وزارت دفاع
ایرو انڈیا -21 ویبیناروں پر پریس بریفنگ
Posted On:
16 DEC 2020 7:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16دسمبر، 2020:وزارت دفاع کے زیراہتمام دوسالہ ایئر شو اور دفاعی نمائش ایروانڈیا 2021 کا انعقاد 03 تا 07 فروری 2021 کے دوران بنگلورو کے ییلاہنکا میں واقع ایئرفورس اسٹیشن میں کیا جائیگا۔ ایروانڈیا ایشیا کا سب سے بڑا ایئرشو ہے اور فوجی، شہری ہوابازی، ایرواسپیس، ایئرپورٹ انفراسٹرکچر اور دفاعی انجینئرنگ کے شعبے میں دنیا کی سرکردہ صنعتوں کے نمائش کاروں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرتا ہے۔ اس شو میں ایرواسپیس سیکٹر کےملٹری پلیٹ فارم کے ایک بڑی صف کے ایئرڈسپلے اور ساکن نمائش دونوں شامل ہیں۔
ایروانڈیا سے قبل 17 دسمبر 2020 سے ویبیناروں کی ایک سیریز منعقد کی جائے گی۔ یہ ویبینارمعروف شخصیتوں کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے اور اس کا مرکزی خیال معاصر دفاعی اور ایرواسپیس کے موضوعات ہوں گے۔ان ویبیناروں کو دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔
ویبیناروں کے موضوعات دفاع، ایرواسپیس اور سیکورٹی انڈسٹری سے متعلق تعلیمی برادری اور طلبا برادری کی دلچسپی کے حامل ہوں گے۔ ہر ایک سیشن میں شرکت کے لئے ویبیناروں، شیڈول اور لنک وغیرہ کی تفصیلات ایروانڈیا 2021 کی ویب سائٹ (https://aeroindia.gov.in/) پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ ویبیناروں کو ٹوئٹر ، یوٹیوب چینل وغیرہ پر براہ راست نشرکیا جائیگا۔ ویبیناروں کی ریکارڈنگ ایروانڈیا 2021 کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرائی جائیگی۔ ویبینار کا شیڈول:
ایروانڈیا 21 کے ویبینار کے اوقات
نمبر شمار
|
تاریخ
|
منعقد کرنے والے ادارے/ اسپیکر
|
موضوع
|
1
|
17دسمبر2020، (ہندوستانی وقت کے مطابق 0930 بجے تا 1245 بجے)
|
ڈی ڈی پی / فکّی
|
مشترکہ ہند مالدیپ اعلیٰ سطحی دفاعی شراکت داری
|
2
|
18دسمبر2020، (ہندوستانی وقت کے مطابق 0900 بجے تا 1130 بجے)
|
انڈین آرمی اور سی ای این جے او ڈبلیو ایس
|
بحرہند کے خطےکی ڈائنامکس کو تبدیل کرنا
|
3
|
6 جنوری، 2021
|
ایس آئی ڈی ایم:
جناب جے ڈی پاٹل، ایل اینڈ ٹی اور صدر ایس آئی ڈی ایم
|
ہندوستان : دفاعی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا اُبھرتا ہوا مرکز
|
4
|
7 جنوری ،2021
|
ایم او سی اے
|
ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو خود کفیل (آتم نربھر بھارت) بنانا
|
5
|
13 جنوری، 2021
|
بھارت شکتی،
ناظم:
جناب نتن گوکھلے
|
عالمی سلامتی کے تحفظ کے لئے آئی او آر ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا
|
6
|
18 جنوری،2021
|
ڈی ڈی پی
|
ایروانڈیا 21 کی جھلکیاں
حالیہ پالیسی اقدامات
|
7
|
21 جنوری ،2021
|
چیئرمین ڈی آر ڈی او
|
‘آتم نربھر بھارت’
|
8
|
دسمبر،2020/ جنوری،2021
|
ڈی ڈی پی کے ساتھ ایس آئی ڈی ایم اور فکّی
کنٹری ویبینار
|
کنٹری ویبینار کی سیریز دسمبر،2020 / جنوری 2021 میں منعقد کی جائے گی۔
|
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 8153
(Release ID: 1681368)
Visitor Counter : 175