ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے گنا کسانوں کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپئے کی امداد کو منظوری دی


یہ امداد براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی

اس فیصلے سے پانچ کروڑ گنا کسانوں اور اُن پر منحصر افراد کے ساتھ ساتھ چینی ملوں میں ملازم پانچ لاکھ ورکروں اور متعلقہ سرگرمیوں کے لوگوں کو فائدہ ہو گا

Posted On: 16 DEC 2020 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 16 دسمبر / وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گنا کسانوں کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپئے کی امداد کو منظوری دی ہے ۔

          سر دست بھارت میں تقریباً 5 کروڑ گنا کسان اور اُن  کے لواحقین ہیں ۔ اس کے علاوہ ، تقریباً پانچ لاکھ ورکر  چینی ملوں اور متعلقہ سرگرمیوں میں ملازم ہیں  اور اُن کا روز گار بھی چینی کی صنعت  پر منحصر ہے ۔  

          کسان اپنا گنا چینی ملوں کو فروخت کرتے ہیں ۔ البتہ ، کسانوں کو چینی مل مالکان سے  اپنے بقایہ جات نہیں مل رہے ہیں  کیونکہ اُن کے پاس  چینی کا اضافی  ذخیرہ موجود ہے ۔ اُن کی تشویش کو دور کرنے کے لئے  حکومت   چینی کے اضافی اسٹاک  کو نکالنے  کی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ اس سے گنا کسانوں کو  ، اُن کی بقایہ جات کی ادائیگی کی جا سکے گی ۔ حکومت اِس مقصد کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی اور یہ امداد چینی ملوں کی جانب سے ، اُن کے بقایہ جات اور گنے کی قیمت  کے لئے کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست جمع کی جائے گی  اور یہ مل کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی ۔

          اس سبسڈی کا مقصد چینی کے سیزن 21-2020 ء کے لئے  زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول برآمداتی کوٹہ  ( ایم اے ای کیو ) کے لئے مختص 60 ایل ایم ٹی چینی کی بر آمدات کے لئے  ، اس کے رکھ رکھاؤ ، بین الاقوامی اور ملکی ٹرانسپورٹ ، مال برداری کے چارجز اور بر آمدات  سمیت   فروخت کے اخراجات کا احاطہ کرنا ہے ۔

          اس فیصلے سے پانچ کروڑ گنا کسانوں ، اُن کے لواحقین  کے ساتھ  ساتھ چینی ملوں اور  متعلقہ سرگرمیوں میں ملازم  پانچ لاکھ ورکروں کو فائدہ ہو گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ۔  )

U. No. 8143



(Release ID: 1681196) Visitor Counter : 236