محنت اور روزگار کی وزارت
حیدر آباد کے سنت نگر میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج میں نئی خدمات وقف کی گئیں
Posted On:
13 DEC 2020 12:13PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 13 دسمبر/ محنت اور روز کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار اور داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے کل حیدر آباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج میں نئی خدمات اور آلات کو مشترکہ طور پر قوم کےنام وقف کیا ۔
جن خدمات اور آلات کو وقف کیا ہے ، اُن میں :
- کووڈ مریضوں کے لئے اختراعی پورٹیبل پوائنٹ آف کیئر آر ٹی پی سی آر ، جو آسانی سے استعمال ہو سکتی ہے ۔
- ریموٹ ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم - کووڈ بیپ سروسز ، جو کووڈ اور غیر کووڈ مریضوں کے لئے ہے ۔ یہ اپنے طور کی ایک ایسی مشین ہے ، جو ایک ساتھ تمام پیمانوں کے نتائج تیار کرتی ہے ۔ مریض اس کو پہن لیتے ہیں اور مریض سے متعلق تمام اعداد و شمار خود کار طور پر ایپ اور گیٹ وے میں محفوظ ہو جاتے ہیں ۔ یہ ڈیوائس بلڈ پریشر ناپنے کے لئے ڈاکٹروں کے لئے دور سے ہی کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔
- نو زائیدہ بچوں کے لئے کووڈ کے محفوظ انکیوبیٹر ، یہ ملک میں ہی تیار کردہ اور موجودہ انکیوبیٹرس میں جدت طرازی ہے ۔
- 50 ڈائلیسز بستروں کے ساتھ اسپتال میں 24 گھنٹے ڈائلیسز کی خدمات : اس اسپتال سے تقریباً 600 ڈائلیسز کے مریض منسلک ہیں ، جنہیں ماضی میں پرائیویٹ اسپتالوں کو ریفر کیا جاتا تھا ۔ اب انہیں اسپتال میں ہی ڈائلیسز کی خدمات دستیاب ہوں گی ۔
محنت کے وزیر نے اپنے بیمہ شدہ ورکروں کے علاوہ کووڈ – 19 مریضوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج ، سنت نگر ، حیدر آباد کے ذریعے کی گئی کوششوں کی ستائش کی ۔ اب تک اس میڈیکل کالج نے 50000 سے زیادہ کووڈ کے نمونوں کی جانچ کی ہے ۔ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج ، سنت نگر ، حیدر آباد کے ڈین ڈاکٹر سری نواس نے میڈیکل کالج اور اسپتال میں دستیاب مختلف سہولیات کے بارے میں اہم شخصیات کو مطلع کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8053
(Release ID: 1680438)
Visitor Counter : 113