مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا موبائل کانگریس 2020 کے  تیسرے روز آخری سیشن  ڈجیٹل مواصلات کے موضوع   پر اختتام پذیرہوا


انٹر پرائز کنکٹ –اسمارٹ ، محفوظ اور پائیدار ،اوپن رین – خریداری کارکردگی  سے لے کر میک ان انڈیا ، میک فار ورلڈ جیسی اسکیموں  کے لئے کھلی  رسائی نیٹ ورک میں انقلاب جیسے مختلف موضوعات پر سیشنزکا انعقاد

ٹیلی مواصلات اور ٹکنالوجی  کے ذریعہ پائیدار ڈجیٹل مستقبل کی تشکیل ، ایس ڈی ایم  پلس این ایف جی – کارکردگی کے لئے بہتر اوراسمارٹ  نیٹ ورک کی تشکیل نیز اوٹی ٹی اور کنٹینٹ  پلے – بھارت کے لئے اوٹی ٹی کے مستقبل کو محفوظ کرناجیسے موضوعات پر بھی مذاکرات ہوئے

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2020 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 دسمبر 2020: انڈیا موبائل کانگریس 2020 آج اختتام پذیر ہوگئی جس میں   اس کی  بات چیت  ، کانفرنسنگ ، کل اجلاس   ، نمائشوں  اور لائو  مظاہروں  کے ذریعہ   ڈجیٹل مواصلات کے مستقبل  کی جھلکیاں   فراہم ہوئیں ۔ کانفرنس کے بنیادی موضوع  ’’  شمولیت پر مبنی جدت طرازی : اسمارٹ ، محفوظ ، پائیدار ‘‘ کے تحت  تیسرے روز  کلیدی خطبات  اور فکر انگیز موضوعات مثلاََ   انٹر پرائز کنکٹ –اسمارٹ ، محفوظ اور پائیدار،5- جی پالیسیوں اور اسپیکٹرم – بھارت میں موبائل انقلاب پر اثر ڈالنے والے اسپیکٹرم اور ضابطے کی پالیسیاں ، اوپن رین – خریداری کارکردگی  سے لے کر میک ان انڈیا ، میک فار ورلڈ جیسی اسکیموں  کے لئے کھلی  رسائی نیٹ ورک میں انقلاب ،ٹیلی مواصلات اور ٹکنالوجی  کے ذریعہ پائیدار ڈجیٹل مستقبل کی تشکیل ، ایس ڈی ایم  پلس این ایف جی – کارکردگی کے لئے بہتر اوراسمارٹ  نیٹ ورک کی تشکیل نیز اوٹی ٹی اور کنٹینٹ  پلے – بھارت کے لئے اوٹی ٹی کے مستقبل کو محفوظ کرنا، پر پروگرام  پیش کئے گئے۔

کلاؤڈ سروس  کی سپورٹ کی  اہمیت  اور ترقی یافتہ ممالک میں  لاگو کئے گئے ماڈلوں سے تحریک پاتے ہوئے پہلےسیشن کا موضوع تھا’’ انٹر پرائز کنکٹ –اسمارٹ ، محفوظ اور پائیدار‘‘ اس سیشن میں   صنعت کے بڑے کرداروں جیسے  ایس ٹی ایل ، انٹل کارپوریشن ، سی اینا کارپوریشن  ، کے پی ایم جی انڈیا  ، فورٹی نیٹ   ، ٹیک مہندرا  ، ربن کمیونی کیشن  ، بھارتی ائیر ٹیل کمیونی کیشن اور وی  نے شرکت کی ۔

دوسرے سیشن میں   اس بات پر گفتگو کی گئی کہ پالیسیوں کوکس طرح   ابھرنا چاہئے اور ٹیلی مواصلات کی ترقی میں اس پر کیا اثر پڑے گا۔ اس سیشن کا موضوع بھی   پہلے سیشن کے موضوع  ’’ انٹر پرائز کنکٹ –اسمارٹ ، محفوظ اور پائیدار‘‘ سے متعلق تھا۔جس میں  ڈی او ٹی ، ٹرائے ، فیس بک ، بھارتی ایئر ٹیل لمٹیڈ ، ایس ٹی ایل  ، ریلائنس جیو  اور ایرکسن جیسی کمپنیوں نے شرکت کی۔اس سیشن کو  کے پی ایم جی کے شوبھت  اگروال نے  چلایا  ۔

اگلی کانفرنس   میں   اوپن رین خریداری کارکردگی کے لئے کھلی  رسائی نیٹ ورک میں انقلاب کے موضوع پر  گفتگو ہوئی اورتکنیکی پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی ۔اس سیشن کی نظامت   پرشوتم کے جی  ، کے پی ایم جی نے کی اور اس میں   صنعت کی سرکردہ کمپنیوں  مثلاََ میونیر  ،ریڈ ہیٹ  ، ڈیل ٹکنالوجیز ، سسکو سسٹمز ، بھارتی ائیر ٹیل لمیٹڈ، وی ، کام اسکو پ  اور فیس بک   میں شرکت کی ۔

وزیر اعظم مودی کے میک ان انڈی کے ویژن  کے آفاق  کی توسیع کرتے ہوئے تیسرےدن ’’ میک ان انڈیا میک فار ورلڈ ‘‘کے موضوع پر سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔اس سیشن میں  ایڈیشنل سکریٹری ، پی ایم  نتن بنسل ،  ایرکسن  ، امت مرواہ  نوکیا کارپوریشن ، ہریش کرشنن سسکو سسٹم  ، جے ایس دیپک ، ایس ٹی ایل ،سدھیر پلئی ، کارننگ ان کارپوریٹڈ انڈیا نے شرکت کی ۔ اس  سیشن کی نظامت چیتنیہ  گوگی نینی  کے پی ایم جی نے کی ۔

 اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور ٹکنالوجی  کے ذریعہ پائیدار ڈجیٹل مستقبل کی تشکیل ، ایس ڈی ایم  پلس این ایف جی – کارکردگی کے لئے بہتر اوراسمارٹ  نیٹ ورک کی تشکیل نیز اوٹی ٹی اور کنٹینٹ  پلے – بھارت کے لئے اوٹی ٹی کے مستقبل کو محفوظ کرنا جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی اور جامع مذاکرے ہوئے ۔

’’  شمولیت پر مبنی جدت طرازی : اسمارٹ ، محفوظ ، پائیدار ‘‘ کے موضوع پر سیشن کے اختتام کے موقع پر  اگلے سال کے لئے اسے پھر سے  مزید جوش  وجذبے سے تعاون دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

انڈیا موبائل کانگریس بھارت کی سب سے بڑی ڈجیٹل ٹکنالوجی   تقریب ہوتی ہے جو   جنوبی ایشیا  کی سب سے بڑی بین الاقوامی   ٹیکنیکل کانفرنس ہے  اور اس  میں عالمی سطح کی سب سے بڑی کمپنیاں  مختلف ڈجیٹل  ٹیلی مواصلات   ، سابئر سکیورٹی ، ماحولیات کے لئے پائیدار اورشمولیت  پر مبنی مستقبل کی ٹکنالوجی کے موضوعات  پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

*************

  م ن۔ع ا ۔رم

U- 8001


(रिलीज़ आईडी: 1679938) आगंतुक पटल : 150
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil