مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
بھارت کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے جامع طریقۂ کار کی ضرورت : ہردیپ سنگھ پوری
12 ویں گریہا سمٹ کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
15 DEC 2020 3:13PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 15 دسمبر/ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ایک جامع طریقۂ کار کی ضرورت ہے ۔ آج نئی دلّی میں 12 ویں گریہا ورچوول سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ جب کوئی شخص گریہا کی تصدیق شدہ عمارت میں داخل ہوتا ہے تو اُسے زیادہ احترام ، مفاہمت اور تعمیری ڈیزائن میں تحریک محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن عمارتوں میں پائیداری اور صفائی ستھرائی کا ماحول رویہ میں تبدیلی کی ترغیب دیتا ہے ۔ 12 ویں گریہا ورچوول سمٹ کا موضوع ہے ، ‘‘ بحال ہونےو الے مسکنوں کی تجدید ’’ ۔
نائب صدرِ جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ساشوت میگزین کا آغاز کیا اور گریہا کونسل اور تعمیراتِ عامہ کے محکمے ( حکومتِ مہاراشٹر ) کے درمیان جامع اشتراک سے متعلق دستاویز ‘‘ 30 اسٹوریز بیونڈ بلڈنگ ’’ کتاب کا آغاز کیا ۔ اس ورچوول سمیٹ میں گریہا کونسل کے صدر اور ٹیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اجے ماتھر اور دیگر اہم شخصیت موجود تھیں ۔
جناب پوری نے مربوط مسکن کے جائزے کے لئے گرین ریٹنگ ( گریہا ) کونسل کی ورچوول سمٹ منعقد کرنے پر ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ کے دوران تبادلۂ خیال پورے ملک میں گرین اور پائیدار مسکن کے فروغ کی ہمت افزائی کرے گا ۔
وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ ماحولیات پر بڑھتی ہوئی شہر کاری کے اثرات کو کم کرنے اور ایک پائیدار توازن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ ضروریات اور مستقبل کی نسلوں کی ضروریات میں توازن پیدا کرنے کی شہروں پر ایک زبردست ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے جنوری ، 2019 ء میں عالمی ہاؤسنگ ٹیکنا لوجی چیلنج انڈیا ( جی ایچ ٹی سی – انڈیا ) کا انعقاد کیا تھا ، جس کا مقصد تعمیراتی ٹیکنا لوجی میں بہترین ٹیکنا لوجی کی نشاندہی کرنا تھا ۔
بھارت میں وسائل کی دستیابی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہاؤسنگ کے وزیر نے کہا کہ بھارت میں ساحلی پٹی اور دریاؤں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بھارت کو پانی کو صاف کرنے ، اِس کے دوبارہ استعمال اور اس کی صفائی ستھرائی کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے گریہا کونسل کے درجہ بندی نظام کے بہتر طریقۂ کار ‘‘ گریہا – 2019 ’’ کے لانچ پر گریہا کو مبارکباد دی ۔ جناب پوری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دیہی ترقی کے اہم پروگرام یکسر تبدیلی والے پروگرام شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر اقتصادی ری جنریشن، تحفظ اور بچوں کے لئے ساز گار اقدامات کے ذریعے اپنی سڑکوں اور عوامی مقامات کو نئی شبیہہ دے رہے ہیں ۔
جناب پوری نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن نے عوام کے ذریعے صفائی ستھرائی اور ہائیجن میں پائیدار تبدیلی پیدا کی ہے ۔ جناب پوری نے بتایا کہ کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے 47 مربوط کمان اور کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی ) اسمارٹ سٹی مشن کے تحت قائم کئے گئے ہیں ، جو بحران کے بندوبست کے لئے وار روم کی طرح کام کر رہے ہیں اور ٹیلی میڈیسن جیسی خدمات اور ٹیکنا لوجی کی مختلف اختراعات کے ذریعے صورتِ حال کی نگرانی کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8105
(Release ID: 1680878)
Visitor Counter : 262