مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی ایم سی2020، دوسرا دن: ورچول ایونٹ میں، دیگرچیزوں کے علاوہ پائیدار، محفوظ اور شمولیتی تکنیکیں;5 جی، اے آئی اور نیکسٹ جنریشن اختراعی ویو، مستقبل کے اسمارٹ آلات پردلچسپ اجلاس
Posted On:
09 DEC 2020 8:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9دسمبر: انڈیاموبائل کانگریس2020 کاآغاز بہت زیادہ دلچسپ ہوا جس میں پہلے روز کی کامیابی کی صدا سنائی دی، جس میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے افتتاحی خطاب کا ذکر بھی آیا۔ دوسرے روز کاآغاز ٹیلکو کے سی ای او کنکلیو سے ہوا جس کا موضوع تھا‘‘ پائیدار اقدار وضع کرنے کے لئے ٹکنالوجی کی سرپرستی’’۔
اس موقع پر سات اہم اجلاس بھی ہوئے جن میں 5 جی استعمال کے کیسز+ آئی او ٹی – موبائل ٹکنالوجی کی سپر جنریشن، اے آئی کنارے پر –اے آئی اختراعات کااگلا سلسلہ ، ہندوستان کے لئے مہارتیں- شمولیتی اور پائیدار کیریئر کےلئے نئے دور کی مہارتیں، اسمارٹ آلات ، مستقبل کےلئے آلات کی تجدید نو کرنا- میڈیا ٹیک کے ساتھ شراکت داری میں –ہر ایک کو 5جی فراہم کرنا- اعداد وشمار کی پرائیویسی کی اقدار- بھروسہ، جانچ اور یقین- ایک کثیر جہتی رسائی،5 جی ضابطے: سبک لمس ضابطے- یو ایس آئی بی کے ساتھ شراکت داری میں- درست توازن کو حاصل کرنا، 5جی نشریات-فالو سے اعلی سطح تک:سنکلیئر کے ساتھ تعاون سے اے ٹی ایس سی3.0 تکنالوجی کواستعمال کرنے کے لئے ہندوستان کےلئے مواقع شامل ہیں۔
ہندوستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی میٹنگ اور جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی بین الاقوامی تکنیکی کانفرنس کے دوسرے روزدنیا بھر سے صنعت کے سرکردہ نمائندوں نے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں بین الاقوامی بہترین عوامل، متعلقہ تکنالوجیوں کو فروغ دینے،ضابطہ جاتی دائرہ کار کی ضرورت کو پورا کرنے، اسمارٹ آلات اور ایک اسمارٹ دنیا، سائبر تحفظ، ماحولیاتی پائیداری، شمولیاتی مستقبل جاتی تکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم سی2020 کاوسیع تر موضوع ہے:‘ شمولیاتی اختراعات: اسمارٹ محفوظ پائیدار’۔
اس دن کے کلیدی خطاب کرنے والوں میں وفاقی مواصلاتی کمیشن کے چیئرمین جناب عزیز پائی، اور ہندوستان کی ٹیلی کام ضابطہ اتھارٹی(ٹی آر اے آئی) کے چیئرمین (آئی اے ایس) ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا، حکومت ہند کے (الیکٹرانکس اور معلوماتی تکنالوجی) سکریٹری(آئے اے ایس) جناب اجے پرکاش سوہانی، اور آنٹاریو کی سرکار میں اقتصادی فروغ، روزگار وضع کرنے اور تجارت کے وزیر عزت مآب جناب وکٹر فیدیلی، آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر، پروفیسر ابھے کرندیکر، وفاقی مواصلاتی کمیشن کے کمشنر بریندرکار، پرساربھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ونپتی، فیس بک میں پبلک پالیسی کی ڈائریکٹر، محترمہ مونیکا دیسائی، سنکلیر میں نشریات کے صدر، جناب روب ویزبورڈ، جنوب مشرقی ایشیا مارکیٹ علاقے، بحراوقیانوس اورہندوستان کےلئے سینئر نائب صدر اور سربراہ، جناب ننزیومیرتلّو، ربون مواصلات کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، جناب بروس میک سیلیلینڈ اور ریڈ ہارٹ کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر،محترمہ مارجیٹ اینڈریسی شامل ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا، بحراوقیانوس اورہندوستان کے لئے ایریکسن کے سربراہ ننزیو مرتلّو نے کہا:‘‘ہم اس بات سے متفق ہیں کہ 5جی جیسی اعلی رفتار موبائل ضابطہ اور خاص طور پر صنعتی دھاروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے وسیع امکان کی صورت میں ، اختراع اوراقتصادی نمو کے لئے ایک پائیدار پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کلیدی ثابت ہوگا۔ہندوستان کے لئے 5جی کاروباری امکانات پر مبنی مطالعہ کےلئے ہندوستانی آپریٹروں کےلئے صنعتوں کو ڈجیٹلائز کرنے کےلئے 5جی کو رائج کرنے کے کاروباری مواقع، 2030 تک ، مینوفیکچرنگ ،صحت دیکھ بھال اورتوانائی کے میدان میں 17 ارب امریکی ڈالر کی مالیت کے ہوسکتے ہیں، جبکہ اس کی افادیت تین اعلی شمولیت کاروں سے متوقع ہوگی۔ ’’
ایس ٹی ایل نے آئی ایم سی 2020 میں آج دوکلیدی اعلان کئے،پہلا ایس ٹی ایل کے وائی-فائی6 سلوشن کاآغاز اور دوسرا 5جی کثیر-بینڈ میکرو ریڈیوز کو فروغ دینے کےلئے ایک عالمی ایکونظام شامل ہے۔ ان اعلانات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے ایس ٹی ایل گروپ کے سی ٹی او، ڈاکٹر بدری گماتم نے کہا:‘‘ایس ٹی ایل کے وائی –فائی6 کے رسائی پوائنٹ، جن کاآغاز آر اے این پلیٹ فارم ، رکوٹین موبائل کے نائب صدر سشیل راوت نے کیا ہے،زیادہ گھنے ماحول میں اعلی رفتار اور کم شدت والی مواصلات فراہم کرے گا، نیز عوامی رابطہ کےمستقبل کو ایک شکل دے گا۔ دوسری جانب 5 جی ملٹی بینڈ ریڈیوکے لئے ایک عالمی ایکونظام کی تعمیر کی ایس ٹی ایل کی شروعات سے اوپن آر اے این ریڈیویونٹو اور چھوٹے یونٹوں کی قابل بھروسہ اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور اس طرح آپریٹروں کو 4 جی اور 5 جی کی رازداری کے ساتھ بڑے پیمانے پر تنصیبات کو رفتار مل سکے گی۔’’
Vi کے چیف ریگولیٹری اور کارپوریٹ امور کے آفیسر، ای بالاجی نے کہا:‘‘ وسیع میمو، کلاؤڈ پر مبنی نیٹ ورکنگ اور نیٹ ورک کارکردگی کی ورچولائزیشن ان کچھ تکنالوجی کی مداخلات میں شامل ہیں جنہیں Vi نے شروع کیا ہے، اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہندوستانی صارفین بہترین ممکنہ خدمات مناسب قیمت پر حاصل کریں گے۔ اگر صارفین کی خواہش اپنی ڈیجیٹل زندگی میں زیادہ سے زیادہ جوڑنے کی ہوتی ہے تو ایک صنعت کے طور پر ، ہمیں تکنالوجی کی مداخلت کو استعمال کرنا پڑے گا۔ ٹیلیکام کےہرایک کھلاڑی نے شہریوں کے فائدہ کےلئے صنعت کو آگے بڑھانے کی غرض سے بہت بڑے پیمانے پر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ٹیلی کام کی صنعت ملک کے ڈیجیٹل سفرکو حمایت فراہم کررہی ہے۔’’
سیلز انٹرپرائز، ہندوستان اورسارک ، کوم اسکوپ کے ڈائریکٹر،ملیریھ جے این نے کہا:‘‘ اعداد و شمار کے مراکز ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جن میں 5جی کے فوائد کو غیر مقفل کرنا شامل ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور نئے دور کی تکنالوجیوں کو ہائی ریزولیوشن کلاؤڈ گیمنگ کو اختیار کرنے سے ، صنعتی آئی او ٹی عمل کاکنٹرول اور دیگر چیزوں کے علاوہ ورکروں کےلئے جائے وقوع پر مربوط حقیقی رہنمائی اور آسانی سے رسائی والی اس طرح کی ایپلیکیشنز سے اعداد وشمار کوحاصل کرنے کے عمل کی ضرورت سے اعداد وشمار کے مراکز کےلئے مطالبے میں اضافہ ہوگا۔5جی سپر ہائی اسپیڈ کے فوائد اورکم لیٹنسی اور مشین سے مشین کے رابطے سے دوسرے سروں پر مبنی منسلک اربوں کی تعداد میں آلات کی تنصیب ہوسکے گی ، اور لچک دا ر صارف مرکوز نیٹ ورک کی ضرورت وضع ہوگی ۔ اعداد و شمار کرش ہونے سے نمٹنے کے لئے نیٹ ورک ورچول لائزڈ منظم ڈھانچوں پر بہت زیادہ منحصر ہوگا جن میں نیٹ ورک سلائسنگ اور اے آئی اور مشین کی تنصیب آموزش جیسی کلاؤڈ پر مبنی دیگر تکنالوجیاں شامل ہوں گی۔ مزیدبرآں تمام طرح کی تجارتوں میں اعداد و شمار کے مراکز کے بڑھتے ہوئے رول سے کاروبار کے نئے ماڈل ابھر کر سامنے آئیں گے جس سے انہیں کلاؤڈ آرکیٹکچرکو ہموارکرنے، کم لیٹینسی ایج کمپیوٹنگ پر انحصار کرنے، 400 بینڈ وتھ حاصل کرنے اور اسی طرح دیگر بہت سی جدتیں حاصل کرنے کااختیار حاصل ہوگا۔’’
۔
***************
)م ن ۔ اع۔ف ر)
U-7975
(Release ID: 1679634)
Visitor Counter : 104