پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم  کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور قطر کے توانائی کے وزیر نے توانائی کے بارے میں ایک  ٹاسک فورس  کے قیام سے اتفاق کیا ہے

Posted On: 11 DEC 2020 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍ دسمبر ،      پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج قطر کے توانائی کے امور کے وزیر مملکت اور قطر پیٹرولیم کے صدر نیز سی ای او ہز ایکسیلینسی سعد شیریدا لکعبی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ جس کا مقصد بھارت میں توانائی کے شعبوں میں  قطر کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔  یہ  گفتگو اس بات چیت کی پیروی میں کی گئی جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر ہز ہائینس شیخ تمیم بن حماد ا لثانی سے 8 دسمبر کو کی تھی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے  ایل این جی اور ایل پی جی کے قابل بھروسہ سپلایر کے طور پر قطر کے رول کو دوہرایا۔ طرفین نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور خریدار اور فروخت کنندہ کے تعلقات کی حیثیت سے  اور آگے بڑھنے سے اتفاق کیا تاکہ  اس تعلق کو مزید جامع بنایا جاسکے جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری شامل ہو۔

دونوں وزیروں نے توانائی کے بارے میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے سے اتفاق کیا، جس کی نمائندگی قطر کی پیٹرولیم کے نائب صدر اور پیٹرولیم کی وزارت کے سینئر افسران نے کی تاکہ  قطری سرمایہ کاری کے لیے بھارت کے توانائی کے سیکٹر میں خصوصی پروجیکٹوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8029      

 


(Release ID: 1680155)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi