صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے جنوبی ایشیا کی ٹیکہ کاری سے متعلق، عالمی بینک ،بین وزارتی میٹنگ سے خطاب کیا ہے


‘‘3اندرون ملک تیار کردہ ٹیکوں سمیت، 8 ٹیکے ،ہندوستان میں تیار کئے جائیں گے’’

‘‘سخت نگرانی کے ساتھ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ سائنسی اور ضابطہ قوانین میں ،ٹرائل کے تحفظ سے لے کر ویکسین کی تیاری تک، کوئی سمجھوتہ نہ کیا جا سکے’’

‘‘کو-وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم ،ٹیکہ کاری کے لئے ذاتی طور پر اندراج کرنے، اپنی صورت حال کی نگرانی کرنےکے لئے شہریوں کو اجازت دے گا اور اسے کیو آر کوڈ پر مبنی الیکٹرانک ویکسی نیشن سرٹیفکٹ بھی فراہم کرایا جائے گا’’

Posted On: 10 DEC 2020 6:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،10؍ دسمبر 2020: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج یہاں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  عالمی بینک کی طرف سے منعقدہ کووڈ  - 19 کے خلاف  جنوبی ایشیا کی ٹیکہ کاری سے متعلق بین وزارتی میٹنگ سے  ڈیجیٹلی خطاب کیا۔

 

 کووڈ – 19 کے تئیں  ہندوستان کے ذریعے  کی گئی  پیش عملی، پیش بندی، گریڈڈ، مجموعی سرکاری اور  معاشرے کی رسائی  کا تفصیلی خلاصہ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  ‘‘مؤثر منصوبہ بندی اور مستحکم انتظامیہ نے  ہندوستان کو  اپنے  فی 10  لاکھ  کیسز کو  7078  کی تعداد پر  رکھنے کے قابل بنایا، جب کہ یہ تعداد  عالمی اوسط پر  8883 کی ہے۔ شرح اموات بھی عالمی  2.29  فیصد  کی  اوسط کے مقابلے میں  کافی کم  یعنی 1.45  فیصد ہے۔’’

اس کے بعد انہوں نے ناظرین کو  مطلع کرنے کے لئے پیش رفت کی، جو کہ  ویکسین کی تقسیم  کی مہارت ، پیداوار  اور  اسے اسٹور رکھنے کی  ہندوستان کی  صلاحیت کے ساتھ ساتھ ، کووڈ کے ویکسین کو  باقاعدہ بنانے کے لئے تجربہ کار  اورپیشہ ورانہ افراد کے   وسیع نیٹ ورک  کی موجودگی  کے بارے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے عالمی درجے کے تحقیقی اداروں نے کووڈ – 19  کے خلاف  مہم کو پھیلا رکھا ہے اور  وہ اس وقت   ویکسین  کی پیداوار، تقسیم اور انتظام  کے لئے صلاحیت سازی  کی راہیں ہموار کرنے کا کام کررہی ہیں۔ عالمی پیمانے پر  ویکسین کے 260  ٹیکے فروخت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے، 8 ٹیکے   ہندوستان میں  تیار کرنے کے لئے  جدول بنایا گیا ہے، جن میں تین اندرون ملک  تیار کردہ شامل ہیں۔ ہم نے، آکسفورڈ یونیورسٹی ، برطانیہ  اور  امریکہ میں قائم تھومس جیفرسن یونیورسٹی  جیسے  بین الاقوامی  شراکت داروں  کی  حمایت کو  پر جوش انداز میں حاصل کیا ہے، جس کا مقصد ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ، سرکاری اور نجی  دونوں شعبوں میں ویکسین پر تحقیق  کرنا  شامل ہے۔

ہر کسی کو  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے مستحکم سیاسی عزم کی یاد دہانی کراتے ہوئے، جو  ویکسین کی تیاری میں مصروف ادویہ کی کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ یونٹوں کا دورہ  کرکے نجی طور پر اس کی نگرانی کرنے کے علاوہ اس عمل کو نتیجہ خیز مرحلہ پر پہنچانے کے لئے سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں، جناب  ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ توقع ہے کہ ویکسین  آنے والے چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی اور  متعلقہ ضابطہ ایجنسی سے منظوری کے فورا بعد ہی ویکسی نیشن کا  عمل ہندوستان میں شروع ہوگا۔ ‘‘سخت نگرانی کے ساتھ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ سائنسی اور ضابطہ قوانین  میں ،ٹرائل کے تحفظ سے لے کر ویکسین کی تیاری تک، کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے’’۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ہندوستان کے  مشن اندرا دھنش ٹیکہ کاری پروگراموں کے موجودہ ڈیجیٹل مداخلتوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ایڈوانس کو-وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنا رہا ہے، جو  شہریوں کو ٹیکہ کاری کے لئے خود ہی اندراج کرنے، اپنے   اسٹیٹس کی نگرانی کرنے کی اجازت دے گا اور  کیو آر کوڈ پر مبنی  ایک الیکٹرانک ٹیکہ کاری سرٹیفکٹ بھی  اس عمل کی تکمیل پر فراہم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سرکار نے  ویکسین کی  موجودہ ضرورت کا تجزیہ کیا ہے  اور وہ  صلاحیتوں، صحت دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے اور  افرادی قوت  کو  مربوط کرنے کے تئیں کام کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے  دنیا بھر میں کورونا کے   اُن بے شمار  جاں بازوں کے بلند حوصلے  اور  قربانی کو  سلام کرتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا، جو  کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں ہراول دستے پر ڈٹے رہے ہیں۔

 

********

م ن۔ا ع۔ق ر

(U: 8136)


(Release ID: 1681036) Visitor Counter : 251