بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو اور وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت نظریے کو پورا کرنے، نیزایک ٹھوس مالیاتی ماڈل تیار کرنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے:جناب گڈکری

Posted On: 16 DEC 2020 8:37PM by PIB Delhi

مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی  صنعتوں کی وزارت کے مرکزی جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ایک ایسے ٹھوس مالیاتی ماڈل تیار کرنے کی ضرورت ہے، جو ایم ایس ایم ای کو مطلوبہ مالیاتی حمایت فراہم کرسکے اور اس کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ آتم نر بھربھارت کے نظریے کو پورا کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای کا رول انتہائی اہم ہے۔اس وقت اس شعبے کو مالیاتی کمی  کےباعث بہت سی دقتوں کا سامنا ہے۔

جناب گڈکری نے آج یہاں ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایم ایس ایم ای مالیاتی ہفتے کے الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس کا انعقاد ماس انٹر پرونیورشپ کے لئے عالمی اتحاد کے ذریعے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کا شعبہ مجموعی گھریلو پیداوار میں 30 فیصد کا حصہ فراہم کررہا ہے اور مشن یہ ہے کہ اس حصے کو بڑھا کر 40 فیصد تک لے جایاجائے۔برآمدات کے شعبے میں ایم ایس ایم ای 48 فیصد فراہم کررہا ہے، جسے 60 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے۔انہوں نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس ایم ای شعبے میں 11کروڑ روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پانچ برسوں میں ہم چاہتے ہیں کہ اس شعبے میں مزید پانچ کروڑ روزگار کے مواقع وضع کئے جائیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ صنعت شہری سیکٹر میں مرکوز ہے۔اس رجحان میں تبدیلی ہونی چاہئے۔ہمیں دیہی اور قبائلی علاقوں میں نوکریوں کے امکانات کو تلاش کرنا چاہئے۔اس اہم کام میں مالیاتی اداروں کا رول انتہائی اہم ہوگا۔اس شعبے میں چھوٹے پیمانے کی صنعتیں قائم کرنے کے لئے پیسے کی ضرورت پڑے گی۔اس کے لئے ہمیں ایک ٹھوس مالیاتی ماڈل تیار کرنا ہوگا۔اس سے ہندوستان اور بھارت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے اختراعی ڈیزائن اور نظریات کو وضع کرنے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ کم لاگت اور ماحولیاتی اعتبار سے بہتر ہوں۔ اس کے لئے اعلیٰ سطحی تعاون ، مواصلات اور بین رابطے کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات ، کارکردگی اور تبدیلی ، آتم نر بھر بھارت کے لئے وزیر اعظم کا عین مقصد ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر اختراعی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں مختلف ادارے پہلے ہی بہت سی کاوشیں کررہے ہیں۔ مثال کے طورپر اضافی زرعی مصنوعات سے مختلف طرح کے تیل تیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کوڑا کرکٹ، کچرے اور کباڑ وغیرہ کو استعمال کرتے ہوئے اس  سے دولت پید اکی جانی چاہئے۔

 

********

 

م ن۔ا ع۔ن ع

(U: 8165)



(Release ID: 1681347) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu