سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سورن جینتی کے وابستگان میٹل سی او2 بیٹری کواس قابل بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے سیاروں کے مشن جاتی اوراس کے لانچ کی لاگت کم کی جاسکے


پروفیسر چندرشیکھر شرما نے جن  کا تعلق ا ٓئی آئی ٹی حیدرآباد سے ہے حال ہی میں  لیتھیئم۔ سی او 2 بیٹری کے تکنیکی طور پر قابل عمل ہونے کا پہلی مرتبہ مریخ کے مصنوعی ماحول میں جائز ہ لیا ہے جو کہ اس تکنالوجی کا پیٹنٹ شعبہ ہے

Posted On: 17 DEC 2020 11:18AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17دسمبر:مریخ مشن جیسے ہندوستان کے سیارہ جاتی مشن بہت جلد پے لوڈ ماس اور لانچ کی لاگت میں کمی لے آئیں گے۔ یہ کمی بطور توانائی بردار اندرون ملک تیار میٹل سی او 2 بیٹری کی مدد سے لائی جائے گی۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد کے  کیمیکل انجینئرنگ کے محکمہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر چندرشیکھر شرما، جنہیں اس سال کی سورن  جینتی فیلوشپ ملی ہے، ہندوستانی مریخ مشن کے لئے توانائی بردار کے طور پر سی او2 کے ساتھ میٹل سی او 2 کی سائنسی تفہیم اور تکنیکی ترقی کےلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہیں فیلوشپ حکومت ہند  کے سائنس اور تکنالوجی کے محکمہ کی طرف سے دی گئی ہے۔

پروفیسر شرما نے حال ہی میں پہلی مرتبہ لیتھیئم سی او 2 کی تکنیکی معقولیت کاجائزہ لیا ہے۔ ان کا متعلقہ مقالہ جرنل ایلسیویئرس مٹیریلس لیٹرس میں شائع ہواہے۔ سرون  جینتی فیلوشپ کے ایک حصہ کے طور پر وہ میٹل(ایم) سی او2 بیٹری کا ایک پروٹوٹائپ تیار کرنا اور مریخ مشن میں اس تکنالوجی کی معقولیت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ میٹل سی او 2 میٹریوں سے سیارہ  جاتی مشن کے پے لوڈاورلانچ لاگت کم ہوجائےگی۔

اس تحقیق کے دوسرے متوازی پہلو کا تعلق میٹل سی او2 بیٹری ٹکنالوجی تیار کرنے سے ہے۔ میٹل سی او 2 بیٹریاں موجودہ لی ایون بیٹریوں کے مقابلہ میں نمایاں طور پر زیادہ توانائی کی حامل ہوں گی اور سی او2 اخراج کامفید حل پیش کریں گی۔یہ حل روایتی طریقوں سے بہتر ہے۔

 

 

**************

)م ن ۔ ع س۔ف ر)

U-8176

 

 




(Release ID: 1681403) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil