اسٹیل کی وزارت

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کو گولڈن پیکاک ماحولیات کے بندوبست کے ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2020 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی16دسمبر ،2020  /   اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ سیل کو ڈٓئریکٹروں کی ادارے کی طرف سے اسٹیل کے شعبے میں 2020 کے لیے باوقار گولڈن پیکاک ماحولیات مینجمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سیل کے کوششوں کو سراہتے ہوئے سیل کے چیئرمین جناب انل کمار چودھری نے کہا، ’’سیل کو لگاتار دوسرے سال یہ ایوارڈ دیا گیا ہے اور یہ ان کوششوں کا ثبوت ہے جو کمپنی نے دیرپا اور ماحولیاتی اعتبار سے ذمہ دارانہ طریقے سے اسٹیل تیار کرنے کے لیے کی ہیں۔ یہ ایوارڈ زمرے کے اعتبار سے سب سے زیادہ باوقار انعامات میں سے ایک ہے۔ عالمی تمازت اور آب و ہوا میں تبدیلی لانے والے مختلف ماحولیات کی معاملات پر غور کرتے ہوئے اس ایوارڈ سے کارپوریٹ اداروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماحولیاتی کارکردگی میں اضافہ کرے اور معیارات قائم کرنے کے لیے اپنے ساتھی اداروں سے مقابلہ کریں۔‘‘

سیل کو یہ  ایوارڈ کل  ورچوئل طریقے سے منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8151


(रिलीज़ आईडी: 1681309) आगंतुक पटल : 141
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Punjabi , Tamil