وزارت دفاع

شوریہ چکر ایوارڈ واپس کرنے کے بارے میں ایک اخباری رپورٹ کے گمراہ کن دعوے کا مقصددفاعی افواج کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے

Posted On: 15 DEC 2020 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍ دسمبر ،        ایک علاقائی اخبار نے اپنی رپورٹ میں جو 15 دسمبر 2020 کو شائع کی گئی ہے یہ دعوی کیا کہ شوریہ چکر پانے والے  25000 افراد نے کسانوں کے ایجی ٹیشن کی حمایت میں اپنے تمغے واپس کردیئے ۔

یہ مکمل طور پر  جھوٹی، پوری طرح بے بنیاد اور نوعیت کے اعتبار سے گمراہ کن رپورٹ ہے جس کا مقصد ہماری حوصلہ مند فوجوں کی ساکھ، وقار اور  غیرتمندی کو نقصان پہنچانا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ 1956 سے لے کر 2019 تک  جن فوجیوں کو شوریہ چکر دیا گیا ہے ان کی تعداد ہی 2048 ہے۔

میڈیا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے، حقائق کی جانچ پڑتال کرلے اور اس طرح کی بالکل جھوٹی اور گمراہ کن خبریں چھاپنے سے گریز کرے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8109      

 


(Release ID: 1680888) Visitor Counter : 205