ارضیاتی سائنس کی وزارت
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 22سے 27 نومبر 2020 کے دوران بنگال کی کھاڑی کے اوپر بہت شدید سمندری طوفان ’’ نِوار‘‘ پر ایک ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس واقعے سے پہلے کافی درستگی کے ساتھ اس کی نگرانی ، ساحل سے ٹکرانے، اس کی شدت اور بھاری بارش اور تیز ہواؤں جیسے منفی موسم کے بارے میں پیش گوئی کی تھی ، جس کی وجہ سے اس سے منسلک ہونے والے نقصانات میں واضح کمی آئی
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے شمالی بحرہ ہند پر چوبیسوں گھنٹے نگرانی رکھی جبکہ طوفا ن پر 5 نومبر سے نظر رکھی گئی تھی، جو کم دباؤ والے علاقے کی تشکیل سے تقریباََ 16دن قبل شروع ہوئی
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے باقاعدگی کے ساتھ صلاح جاری کی ، جن میں اس سے منسلک بھاری بارش اور تیز ہواؤں کے بارے میں صلاح شامل تھی۔
ان اصلاح کو ہندوستانی محکمہ موسمیات کی تمام ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، وارننگس کوبھی فیس بک ، ٹویٹر ، واٹس ایپ وغیرہ سمیت تمام سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹوں پرباقاعدگی سے اپ لوڈ کیا گیا تھا اور قومی سطح کے قدرتی آفات کے منیجروں اور متعلقہ ریاستو ں کے چیف سکریٹریوں کو ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے تھے۔
प्रविष्टि तिथि:
29 NOV 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 نومبر 2020: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی سمندری طوفان کی وارننگ ڈویژن نے 22سے 27 نومبر 2020 کے دورا ن بنگال کی کھاڑی کے اوپر بہت شیدید سمندری طوفان ’’ نوار ‘‘ پر ایک ابتدائی رپورٹ شائع کی ہے ۔
اس رپور ٹ کی اہم خصوصیات پر یہاں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
21 نومبر کو افقی بحرہ ہند (ای آئی او ) اور اس سے متصل جنوبی بنگال کی کھاڑی سے متصل وسطی حصوں پر کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔ یہ 23 نومبر کے شروعاتی گھنٹو ں ( 0230 گھنٹے ہندوستانی معیاری وقت ) نے بہت ہی دباؤ کے علاقے میں مرکوز ہوگیا اور مغربی - شمال مغرب کی جانب جاکر یہ 23 کی شام کو گہرے دباؤ کے علاقے میں بدل گیا اور اس کے بعد 24 تاریخ کی نصف شب ( 2330 گھنٹہ ہندوستانی معیاری وقت ) میں ایک بہت ہی شدید سمندری طوفان کا روپ لیتے ہوئے 25 نومبر کی دوپہر ( 1430 گھنٹہ ہندوستانی معیاری وقت ) بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے یہ 25 نومبر کو 2330 بجے (ہندوستانی معیاری وقت ) سے 26 نومبر 0230 بجے (ہندوستانی معیاری وقت ) ایک بہت شدید سمندری طوفان کی شکل میں پوڈو چری کے پاس تمل ناڈو اور پوڈوچری کے ساحلوں کو پار کرگیا ۔ (lat. 12.1°N and long. 79.9°Eتقریباَََ ) اس وقت ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک درج کی گئی تھی۔ شمالی تمل ناڈو اور ساحلی آندھرا پردیش کی طرف جاتے ہوئے یہ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور متصل مغربی وسطی بنگال کی کھاڑی میں 27 نومبر کی صبح ساڑھے پانچ بجے کم دباؤ والے علاقے میں مرکوزہوکر کمزور پڑگیا ۔
ہندوستان کے ماہر موسمیات نے شمالی بحرہ ہند پر 24 گھنٹے نگرانی رکھی جبکہ سمندری طوفان پر 5 نومبر سے مسلسل نظر رکھی گئی تھی، جو اس دباؤ بننے سے 16 دن پہلےسے شروع کی گئی تھی۔سمندری طوفان کی نگرانی ان سیٹ 3 ڈی اور 3ڈی آر ، ایس سی اے ٹی سیٹ ، پولار مدار سیٹلائٹوں اور دستیاب بحری جہازوں اور علاقے میں موجود مشاہدات کے مراکز سے کی گئی ۔
