وزارت دفاع
ہند-نیپال دفاعی اشتراک وتعاون پر ویبینار اور ایکسپو کا انعقاد
Posted On:
21 DEC 2020 7:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی:21دسمبر، 2020:ہندوستان اور نیپال کےدرمیان آج ایک ویبینار اور ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔اس ویبینار کا مرکزی خیال ‘‘نیپال کے ساتھ دفاعی سیکٹر میں تال میل اور تعاون بڑھانا’’ تھا۔ سوسائٹی فار انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس (ایس آئی ڈی ایم)کے ذریعے وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت اسے منعقد کیاگیا تھا۔
یہ ویبینار ایروانڈیا 21 سیریز کے ویبیناروں کاحصہ ہے۔ جسے دوست ملکوں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے اور اگلے 5 برسوں میں 5 بلین امریکی ڈالر کے دفاعی برآمدات کے نشانے تک پہنچنے کے مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔
کٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جناب انوراگ واجپئی، حکومت ہند کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری (ڈی آئی پی) جناب رام پرساد آچاریہ، حکومت نیپال کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری اور دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران نے ویبینار میں حصہ لیا۔ دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی، خوشگوار اور کثیر جہتی تعلقات پر زور دیا جو باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی امیدوں، آرزؤں اور احساسات پر مبنی ہیں۔ جوائنٹ سکریٹری (ڈی آئی پی) جناب انوراگ واجپئی نے کہا کہ ہمارے ثقافتی روابط 2500 پرانے ہیں، جب بھگوان بدھ کا جنم جنوبی نیپال کے لمبینی میں ہوا تھا، جن کے قیمتی پیغامات اور تعلیمات معاشرے کی پرورش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے ساتھ دفاعی تعاون کوئی نیا عمل نہیں ہے بلکہ یہ تقریباً 70 برس پرانا ہے جب ہندوستان اور نیپال نے 1950 میں امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ حکومت ہند کی ‘‘پڑوسی پہلے’’ کی پالیسی کے مطابق ہندوستان ایک پائیدار، خوشحال اور پُرامن نیپال کی ترقی کیلئے ایک سرگرم ترقیاتی شراکت دار ہے۔
ویبینار کے دوران 12 ہندوستانی دفاعی کمپنیوں۔ اشوک لی لینڈ، بی ای ایم ایل، بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ، ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، مہندرا ڈیفنس سسٹمس لمیٹیڈ، ایم کے یو لمیٹیڈ، او ایف بی، ایس ایس ایس اسپرنگس، ٹاک پی آر او ریڈیوز، ٹاٹا اڈوانس سسٹمس لمیٹیڈ اور یمن ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈکے ذریعے تیار کردہ پروڈکٹس کو بڑے پلیٹ فارموں پر پیش کیاگیا۔ جنہیں ہندوستان کی جانب سے مہیا کرایا جاسکتا ہے۔
ویبینار میں 100 سے زیادہ شراکت داروں نے حصہ لیا اور ایکسپو میں 100 سے زیادہ ورچوول نمائشی اسٹال قائم کئے گئے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:8297
(Release ID: 1682613)
Visitor Counter : 109