبل کرنے میں  حصہ لیا اور کامیاب رہے۔ یہ آئی آئی ایس ایف 2020 کی گینز ورلڈ ریکارڈ  ایوینٹ کی پہلی سرگرمی تھی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت  وخاندانی بہبود کےمرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اسکولی بچوں کو مبارک باد دی اورانہیں روزمرہ کی زندگی میں سائنس کواپنانے اور آگے بڑھانے نیز لطف اندوز ہونےکے لئے  ترغیب دی۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہزاروں بچوں کی مزاجی شرکت اپنے آپ میں ایک انوکھا واقعہ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے آتم نربھر بھارت کے خواب کا احساس ہوگا۔

 ڈائریکٹر جنرل ، سی ایس آئی آر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے،ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- این آئی ایس اے ڈی ایس ایس پروفیسر رنجنا اگروال،نیشنل آرگنائزنگ سیکریٹری، وجنا بھارتی جناب جینت سیسہر بدھے، کو آرڈینٹر( سیکریٹری ایٹ):  آئی آئی  ایس ایف-2020 ڈاکٹر ارون سی رانا ڈے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 ایک دیگر پروگرام میں ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے اسٹوڈینٹ سائنس ولیج- میگا سائنس ہب کاافتتاح کیا، جو کہ چھٹے انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹول 2020 کے اہم پروگراموں سے ایک ہے، جسے سی ایس آئی آر- این آئی ایس ٹی اے ڈی، نئی دہلی کے ذریعہ منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر بائیو ٹیکنالوجی شعبے کی سکریٹری  ڈاکٹررینو  سوروپ، ڈاکٹرشری دھر شری واستو، ڈائریکٹر،  این سی ای آر ٹی،  نئی دہلی، ڈاکٹر سدھیر ایس بھدوریا، ڈائریکٹر جنرل،  وبھا(وی آئی بی ایچ اے)،  حکومت کے اعلی حکام اور ماہرین،  ریسرچ اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے کونے کونے سے طلباء  موجود تھے۔ اس سال  اس پروگرام کا عنوان، ‘‘ اسکول سائنس سسٹینیبلٹی’’  ہے۔ جس کا اہم مقصد سائنس کو لطف اندوز بنانا ہے۔کووڈ-19 وباء کی وجہ سے  اسٹوڈینٹ سائنس ولیج کے اس سال کے ایڈیشن کو مجازی پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقد کیا جارہا ہے۔ سائنس ولیج کا اہم مقصد دیہی ہندوستان کے طلباء کو چلینجز دینا ہے اور انہیں سائنس اور  ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کے نئے چیلنجوں اور حصولیابیوں سے واقف کرانا ہے۔ یہ پروگرام پردھان منتری آدرش گرام یوجنا سے منسلک ہے۔ ممبران پارلیمان کے  ذریعہ  طلباء نامزدگی کےعلاوہ ، ملک بھر سے تمام طلباء کے لئے اینٹری فیس نہیں لی گئی ہے، جو کہ آتم نربھر بھارت کے لئے تخلیقی  جدید خیالات کے لئے سائنس  فیسٹول میں شامل ہونے کے لئے دستیاب ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں سے 30 ہزار سے زائد طلباء نے اسٹوڈینٹ سائنس ولیج فیسٹول میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کیاہے۔ ماہرین اور معروف سائنسدانوں کی ٹیم فزکس، کیمسٹری، بائیو لوجی، ریاضی میں ایکسپریمنٹ پر مختلف ہینڈ زون کااستعمال کرے گی۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے خوشی کااظہارکیا کہ چونکہ 24x7 کھلا رہے  گا، کوئی بھی کسی بھی وقت اسے دیکھ سکتا ہے اور ہر پنڈال کا لطف لے سکتا ہے۔ اس موقع پر ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ، سی ایس آئی آر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے،ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- این آئی ایس اے ڈی ایس ایس پروفیسر رنجنا اگروال،نیشنل آرگنائزنگ سیکریٹری، وجنا بھارتی جناب جینت سیسہر بدھے، کو آرڈینٹر( سیکریٹری ایٹ):  آئی آئی  ایس ایف-2020 ڈاکٹر ارون سی رانا ڈے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۔رض م ن  ۔ش ت )

U.NO. 8340

 


(Release ID: 1682928) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi