امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے تنازعات کو آسان اور جلد حل کرنے کے لئے ڈی او سی اے کے ذریعہ متعدد اقدامات


سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہد میں ملاوٹ کا معاملہ فوڈ ریگولیٹر ایف ایس ایس اے آئی کو بھیج دیا ہے اور نئےصارف پروٹیکشن ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت کلاس کارروائی کے لئے تحقیقات کے لئے تعاون کو بڑھایا ہے

Posted On: 10 DEC 2020 6:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10دسمبر 2020/ محکمہ کو بتایا گیا ہے کہ   بازار میں فروخت ہونے والے زیادہ تر شہد برانڈز   میں چینی کے شربت کی ملاوٹ  ہوتی ہے۔  یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ یہ کووڈ-19 کے پریشان کن اوقات میں ہماری صحت سے سمجھوتہ کرنے اور کووڈ-19 کے خطرے میں اضافہ کرے گا۔ محکمہ نے  مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے)  سے معاملے کی  جانچ کرنے کے لئے کہا۔  ابتدائی جانچ کے بعد سی سی پی این اے،  صارف    تحفظ ایکٹ 2019 ککی  دفعہ 19 (2)  کے مطابق ، مناسب کارروائی کرنے کے لئے  اس معاملے کو   فوڈ لیگولیٹر، ایف ایس ایس اے آئی  کو بھیج دیا ہے اور  ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت  اس کی تحقیقات میں  کلاس ایکشن کرنے کے معاملے میں  تعاون بڑھانے کی پیش کش کی ہے۔

محکمہ، صارفین کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔   حال ہی میں ، ایک واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے، جہاں روہنی کے ایک مال میں  ایک 40 سالہ شخص نے  اس وقت اپنے آپ کو   آگ لگالی ، اور وہ زخمی ہوگیا جب موبائل سروس سینٹر نے  مبینہ طور پر  اس فون کو تبدیل کرنے سے  انکار کردیا تھا جو اس نے   بارہویں جماعت میں پڑھ رہی   اپنی بھتیجی کے لئے  آن لائن کلاسیز کے لئے  خریدا تھا۔محکمہ نے  متعلقہ فون کمپنی کے ساتھ معاملے پر کارروائی کی۔  جس کے بعد  موبائل کمپنی نے  مطلع کیا کہ انہوں نے صارف کو  ایک لاکھ روپے کا معاوضہ اور نیا موبائل ہینڈ سیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کسی بھی  معیشت  کے موثر کام کاج کے لئے مناسب درست اور  اسٹینڈر وزن  اور ناپ تول   کا استعمال  بہت اہم ہوتا ہے۔  کیونکہ   یہ  صارف  تحفظ میں ایک ضروری  کردار نبھاتا ہے کیونکہ وزن   یا کم تول سے  تحفظ، حکومت کا ایک اہم  کام ہے۔ لیگل  میٹرولوجی (پیکجیڈ کوموڈیٹیس) رولز 2011 کو  پری پریکیج  کموڈیٹیڈز کے لئے تعمیل کرنے کے لئے   تیار کیا گیا ہے۔  ان ضوابط کے تحت  پہلے سے پیک  کی گئی اشیا کو صارفین کے مفادمیں فروخت کاروں کے ذریعہ    ایک کامرس  پلیٹ فارم پر کچھ لازمی اطلاعات کی تعمیل کرنا ہوتی ہے۔ یہ دیکھا گیا  کہ  کچھ ایک کامرس ادارے ای کامرس پلیٹ فارم پر  پلیٹ فارم کی   لازمی معلومات  فراہم   کرنے کی ضرورت  کی خلاف ورزی  کررہے ہیں۔  اس لئے،  تعمیل  نہ کرنے والے اداروں کے لئے مختلف ای کامرس اداروں کو نوٹس  جاری کئے گئے ہیں۔

 صارفین امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت ، حکومت ہند میں  ، صارفین کے معاملوں کے محکمے،  کا محکمہ   صارفین تحفظ کے لئے صارفین کے تحفظ کے لئے ایک نوڈل محکمہ ہے اور یہ صارفین کے حقوق اور مفاد کے تحفظ کے لئے کئی اقدام  اٹھا رہا ہے۔ صارفین  تحفظ ایکٹ،2019 20 جولائی 2020 سے نافذ ہوگیاہے۔ جو صارفین کے تنازعات کو  آسان اور جلد  ازالہ  فراہم کرنے کے لئے   تین سطحی منصفانہ مشنری   فراہم  کرتا ہے۔  صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی، غیر مناسب  کاروبار ، برتاؤ اور جھوٹے  یا   برہم پیدا کرنے والے اشتہارات سے متعلق  معاملوں کو سلجھانے کے لئے  ایک مرکزی  صارف   تحفظ اتھارٹی   (سی سی پی اے کا قیام کیا گیا ہے، جو عوام کے  مفاد کے لئے  پری جوڈیشئل ہیں اور صارفین کے حقوق کو  بڑھاوا دینا  ، ان کا تحفظ کرنا، اور  انہیں نافذ کرتے ہیں۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7999

 



(Release ID: 1679899) Visitor Counter : 229