وزارت خزانہ

ہندوستان  اور اے ڈی بی مابین  تریپورہ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی  تیاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ

Posted On: 19 DEC 2020 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔18  دسمبر      ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج تریپورہ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی کے لیے 42 لاکھ ڈالر کی مالی اعانت (پی آر ایف) کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس معاہدے کے ذریعہ شمال مشرقی ریاست  تریپورہ میں شہری سہولیات میں بہتری لانے   کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبہ کی سہولیات کو فروغ دیا جائے گا۔ شمال مشرقی ریاست اے ڈی بی کا یہ پہلا مالی اعانت کا پروجیکٹ ہے۔

 

تریپورہ شہری اور سیاحتی ترقیاتی منصوبے کے لیے حکومت ہند میں  وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے  ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا اور اے ڈی بی کی جانب سے انڈین ریزیڈنٹ مشن کے اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر  جناب ٹیکو کونیشی نے پی آر ایف پر دستخط کیے۔


اس موقع پر ڈاکٹر مہاپاترا نے کہا کہ اس سہولت سے تریپورہ حکومت کو شہری علاقوں میں خدمات بہتر بنانے اور سیاحت کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک جامع منصوبہ بنانے میں مدد ملے گی، جس کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبے شروع کرنے اور ضروری  اصلاحات کرنے میں مدد ملے گی۔ ان اقدامات سے ریاست کی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔


مسٹر کونیشی نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح کے بنیادی منصوبے جن کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، ان کے بارے میں  کا تفصیلی مطالعہ کریں ، انجینئرنگ کے تفصیلی ڈیزائن تیار کریں ، ریاستی سطح کی ایجنسیوں کی صلاحیت کو ترقی دیں ، تاکہ ماحول کو نقصان نہ پہنچے اور اس طرح کے منصوبے آفات کا سامنا کرنے کے اہل ہوں،  ساتھ ہی یہ جامع اور پائیدار ہو اور اس سے متعلق دیگر منصوبوں کی بھی  ترقی ہو۔


تریپورہ میں غیر متوازن شہری بنیادی ڈھانچے  کی سہولیات ، شہری اداروں کی معیاری صلاحیت نہیں ہونے سے شہری ترقی  میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ پی آر ایف کی سہولت کے ذریعہ تریپورہ میں 7 ضلعی ہیڈکوارٹروالے  شہروں اور 13 شہری اداروں میں پانی کی فراہمی ، صفائی کے لیے ضروری وسائل ، پانی کی نکاسی ، سڑکوں اور شہری سہولیات تیار کی جائیں گی۔

اسی طرح ریاست کے سیاحت کے شعبے کوغیر متوازن بنیادی ڈھانچے اوربغیر کسی منصوبے کے سیاحت کی سرگرمیوں نے  متاثر کیا ہے۔ پی آر ایف سیاحت کے شعبے کے لئے ضروری ترقی کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کرے گا۔ جو ریاست کی معیشت کو فروغ دے گا۔ اس کے لئے مربوط سیاحت سے متعلق بنیادی منصوبے بنائے جاسکیں گی۔ اس کے تحت سیاحوں کے اہم علاقوں تک سڑک رابطہ ، فروغ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیاں نافذ کی جائیں گی۔


ایشیاء اور بحر الکاہل کے خطے میں جامع ، لچکدار اور فروغ پزیر ترقی لا کر خطے سے غربت کے خاتمے کے لئے اے ڈی بی پرعزم ہے۔اے ڈی بی سال 1966 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس میں 68 ممبران شامل ہیں۔ اس میں سے 49 ممبران اس خطے سے ہیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض (

U-8244



(Release ID: 1681986) Visitor Counter : 110