اس نظام کی نگرانی ، چنئی ، کرائکل اور سری ہری کوٹا کے ڈولپر موسمیاتی راڈار ( ڈی ڈبلیو آر ) کے ذریعہ کی گئی ۔ ارضی سائنس کی وزارت ( ایم او ای ایس ) کے اداروں ( آئی ایم ڈی ، آئی آئی ٹی ایم ، این سی ایم آر ڈبلیو ایف ، آئی این سی او آئی ایس )، عالمی ماڈلس اور جدید ترین اعدادی ماڈل کا استعمال طوفان کی شروعات اس پر نظر رکھنے ،ساحل سے ٹکرانے اور اس کی شدت کی پیش گوئی کے لئے کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ڈجیٹائز پیش گوئی کا نظام کو مختلف ماڈلز کی رہنمائی ، فیصلہ سازی کے عمل اور وارننگ مصنوعات کو وضع کرنے کے لئے استعمال کیا گیاتھا۔
19-2015 کےدرمیان 44.7 ، 69.4 اور 109.3 کلومیٹر کی ایل پی اے کا ایرر (19-2015) کے مقابلے میں اور گھنٹ24 ، 48 ، اور 72 کے لئے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کا ایررکا پہلا وقفہ بالترتیب 25 ،25 اور 16 کلومیٹر تھا ۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے باقاعدگی کے ساتھ صلاح بھی جاری رکھی جو کہ اس نظام سے منسلک شدید بارش اور تیز ہواؤں کے بارے میں تھی۔
قومی پیمانے پر قدرتی آفات کے منیجروں اور تامل ناڈو ، پڈوچری ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، انڈومان اورنکوبار جزائر ،مغربی بنگال ، اوڈیشہ ، کیرالہ اور لکشدیپ کے چیف سکریٹریوں کو مجموعی طور پر 38 بلیٹن فراہم کئے گئے ۔
اس کے علاوہ 7 پریس رلیز ، سیریل سرکاری افسروں کو موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے 6 بلیٹن ، شہری ہوابازی کے لئے 13 بلیٹن اور 24 تاریخ کو ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈی جی ایم اور این ڈی آر ایف کے ڈی جی کے ذریعہ باقاعدگی کے ساتھ میڈیا بریفنگ او ر مشترکہ پریس کانفرنسیں بھی کی گئیں۔
تین گھنٹے کی ایڈوائزری ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر اب لوڈ کی گئیں جو یہ ہیں : www.mausam.imd.gov.in اور www.rscmcnewdelhi.imd.gov.in.
وارننگ کو فیس بک ، ٹویٹر ، واٹس ایپ وغیرہ سمیت تمام سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹس پر مسلسل اپ لوڈ کیا جاتا رہا اور آر ایس ایم سی ویب سائٹ پر اندراج شدہ مستفیدین ، قومی سطح کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے منیجروں اور متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے تھے۔
اس ٹکراؤ سے بارہ گھنٹے قبل ہر گھنٹے بلیٹن بھی جاری کیا گیا۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ٹریکنگ ، ٹکراؤ ،شدت اور موسمیاتی منفی اثرات جیسے کہ شدید بارش اور تیزہواؤں سمیت تمام منسلکہ خصوصیات کی بہت درستگی کے ساتھ پیش گوئی کی گئی تھی جس کے باعث اس نظام سے کم سے کم جانی اور مالی نقصان ہوا۔
یہ رپورٹ پبلی کیشن سیکشن کے تحت آر ایس ایم سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے نیز اسے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے سمندری طوفان کے سیکشن کے تحت موسم کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
http://www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in/images/pdf/publications/preliminary-report/nivar20.pdf
تفصیلی رپورٹ کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں :
برائے مہربانی ، مقام مخصوص پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ ، موسمیاتی صلاح کے لئے میگھدوت ایپ اورگرج چمک کی وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
*************
م ن۔ا ع ۔رم
U- 7945
(रिलीज़ आईडी: 1679335)
आगंतुक पटल : 130