سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے  تحت این بی سی ایف ڈی سی اور این ایس ایف ڈی سی نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ سمجھوتے کے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 08 DEC 2020 4:42PM by PIB Delhi

نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل شیڈول کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) نے ایک اہم اور پریمیئر سرکاری سیکٹر کے بینک پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ سمجھوتوں کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جس سے اقتصادی طور سے کمزور، او بی سی، ایس سی، ایس ایچ جیز افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے چلائی جارہی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (بھارت سرکار) کی سود امدادی اسکیم، ونچت اکائی سموہ اور ورکروں کی ارتھک سہایتا (وی آئی ایس وی اے ایس) یوجنا کو کافی بڑھاوا ملا ہے۔

توقع ہے کہ اس اسکیم سے کل ہند سطح پر کئی صنعت کاروں اور سیلف ہیلپ گروپوں کو فائدہ ملے گا۔ یہ چار لاکھ روپے تک کا قرض ادھار لینے والے او بی سی، درج فہرست ذات، سیلف ہیلپ گروپوں اور 2 لاکھ روپے تک کا قرض، ادھار لینے والے، سیلف ہیلپ گروپوں، فیض حاصل کرنے والوں کے معیاری کھاتوں میں 5 فیصد فوری انٹریسٹ امداد کا 10 فیصد پہنچائے گا۔

سمجھوتے کے مفاہمت نامے پر کل دستخط کئے گئے۔ پنجاب نیشنل بینک کی طرف سے دستخط جنرل منیجر جناب ارون کمار شرما نے کیے اور این بی سی ایف ڈی سی کی جانب سے دستخط جنرل منیجر (پروجیکٹ) محترمہ انوپما سود نے کیے اور این ایس ایف ڈی سی کی جانب سے دستخط اسسٹنٹ جنرل منیجر جناب امت بھاٹیا نے کیے، جبکہ اس مفاہمت نامہ پر دستخط این بی سی ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور این ایس ایف ڈی سی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب کے-نرائن کی موجودگی میں کیے گئے۔

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7923



(Release ID: 1679250) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil