بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے نرمدا کے قدرتی منظر کی بحالی کے پروجیکٹ کے لئے آئی آئی ایف ایم ، بھوپال کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اس پروجیکٹ کا مقصد نرمدا گھاٹی میں قدرتی منظر کو برقرار رکھنے کے لئے ایک حوصلہ افزا میکانزم قائم کرنا ہے

Posted On: 07 DEC 2020 3:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 07دسمبر :

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی اور وزارت بجلی کے تحت ایک پی ایس یو این ٹی پی سی لمٹیڈ نے 4 دسمبر کو بھوپال کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ منیجمنٹ (آئی آئی ایف ایم) کے ساتھ نرمدا کے قدرتی منظر کی بحالی کے پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس پروگرام کے تحت مساوی تناسب میں این ٹی پی سی لمیٹڈ اور یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) سے مالی امداد کے ساتھ شراکت داری ہے۔

چار سال کا یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں اومکریشور اور مہیشور پشتوں کے درمیان نرمدا ندی کی منتخب معاون ندیوں کے آبگیری علاقے میں نافذ کیا جائے گا۔ آئی آئی ایف ایم ، بھوپال جو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اور سی سی) کی وزارت، حکومت ہند کے تحت این ٹی پی سی، لمٹیڈ سے امداد یافتہ ایک خودمختار ادارہ ہے، گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کے ساتھ مشترکہ طور پر اس پروجیکٹ کو نافذ کرے گا جو ایک بین حکومتی تنظیم ہے جو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پائیدار اور جامع معاشی نمو کو فروغ دیتی ہے۔ جی جی جی آئی اس پروجیکٹ میں امریکی حکومت کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے یو ایس اے آئی ڈی کی مالی اعانت کے ساتھ حصہ لے گا۔

 

این ایل آر پی کا باہمی تعاون اور شراکت دارانہ نقطہ نظر ندی کے وسائل کے تسلسل اور آبی وسائل پر جنگلات اور کھیت کے طریقوں کا انتظام کرے گا۔ اس پروجیکٹ کا اہم مقصد ایک حوصلہ افزا میکانزم قائم کرنا ہے جو نرمدا ندی گھاٹی کے معاون جنگلات اور کھیت کمیونٹیوں کے قدرتی منظر کو بنائے رکھنے میں معاون ہو۔ اس سے نرمدا کی معاون ندیوں میں پانی کے معیار اور مقدار پر بھی مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔

جناب ایس ایم چودھری ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایس ایس ای اے) اور سی ایس او ، این ٹی پی سی لمیٹڈ نے تبصرہ کیا ، "این ٹی پی سی لمیٹڈ اپنے کاروباری اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی سرگرمیوں کے ذریعے قوم کی پائیدار ترقی ، معاشرے کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کے فروغ کے تئیں پرعزم ہے''۔

انہوں نے مزید کہا "این ایل آر پی کے ذریعے این ٹی پی سی لمیٹڈ ماحولیاتی نظام خدمات ، بنیادی طور پر پانی کو بڑھانے کے لئے فطرت پر مبنی حل کا مظاہرہ کرنے میں اپنی مدد فراہم کررہا ہے۔ این ایل آر پی کا تھیم این ٹی پی سی کے پائیدار نقطہ نظر کے ساتھ منسلک ہے جو زمین ، پانی اور ہوا سے متعلق ایک صاف اور پائیدار ماحول کے لئے تعاون دے رہا ہے۔ ہم اس پروجیکٹ میں آئی آئی ایف ایم ، جی جی جی آئی اور یو ایس اے آئی ڈی کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور پرجوش ہیں جس سے مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں نرمدا ندی کے آبگیری علاقے میں کسانوں ، جنگلاتی برادریوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی خواتین کو بھی فائدہ ہوگا''۔

آئی آئی ایف ایم، بھوپال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج شری واستو نے کہا '' این ٹی پی سی۔ آئی آئی ایف ایم۔ جی جی جی آئی۔ یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے یہ پروجیکٹ نئے خاکے لکھے گا جو پانی کے معیار کو بنائے رکھنے کے لئے ہمارے واٹرشیڈز کا بندوبست کرے گا ساتھ ہی شہری پانی سپلائی کے خالص ہونے کا ایک بہتر طریقہ بھی پیش کرے گا''۔ انہوں نے کہا کہ '' قدرتی جنگلات کے ماحولیاتی نظام خدمات کے رکھ رکھاو کے لئے دیہی برادریوں کی حوصلہ افزائی اور پانی کے قدرتی پیورییفکیشن کے لئے انسانوں کے بنائے گئے بفر کی تعمیر اندور کے پانی صارفین کے ساتھ ساتھ گاوں کے باشندوں کے لئے بھی جیت جیسی صورت حال ہو گی''۔

حوصلہ افزا طریقہ کار اور پانی کے معیار اور مقدار کے نتائج میں بہتری سے اندور شہر کو بہت فائدہ ہونے کی امید ہے کیونکہ میونسپل کے لئے 60 فیصد سے زیادہ پانی کی سپلائی نرمدا ندی سے ہی ہوتی ہے۔

 

***************

 

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:7882



(Release ID: 1679086) Visitor Counter : 183