کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ اوربھارت پر منعقد سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب کیا
جناب گوئل نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کےلئے اشیا اورخدمات شعبہ میں امکانات تلاش کررہے ہیں
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد تجارتی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ارلی ہارویسٹ تجویز کو برطانیہ منظور کرے لےگا
Posted On:
17 DEC 2020 6:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18/دسمبر 2020، ریل،تجارت و صنعت اور خوراک اور صارفین امور کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بریگزٹ کے بعد آج برطانیہ اور بھارت پر منعقد سی آئی آئی کانفرنس کو برطانیہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ فار انٹرنیشنل ٹریڈ محترمہ ٹرسلز سے خطا ب کیا۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت اگلے سال 71یوم جمہوریہ کے موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم جناب بورس جانسن کے بطور مہمان خصوصی میزبانی کرنے کےلئے بےحد پرجوش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے تاریخی تعلقات میں بڑی تبدیلی ہوگی۔
جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ آزاد تجارتی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ارلی ہارویسٹ تجویز کو برطانیہ قبول کرلے گا۔جس کے لئے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارلی ہارویسٹ پریپوزیشن سے ہماری راہ آسان ہوگی اور مجھے امید ہے کہ دونوں ملکوں کو اس کا فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے اشیا اور خدمات کے شعبے میں امکانات تلاش کر رہے ہیں ہم ارلی ہارویسٹ سمجھوتے کو آزاد تجارتی معاہدے کی سمت میں ایک متبادل کے طور پر دیکھ رہےہیں ۔
جناب گویل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے اور دونوں ملک اب جلد ہی اسی فیصلے پر پہنچنے کے قریب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ثقافت اور تاریخ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔ اسی ورثے کی وجہ سے دونوں ملک حقیقی ساتھی ہیں۔ ہم اس رشتے کو مزید آگے بڑھا رہےہیں ، جسے اور زیادہ مضبوط اور لچیلا بنایا جا سکے۔
جناب گویل نے کہا کہ بھارت ایسی امید کرتا ہے کہ وہ نہ صرف ایک خودا عتمادی سے بھری معیشت بنے، بلکہ دنیا کو بھروسے کے ساتھ جوڑ کر ایک بھروسے مند ساتھی بھی بنے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کہ تعلقات دونوں کے لئے فائدے مند ہے اور اسی بنیاد پر ان کے تعلقات کی توسیع بھی ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پرکھے ہوئے بھی ہیں اور اس میں سیاسی ، کاروباری اور سماجی سطح پر نئی جان پھوکنے کی ضرورت ہے ۔
جناب گویل نے کہا کہ دونوں فریق تعلیم ، صحت ، ماحولیات، شہریوں کے آنے جانے کے عمل کو آسان کرنے اور بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ یہ پہل دونوں کے لئے بڑا قدم ثابت ہوگی ۔
جناب گویل نے کہا کہ دونوں ملک اپنے تعلقات کی کامیابی کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک آپسی تبادلہ خیال سے وہاں کے شہریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایک بہتر راستہ تیار کریں گے ۔
نیو انڈیا کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے جناب گویل نے کہا کہ مسلسل قابل تبدیل ڈھانچہ جاتی اصلاحات کےذریعہ بھارت ایک امکانات اور مواقع فراہم کرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک مستقل حکومت ہے ، یہاں پر زمین کی دستیابی ہے ، بہترین انسانی وسائل اور بھروسے مند ضروری سہولیات، دوستانہ پالیسی ، قانون کا راج ہے ، طے پالیسی ساز فریم ورک اور شفاف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے شعبوں کو بازار کے لئے کھولا گیا ہے ۔ انہوں نے پیداوار پر مبنی حوصلہ افزائی پروگرام کا بھی ذکر کیا ، ان کے مطابق اس پروگرام کے ذریعہ دنیا کے لئے میک ان انڈیا کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ،‘‘ ہم عزم کے ساتھ فیصلہ کر رہے ہیں ، اس کے لئے کام کر رہےہیں ۔ جس کے ذریعہ ہم اپنی امیدوں کو پورا کرتے ہوئے بہتر تعلقات بھی بنا رہے ہیں ۔ ’’
جناب گویل نے کہا کہ دونوں ملک ایک یکسا ں مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ برطانیہ کا نیا گلوبل ٹیریف دو ہفتے میں نافذ ہو جائے گا ۔جو کہ آزاد تجارتی معاہدہ کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا ۔
جناب گویل نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان 7-6 شعبوں کی ہم نے پہچان کی ہے جہاں پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اہمیت کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں گے ۔ سبھی پہچان کئے گئے شعبوں میں لاتعداد امکانات ہیں اور بھارت برطانیہ کی کسی بھی کمپنی کو بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے پوری لائف سائکل کے لئے تعاون دینے میں خوشی محسوس کرےگا ۔
وزیر نے اس کے علاوہ بھارتی ریل کابھی ذکر کیا ، جس میں بڑے پیمانے پر کئی طرح کی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارتی ریل دنیا کا سب سے بٹراریل وے نیٹ ورک ہوگا ۔جو پوری طرح سے بجلی پر مبنی ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-8206
م ن۔ ام۔ر۔ب
(Release ID: 1681670)
Visitor Counter : 126