اقلیتی امور کی وزارتت

ہنرہاٹ  ‘رخشندگی کو مدد’اور‘مہارت کو حوصلہ افزائی ’فراہم کرنے کے لئے حکومت کا ایک مؤثر مشن بن گیا ہے:مختار عباس نقوی


‘ہنرہاٹ ’آتم نربھر بھارت کے مشن  اورووکل فار لوکل کے تئیں عزم کو مستحکم کو کرنے کا ایک پُر اثر پلیٹ فارم ثابت ہواہے:مختار عباس نقوی

رامپور میں ہنرہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارمhttp://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہے، ملک اور بیرون ملک کے لوگ ہنرہاٹ کی بنائی ہوئی مصنوعات ڈیجیٹلی اور آن لائن بھی خرید سکتے ہیں

اترپردیش کے رامپور میں ہنرہاٹ میلہ 18 دسمبر 27 دسمبر 2020ء کے دوران منعقد کیا جارہا ہے

Posted On: 17 DEC 2020 7:47PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی میں آج اترپردیش کے شہر رامپور میں کہا کہ ہنرہاٹ‘رخشندگی کو مدد’اور‘مہارت کی حوصلہ افزائی ’فراہم کرنے کے لئے حکومت کا ایک مؤثر مشن بن گیا ہے۔

رام پور میں پنواڑیہ علاقے میں نمائش گراؤنڈ میں 18 سے 27 دسمبر 2020ء تک منعقدہ ہنرہاٹ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ آتم نر بھر بھارت کے تئیں  عزم کو نبھانے کے علاوہ ہنرہاٹ بڑے پیمانے پر روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا ہے، جو کہ ملک کے ہر ایک کونے سے ماہر کاریگروں اور دستکاروں کے لئے وضع ہوئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ رامپور میں منعقدہ ہنر ہاٹ کا افتتاح کل یعنی 18 دسمبر2020ء کو  سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں، نیز بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کریں گے۔کھادی اور گرام اُدیوگ کمیشن کے چیئر مین ونے کمار سکسینہ ، جناب اترپردیش میں  کھادی اور گرام اُدیوگ  اور ایم ایس ایم ای کے کابینہ وزیر،سدھارتھ ناتھ سنگھ اور وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب بلدیو سنگھ اولاکھ  مہمانان خصوصی ہوں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ، ماہر کاریگروں اوردستکاروں کی اندرون ملک مصنوعات کو فروغ اور ان کی حوصلہ افزائی کرکے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے مشن اور ووکل فار لوکل کے تئیں عزم کو مستحکم کرنے کا ایک پُر اثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ رامپور کے  دستکاروں اور ہنرمندوں کو ملک بھر میں منعقد کئے جانے والے مختلف ہنر ہاٹ میں موقع دیا گیا ہے، لیکن اب ہنرہاٹ خود ہی رامپور پہنچ گیا ہے۔ دستکار اور ملک کے ہر کونے کے کاریگر اپنی دستی تیار شدہ مصنوعات کے ساتھ رامپور پہنچے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ رامپور میں جہاں ایک جانب ماہر کاریگروں کی دستی تیار شدہ مصنوعات توجہ مبذول کرا رہی ہیں، وہیں دوسری جانب اس ہنر ہاٹ میں لوگ ملک کے تقریباً ہر کونے سے روایتی نفیس دستکاریوں کا لطف لے سکیں گے۔اس کے علاوہ ‘‘جان بھی ، جہان بھی’’کے موضوع پر معروف آرٹسٹوں کے ذریعے ہر روز مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے، جوکہ اس میلے کی  ایک اور جاذب نظر خصوصیت ہے۔یہ ہنرہاٹ نسلی ہم آہنگی اور ملک کی ‘‘یکجہتی میں تنوع’’کا زندہ احساس کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ماہر کاریگر دستکار ، لکڑی، پیتل، بانس، کانچ، کپڑے، کاغذ اور مٹی وغیرہ سے بنی دستی تیار شدہ مصنوعات لے کر اس میلے میں آئے ہیں، جو اترپردیش، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، اتراکھنڈ، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں وکشمیر، مغربی بنگال، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرالہ اور ملک کے دیگر حصوں سے میلے میں شرکت کررہے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ رامپور میں ہنرہاٹ میں آپ کو ایک ہی چھت کے نیچے، ہینڈلوم کی مصنوعات ، لکڑی اور مٹی سے بنے کھلونے، پوسٹل پینٹنگ، دھاتی مصنوعات، جویلری، کھادی کی مصنوعات ، رامپوری چاقو، رامپوری وائلن، کالی مٹی کے برتن، ہربل مصنوعات، خشک پھول، لکڑی اور  لوہے کی دستکاریاں، آئل پینٹنگ، لوہے کے آرٹ کا کام، باغ پرنٹ، نرسل اور بانس کی مصنوعات دستیاب ہیں۔

18 اور 19 دسمبر کو رامپور میں ہنرہاٹ میں سشیل جی مہاراج ‘‘سری رام راجیہ’’کے موضوع پر شاندار رام لیلا کریں گے۔اس کے علاوہ موسیقی اور دیگر آرٹ شعبوں کے معروف آرٹسٹ بھی اس ہنر ہاٹ میں ہر روز منعقدہ مختلف ثقافت پروگرام میں اپنے آرٹ سے ناظرین کو مسحور کریں گے۔ ان میں ریکھا راج اور  پریم بھاٹیہ (20 دسمبر ) کو، بھوپیندر سنگھ بھپّی(20 دسمبر)، سمیتاراؤ بیلور(21 دسمبر)، اسلم صابری(22 دسمبر) کو، شیبانی کشیپ (23 دسمبر) کو، راجو شریواستو(24 دسمبر )،  احسان قریشی (25 دسمبر) کو، ہمسر حیات نظامی(26 دسمبر) کو اپنے پروگرام پیش کریں گے۔ 27 دسمبر کو کوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں سامعین معروف شعرا ء کے کلام سے لطف اندوز ہوں گے۔ ان شعراء میں ڈاکٹر انامیکا انبر،پاپولر میرٹھی، ڈاکٹر سنیل یوگی، ڈاکٹر سریش اوستھی،  نکہت امروہوی،شمبھو شیکھر، منویر مدھر، ڈاکٹر سریتا شرما، منظر بھوپالی، سدیپ بھولا، گجیندر سولنکی شامل ہوں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ رامپور میں ہنرہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارمhttp://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہے، ملک اور بیرون ملک کے لوگ ہنرہاٹ کی بنائی ہوئی مصنوعات ڈیجیٹلی اور آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ نے پانچ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی دستکاروں، کاریگروں ، کھانے پکانے کے ماہرین اور اسی طرح کے دیگر منسلکہ افراد کو گزشتہ تقریباً پانچ برسوں کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

اگلا ہنرہاٹ 22 سے 31 جنوری 2021ء کے دوران اترپریش کے لکھنؤ میں شلپ گرام میں منعقد کیا جائے گا اور اس کا موضوع ہوگا‘‘ووکل فار لوکل’’۔

جناب نقوی نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ہنرہاٹ جے پور، چنڈی گڑھ، اندور،ممبئی، حیدرآباد، انڈیا گیٹ ، نئی دہلی، رانچی، کوٹہ، سورت-احمدآباد، کوچی اور دیگر مقامات پر بھی منعقد کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

م ن۔ا ع۔ ن ع

U NO: 8201


(Release ID: 1681667) Visitor Counter : 111


Read this release in: Hindi , English , Manipuri