سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت –گنگا کے طاس میں ایروسول کی وجہ سے ہمالیائی تلہٹی میں زیادہ بارش ہوئی

Posted On: 10 DEC 2020 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 دسمبر 2020: سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ بھارت – گنگا کے طاس  میں موجو د بلیک کاربن اور دھول جیسے ایروسول ،جو کہ اس علاقے کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ بناتے ہیں ، کی وجہ سے ہی ہمالیائی خطے کی تلہٹی میں زیادہ بارش  ہوئی ہے۔

ہمالیہ کی تلہٹی کے جنوب    میں بھارت – گنگا کا طاس واقع ہے۔اس خطے میں بلیک کاربن اور دھول کے بہت زیادہ ایروسول پائے جاتے ہیں،جس سے اس بات کے مطالعے کا موقع ملا ہے کہ  ایروسول کی وجہ سے کس طرح شدید بارش ہوتی ہے۔ خصوصی طور پرایسی صورت میں جبکہ ہوا کا دباؤ کم سے  زیادہ کی طرف بڑھتا ہے ،جس کو تکنیکی طور پر ایروگرافک دباؤ کہا جاتا ہے۔

حکومت ہند  کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمےکے تعاون سے ڈی ایس ٹی  کے آب وہو ا کی تبدیلی کے پروگرام کے تحت  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ،لیپ زگ انسٹی ٹیوٹ فار مٹیریو لوجی  ( ایل آئی ایم ) ،  یونیورسٹی آف لیپ زگ،جرمنی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانپور کے محققین کی ایک ٹیم  نے ہمالیائی خطے میں  بہت زیادہ بارش ہونے کے معاملے میں  براہ راست  ایروسول کے ریڈی ایٹو  اثر کے اہم رول پر روشنی ڈالی ۔ان کی تحقیق کو  حال ہی میں  سائنسی جریدے  ’ ایٹماس فیرک   کیمسٹری اینڈ فزکس ‘ میں  اشاعت کے لئے منظور کیا گیا ہے۔

مذکورہ سائنسدانوں کی ٹیم نے یہ دکھایا ہے کہ اخراج سے  بادلوں کے نظام کی  مادی اور  حرکی   خصوصیات  تبدیل ہوسکتی  ہیں اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ آلودگی والے شہری علاقوں کے ہوا کے کم دباؤ والے ایروگرافک خطوںمیں بارش میں  اضافہ  ہوسکتا ہے۔اس مطالعے میں  17 برس  (2001سے 2017 تک ) کی بارش کی شرح ، ایروسول کی پیمائش،جس کو ایروسول آپٹیکل ڈیپتھ ( اے او  ڈی ) موسمیات  کے تجزیائے نو کے میدانوں مثلاََ دباؤ، درجہ حرارت   اور مختلف  بلندیوں  پر نمی کی موجودگی  کو  ہمالیہ کی تلہٹی میں  بہت زیادہ بارش   کی جانچ کرنے کے لئے  بھارتی خطے سے  باہر جانے والی لونگ ویو   ریڈی ایشن    اور  تھرمو ڈائنیمک   قسم ’ نم غیر متحرک توانائی ‘  کا حساب لگانے کے لئے استعمال  کیا گیاہے۔اس ٹیم نے زیادہ بارش ، ایروسول کی زیادہ موجودگی اور  نم غیرمتحرک توانائی (ایم ایس ای )  اقدار  کے واضح تعلق  کا پتہ لگایا ۔تحقیقات  میں ہمالیائی خطے میں  زیادہ بارش  ہونے  میں  ایروسول کے ریڈی ایٹو اثر  کے اہم رول کو بھی واضح  کیا گیا ہے۔

اس مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ  مانسون  کے  دوران  ہمالیائی علاقے میں  بہت زیادہ  بارش کرانے میں ایروسول  اہم رول  اد ا کرسکتے ہیں۔اس طرح کیمسٹری سمیت  ایروسولزپرعلاقائی  ماڈلنگ  مطالعے میں   ہمالیائی خطے  میں   زیادہ بارش  کی پیش گوئی  کرتے وقت  غورکیا جانا لازمی  ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YLPV.jpg

نقشے میں عالمی کثیر ریزولیوشن  ٹرین   ایلی ویشن ڈاٹا  2010  ( جی ایم ٹی ای ڈی 2010) کلومیٹر میں  ، دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے فراہم کرایا ہے۔باریک کالی سطریں ملکی سرحدوں  کو ظاہر کرتی ہیں۔ کالے مستطیل   نشان سے  اس مطالعے میں استعمال کئے گئے ہمالیہ کے تلہٹی کے علاقے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 [Publication link: https://acp.copernicus.org/preprints/acp-2020-440/

مزیدتفصیلات کے لئے بھیشم تیاگی اور  گوتم چودھری  سے رابطہ کیا جاسکتا ہے:

 

(goutam3003@yahoo.com) (bhishmatyagi[at]gmail[dot]com)

 

 

*************

  م ن۔اگ ۔رم

U- 8135


(Release ID: 1681051) Visitor Counter : 247


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil