ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارتی محکمہ موسمیات نے ’جنوب مغربی مانسون 2020 موسم کے آخر‘ کی رپورٹ جاری کی
ملک بھر میں 2020 میں مجموعی طور پر اپنے طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کی 109 فیصد موسمی (جون۔ ستمبر) بارش ہوئی
مجموعی طور پر 36 موسمیاتی سب ڈویژنوں میں سے 2 سب ڈویژنوں میں بہت زیادہ بارش، 13 سب ڈویژنوں میں زیادہ بارش، 16 سب ڈویژنوں میں معمول کے مطابق موسمی بارش اور 5 سب ڈویژنوں میں موسم کے دوران کم بارش ہوئی
جنوب مغربی مانسون17 مئی 2020 (اپنے معمول سے 5 دن قبل) کو جنوبی بحیرہ انڈومان اور نکوبار جزائر تک پہنچا
اپنے معمول کی تاریخ (8 جولائی) سے 12 روز قبل 26 جون 2020 کو مانسون پورے ملک میں پہنچ گیا تھا
جنوب مغربی مانسون کا اثر 28 اکتوبر 2020 کو پورے ملک سے ختم ہوا
موسم کے دوران یکم جون سے 4 جون تک ایک شدید سمندری طوفان ’’نسرگ‘‘ آیا
Posted On:
21 DEC 2020 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 دسمبر 2020، بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز نے ’جنوب مغربی مانسون 2020 موسم کے آخر‘ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
اس رپورٹ میں درج ذیل اہم خصوصیات کا ذکر کیا گیا ہے:
- ملک بھر میں 2020 میں مجموعی طور پر اپنے طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کی 109 فیصد موسمی (جون۔ ستمبر) بارش ہوئی۔ اس سے قبل سال 1994 میں ایل پی اے کی 112 فیصد بار ش ہوئی تھی اور اس کے بعد 2019 میں ایل پی اے کی 110 فیصد بار ش ہوئی۔
- شمال مغربی بھارت ، وسطی بھارت، جنوبی جزیرہ نما اور شمال مشرقی بھارت میں اس موسم میں اپنے مطالعہ ایل پی اے کی بالترتیب 84 فیصد، 115 فیصد، 130 فیصد اور 106 فیصد موسمی بارش ہوئی۔
- مجموعی طور پر 36 موسمیاتی سب ڈویژنوں میں سے 2 سب ڈویژنوں (ملک کے مجموعی رقبے کا 5 فیصد) میں بہت زیادہ بارش، 13 سب ڈویژنوں (ملک کے مجموعی رقبے کا 35 فیصد) میں زیادہ بارش، 16 سب ڈویژنوں (ملک کے مجموعی رقبے کا45 فیصد) میں معمول کے مطابق موسمی بارش اور 5 سب ڈویژنوں (ملک کے مجموعی رقبے کا 15فیصد) میں موسم کے دوران کم بارش ہوئی۔
- ملک میں مجموعی طور پر جون م یں ایل پی اے کی 118 فیصد، جولائی میں ایل پی اے کی 90 ، اگست میں ایل پی اے کی 127 فیصد اور ستمبر میں ایل پی اے کی 104 فیصد ماہانہ بارش ہوئی۔
- جنوب مغربی مانسون17 مئی 2020 (اپنے معمول سے 5 دن قبل) کو جنوبی بحیرہ انڈومان اور نکوبار جزائر تک پہنچا۔ لیکن اس کے آگے بڑھنے کی رفتار سست ہوگئی۔ کیرل پہنچنے کے لئے یہ اپنے معمول کی تاریخ یکم جون کو کیرل پہنچا۔ اپنے معمول کی تاریخ (8 جولائی) سے 12 روز قبل 26 جون 2020 کو مانسون پورے ملک میں پہنچ گیا تھا۔
- جنوب مغربی بھارت کے مغربی حصوں سے مانسون کی واپسی اپنے معمول کی تاریخ 17 ستمبر 2020 کی بجائے تقریباً 11 دن کی تاخیر سے 28 ستمبر 2020 کو شروع ہوئی۔جنوب مغربی مانسون کا اثر 28 اکتوبر 2020 کو پورے ملک سے ختم ہوا۔
- موسم کے دوران یکم جون سے 4 جون تک ایک شدید سمندری طوفان ’’نسرگ‘‘ آیا۔ اس سال موسم کے دوران مانسون کا کم دباؤ نہیں دیکھا گیا۔
- اس سال کیرل میں مانسون کے آنے کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی جو کہ 2005 میں کیرل میں مانسون آنے کی پیش گوئی شروع کئے جانے سے 15 لگاتار برسوں (سال 2015 کو چھوڑکر) میں صحیح ثابت ہوئی ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کیرل میں مانسون آنے کی تاریخ 5 جون،4 دن قبل یا بعد کے (±) امکان سمیت بتائی گئی تھی اور اس سال کیرل میں مانسون آنے کی حقیقی تاریخ یکم جون تھی۔
- موسم کے دوران مجموعی طور پر پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی ، 3 موٹے طور پر یکساں جغرافیائی خطوں (وسطی بھارت،شمال مشرقی بھارت اور جنوبی جزیرہ نما) نے موسمی بارش کی پیش گوئی اور اگست کی بارش کی پیش گوئی اور ملک بھر کے لئے مانسون کے موسم کے بعد کے نصف حصے کی بارش کا اندازہ حقیقی بارش سے کم لگایا گیا تھا جبکہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر ملک کے لئے بارش کی پیش گوئی اور جنوب مغربی بھارت کے لئے موسمی بارش کی پیش گوئی کا اندازہ حقیقی بارش سے کہیں زیادہ لگایا گیا تھا۔
مزید تفصیلات کے لئے برائے کرم یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-8284
(Release ID: 1682477)
Visitor Counter : 218