وزارت سیاحت

سیاحت اورثقافت کے مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے اے بی ٹی او( ایسوسی ایشن آف بدھسٹ ٹورآپریٹرس ) انٹرنیشنل کنونشن کا ورچوئل طورپرافتتاح کیا

Posted On: 10 DEC 2020 7:38PM by PIB Delhi

سیاحت  اورثقافت کے مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں اے بی ٹی او ( ایسوسی ایشن اآف بدھسٹ ٹور آپریٹرس ) انٹرنیشنل کنونشن کاورچوئل طورپرافتتاح کیا۔

اے بی ٹی اوکنونشن ایک تین روزہ پروگرام ہے جس کا انعقاد بہارکے بود ھ گیامیں 10دسمبرسے 12دسمبر 2020تک وزارت سیاحت کے اشتراک سے کیاجارہاہے ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہاکہ حکومت ملک میں بدھسٹ سیاحت کوفروغ دینے کے لئے خصوصی کوششیں کررہی ہے ۔ اس بات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہ پچھلے 6برسوں میں حکومت نے اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے ہیں ۔ انھوں نے سودیش درشن اسکیم اورپرشاد ( پی آراے ایس ایچ اے ڈی ) یوجنا کا ذکرکیا ۔انھوں نے کہاکہ حکومت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت بدھسٹ مقامات کی ترقی کے لئے 350کروڑسے زائدروپے منظورکئے ہیں اورپرشاد اسکیم کے تحت 900کروڑروپے سے زائد منظورکئے گئے ہیں ۔

دیگر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیرموصوف  جناب پٹیل نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں سانچی یادگارمیں سنہالی زبان میں سگنیج اورسراوستی اورسرناتھ میں چینی زبان میں سگنیج بھی تنصیب کئے گئے ہیں ۔ مرکزی وزیرنے مزید کہاکہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ جہاں کہیں بھی کسی خاص ملک سے ایک لاکھ سے زائد بیرونی سیاح آتے ہیں وہاں ان کی سہولت اورآرام کے لئے ان کی زبانوں میں سگنیج نصب کئے جائیں گے ۔

جناب پٹیل نے یہ بھی کہاکہ اے ایس آئی یادگاروں کی دوبارہ فہرست تیارکررہی ہے اورآنے والے دنوں میں یادگاروں کی تعدادمیں نمایاں طورپر اضافہ ہوسکتاہے ۔ جناب پٹیل نے کہا کہ حکومت سیاحوں کوصحیح معلومات دینے کے لئے اہم جگہوں پر سیاحتی سہولت کار فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اسٹیک ہولڈراپنے ان پٹ اور خود کو درپیش مسائل کے بارے میں وزارت سیاحت کوبتائیں ہم ان کی باتوں کومشوروں کے طورپر لیں گے اورانھیں حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔

جناب پٹیل نے یہ بھی کہاکہ وزارت سیاحت وزارت کے پورٹل نیشنل انٹگریٹڈ ڈاٹابیس اآف ہاسپٹلٹی انڈسٹری ( این آئی ڈی ایچ آئی )پرملک میں رہائشی اکائیوں کااندراج کرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔ آج تک پورٹل پرتقریبا32000رہائشی اکائیوں کا اندراج کیاگیاہے ۔ یہ پورٹل اسی سال ایکٹویٹ کیاگیاتھا۔

سیاحت سے متعلق معلومات جیسے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور دیگرسہولتوں کے بارے میں تفصیلات وغیرہ دینے کا عمل جاری ہے ۔انھوں نے کہاکہ یہ پورٹل دوروں اوراسفارکے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے گا۔ وزیرموصوف نے ٹوراورٹریول آپریٹروں سے اپیل کی کہ وہ اس خاص پورٹل کے لئے خود کا اندراج کرائیں ۔

**************

م ن ۔ ن ا۔ع آ

U-8004



(Release ID: 1679944) Visitor Counter : 122