وزارت خزانہ
70ویں آئی آر ایس (سی اور سی ای) افسروں کے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب کاانعقاد
Posted On:
16 DEC 2020 6:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،16دسمبر:فریدآباد کے این اے سی آئی ایف نے کل70 ویں بیچ کے آئی ا ٓر ایس (سی اور سی ای) افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد پروفیشنل تربیت مکمل ہوگئی۔ اس 70 ویں بیچ میں 60 افسر شامل ہیں جن میں 15 خاتون افسر۔ یہ نوجوان افسر جی ایس ٹی میں کام کریں گے، جو ا ٓزادی کے بعد ہندوستان کا سب سے بڑاٹیکس اصلاحات کا شعبہ ہے۔
اس موقع پر پریڈ تقریب میں مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کا ایک پیغام پڑھا گیا۔ ان نوجوان افسروں کی حوصلہ افزائی اور ہدایت کے لئے وزیرمملکت برائے مالیات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور سکریٹری مالیات ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے کاایک ویڈیوپیغام بھی سنایا گیا۔
اس تقریب کی صدارت سی بی آئی سی کے سربراہ جناب ایم اجیت کمار نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے پریڈ کا جائزہ لیا اورانہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اپنے خطاب میں جناب ایم اجیت کمار نے 70 ویں بیچ کے افسران کو کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ حوصلہ اورایمانداری سے کام کریں اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں اپنا تعاون دیں۔
اس سے قبل این اے سی آئی این کے ڈی آئی جی جناب ہمانشو گپتا نے استقبالیہ خطاب کیا اور کاروباری لوگوں کے کام کے طریقوں کی وضاحت کی۔ اور یہ بھی بتایا کہ ان کے لئے کیا اہداف ہوسکتے ہیں۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران ایسے پانچ ٹرینی افسروں کو جنہوں نے تربیت کے مختلف شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، ان کی حوصلیابی پر میڈل سے نوازا گیا۔ تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کےلئے محترمہ سنگھ نمرتا کو وزیرمالیات کی طرف سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
***************
)م ن ۔ ج ق۔ف ر)
U-8164
(Release ID: 1681353)
Visitor Counter : 119