وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے کی تملناڈو میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 17 DEC 2020 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17دسمبر، 2020:انکم ٹیکس محکمے نے 14دسمبر 2020 کو، تملناڈو کے چنئی اور ایروڈ میں واقع 15 احاطوں میں ایک گروپ کے معاملے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے جس گروپ پر کارروائی کی ہے وہ سرکاری کاموں کو کرنے والا اہم سول کنٹریکٹر ہے جو بنیادی طور پر سمندر کے کنارے واقع سمندری لہروں کو روکنے کیلئے بنائے جانے والے بریک کی تعمیر کاکام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ بس ٹرانسپورٹ، میریج ہال اور کھانے مسالحوں کا بھی کاروبار کرتا ہے۔

تلاشی مہم کے دوران قریب 21 کروڑ روپئے کی نقدی پائی گئی جس کا کوئی حساب وکتاب نہیں ملا۔ جانچ میں یہ بھی پایا گیا کہ گروپ کنٹریکٹ کے لئے ہونے والی خرید میں قیمتوں کوبڑھا چڑھا کر دکھاتا ہے۔ یہ بڑھی ہوئی ادائیگی سپلائروں اور سب کنٹریکٹرس کے ذریعے نقدی کے طور پر واپس لے لیا جاتا ہے۔ اس طرح گروپ نے تقریباً 700 کروڑ روپئے کی بے حساب آمدنی حاصل کی جسے ریئل اسٹیٹ کاروبار اور دوسرے کاروبار کی توسیع میں لگایا ہے۔ علاوہ ازیں گروپ نے 150 کروڑ روپئے کی غیراعلانیہ آمدنی کو بھی تسلیم کیا ہے۔

کُل ملاکر اس تلاشی مہم میں 700 کروڑ روپئے کی بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے اور 21 کروڑ روپئے کی بے حساب نقدی ضبط کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 8187



(Release ID: 1681634) Visitor Counter : 119


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil