ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 30 نومبر سے 05 دسمبر 2020 کے دوران خلیج بنگال میں سمندری طوفان ‘بوریوی’ پر ایک رپورٹ جاری کی۔

Posted On: 12 DEC 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔12  دسمبر  ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے طوفان کا انتبادہ دینے والے محکمہ نے 30 نومبر - 05 دسمبر 2020 کے دوران خلیج بنگال میں سمندری طوفان ‘بوریوی’ پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کی نمایاں خصوصیات  حسب ذیل ہیں:

 

طوفان  کے بارے میں مختصر معلومات:

  • سمندری طوفان 'بوریوی' کی شروعات جنوبی  بحیرہ انڈمان، بنگال کی جنوب مشرقی خلیج سے ملحقہ خطوں اور استوائی بحر ہند کے وسطی  علاقوں میں 28 نومبر 2020 کو بحیرہ  کم دباؤ والے علاقے کے طور پر  ہوئی ، بعد ازاں یہ 29 نومبر کو خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور اس سے ملحقہ جنوبی بحیرہ انڈمان اور استوائی بحر ہند کے علاقوں کے طور پر ایک مستحکم دباؤ والا علاقہ بن گیا۔
  • سازگار ماحولیاتی صورتحال میں  یہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں 30 نومبر 2020 کی صبح سویرے (ہندوستانی وقت کے مطابق 0530 بجے / 0000  UTC ) دباؤ کی شکل میں  مرکوز رہا۔
  • مغرب کی طرف حرکت پذیر ، یہ یکم  دسمبر 2020 کی صبح سویرے خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز دباؤ کی شکل میں مرکوز ہو گیا۔
  • اس کے بعد اس نے یکم  دسمبر 2020 کی شام (1730 بجے/ UTC 1200) کو خلیج بنگال کے جنوب مغرب کی سمت  بڑھتے ہوئے سمندری طوفان ‘بوروی’ کی شکل میں تیز ہوگیا۔
  • مغرب - شمال -مغرب کی سمت میں بڑھتے ہوئے یہ سمندری طوفان 80 سے 90 کلو میٹر سے لے کر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی رفتار کے ساتھ 02 دسمبر 2020 کو (ہندوستانی وقت کے مطابق 1700 بجے / 1800 یو ٹی سی) پر رات 22:30 سے 23:30 کے درمیان 8:85 ڈگری  شمالی طول البلد اور 81.0 ڈگری جنوبی طول البلد پر ترنکومالی کے شمال میں سری لنکا کے ساحل کو عبور کیا۔
  • سری لنکا کے شمالی حصوں سے گزرتے ہوئے  یہ 03 دسمبر کی دوپہر (ہندوستانی وقت کے مطابق 1130 بجے / 0600 یوٹی سی) کے قریب صبح منار کی خلیج میں پہونچا اور پمبن کے قریب مرکوز ہو گیا ۔ اس کے بعد تین دسمبر کی صبح یہ پمبن کے علاقہ کو عبور کر گیا ۔ مغرب-شمال-مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے یہ 03 دسمبر کی شام کو (1200 یوٹی سی) میں اس خطے میں گہرے دباؤ کی شکل میں کمزور پڑ گیا۔
  • اس کے بعد آئندہ 18 گھنٹے تک رامناتھ پورم ضلع کے ساحل کے قریب منار کی خلیج پر مستحکم رہا اور آگے بھی اس علاقے میں 04 دسمبر کی شام کو دباؤ کی شکل میں کمزور پڑ گیا۔
  • کم دباؤ والے علاقے کی شکل میں بنے اس دباؤ کے شروعاتی مرحلے کے دوران 29 نومبر کو انڈمان اور نیکوبار جزائر کے مختلف مقامات پر زوردار بارش کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش درج کی گئی ۔ اس کے باعث 02 سے 04 دسمبر کے دوران تمل ناڈو کے کچھ مقامات پر زوردار سے موسلادھار بارش (20 سینٹی میٹر) جبکہ الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش درج کی گئی ۔

ابتدائی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج منار میں سمندری طوفان کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں دونوں اطراف دو مخالف طوفانی دباؤ کے باعث کول علاقے کے ساتھ اوپری ٹروپوسفیرک ماحول کے درمیان یہ دباؤ تقریبا 36 گھنٹے تک عملی طور پر مستحکم رہا۔ خلیج منار کے علاقے میں سمندر  میں ٹھندی ہونے کے باعث بنے زیادہ دباؤ  سے مسلسل بارش درج کی گئی ۔ اس کے علاوہ تیز ہوا کے جھونکے اور زمینی سطح سے باہم ربط ہونے کی وجہ سے کمزور پڑ گیا۔


سسٹم کی نگرانی

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس سمندری طوفان کی نگرانی کے اپنے سبھی وسائل استعمال کیے اور اس کے ساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے اس کی تیزی ، گزرنے والے مقامات ، وقت ، متعلقہ علاقوں میں موسم  کی سنگینی  اور اس سے ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ آفات  سے نمٹنے والی مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں ، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا اور عوام کے لیے باضابطہ انتباہ جاری کیا ہے۔ ڈبلیو ایم او/ ای ایس سی اے پی پینل کے رکن ممالک کو بھی باضابطہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ اس کی شروعات ، دباؤ اور متعلقہ موسم کے امکانات پر آئی ایم ڈی نے قابل عمل اور مناسب کاروائی کی ہے۔

 

پیش گوئی کی کارکردگی:

26 نومبر کو جاری کردہ وسیع رینج آؤٹ لک نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ہفتہ کے دوسرے نصف حصے (27 نومبر - 03 دسمبر) کے دوران جنوب مغربی خلیج میں سائیکلو جینسس ہائی (100-68 فیصد ) کا امکان ہے۔ دراصل 30 نومبر کو جنوب مشرقی خلیج بنگال میں دباؤ بنا تھا۔

اس کی پہلی اطلاع  کہ 28 نومبر کے آس پاس جنوب مشرقی خلیج بنگال میں  کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا جس کے (100-76 فیصد) زیادہ ہونے کا امکان ہے، 27 نومبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 1130 بجے مدارینی موسم آؤٹ لک میں جاری کی گئی تھی۔ دراصل کم دباؤ کا علاقہ 28 نومبر (ہندوستانی وقت کے مطابق 0830 بجے) کو  بحیرہ  انڈمان کے جنوبی کے اطراف میں قائم ہوا اور 30 نومبر کو (ہندوستانی وقت کے مطابق 0530 بجے) جنوب مغربی خلیج  بنگال  ایک دباؤ کی شکل میں مرکوز ہوگیا۔

اطلاع دی گئی کہ 29 نومبر کے آس پاس خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں ایک دم دباؤ کا علاقہ بنے گا اور اس کا پریس ریلیز 27 نومبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 1600 بجے جاری کی گئی تھی۔ اس پریس ریلیز میں زوردار بارش ، تیز ہوا، سمندر کی حالت کے بارے میں انتباہ کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔ 2 اور 3 دسمبر کو تمل ناڈو اور پڈوچیری میں سب سے زیادہ بارش کا انتباہ بھی پریس ریلیز میں دیا گیا تھا۔ چنئی کے طوفان کے بارے میں انتباہ جاری کرنے والے مقامی مرکز اور ترواننت پورم میں طوفان کا انتباہ جاری کرنے والے مرکز کے ذریعہ بھی خصوصی بلیٹن جاری کیے گئے تھے۔

  • 27 نومبر کو جاری پہلی پریس ریلیز میں یہ بھی اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ دباؤ اور اور تیز ہوگا اور تمل ناڈو-پڈوچیری کے ساحل کی جانب بڑھے گا۔ 30 نومبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 0930 بجے جاری بلیٹن میں اشارہ دیا  گیا کہ یہ دباؤ 2 دسمبر کی شام کے آس پاس 7.5-9.0 ڈگری شمال کے درمیان سمندری طوفان کی شکل میں آگے آجائے گاسری لنکا کے ساحل کو 9.0-7.5 ڈگری کے درمیان عبور  کر جائے گا۔ یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ یہ دباؤ 3 دسمبر کی صبح خلیج منار اور کومورین علاقے میں ابھرے گا۔ دراصل اس سمندری طوفان نے 08.85 شمال اور 81.0 مشرق کے آس پاس 2230 سے 2330 بجے کے دوران سمندری طوفان کی شکل میں سری لنکا کے ساحل کو عبور کیا۔ 3 دسمبر کو دوپہر کے بعد یہ خلیج منار میں ابھرا۔
  • یکم دسمبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 0210 بجے انتباہ  کو مزید اَپ ڈیٹ کیا گیا اور یہ اشارہ دیا گیا کہ یہ طوفان 3 دسمبر کی صبح خلیج منار-کومورین کے علاقے میں ابھرے گا اور جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کی جانب بڑھے گا۔
  • یکم دسمبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 1430 بجے انتباہ ·کو مزید اَپ ڈیٹ  کرتے ہوئے اشارہ دیا گیا کہ یہ طوفان 3 دسمبر کی صبح خلیج منار اور کومورین کے آس پاس ابھرے گا اور 4 دسمبر کی صبح کے آس پاس کنیا کماری  اور پمبن کے درمیان جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کو عبور کر ے گا۔
  • 2 دسمبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق 1130 بجے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ طوفان 3 دسمبر کی دوپہر پمبن کے قریب ہوگا اور رامناتھ پورم ضلع میں اس کا اثر 3 دسمبر سے شروع ہوگا۔

ارضی سائنس کی وزارت کے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور آر ایس ایم سی نئی دہلی نے سمندری طوفان کی کامیاب نگرانی ، پیشگوئی اور شروعاتی انتباہ کے معاملے میں سبھی شراکت داروں کی خدمات کی باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے۔ ہم خاص طور پر ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارے (اسرو) اور وزارت ارضی سائنس کے سبھی معاون تنظیموں جن میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل  میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم)، پنے ، نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ سنٹر (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) نوئیڈا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی او ٹی) چنئی اور انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

 ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مختلف شعبوں جیسے ایریا سائیکلون وارننگ سینٹرز چنئی، سائیکلون وارننگ سینٹر ترواننت پورم اور نیومریکل ویدر پریڈکشن (این ڈبلیو پی) ڈویژن ، انفارمیشن سسٹم اینڈ سروسز ڈویژن (آئی ایس ایس ڈی) اور سٹیلائٹ اند رڈار ڈویژن  کی مسلسل نگرانی اور پیش گوئی کے ذریعہ کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض (

U-8050



(Release ID: 1680424) Visitor Counter : 254


Read this release in: Manipuri , English , Hindi , Tamil