سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سماجی تاثر کے لئے اے آئی اور روبوٹکس میں  صنعت ، اکیڈمیا اور  سرکاری شراکتداری کے  ایک نئے ماڈل کے آغاز کے لئے آر ٹ پارک 


صنعت، اکیڈمیا او رسرکار کا یہ مخروطی مثلث  ٹکنالوجی کے ہراول شعبوں  میں ساجھیداری کا ایک خاکہ  پیش کرتا ہے-ایک ایسا موضوع جوکہ جلد ہی جاری ہونے والی ایس ٹی آئی پی  2020 میں توجہ حاصل کرے گا: پروفیسر آشوتوش شرما، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری

ان میں سے کچھ سہولیات، تکنالوجیو ں ، مصنوعات  اور خدمات کے  با لکل نیا  سیٹ کو کلیدی طوپر فعال بنائیں گے

اسی طرح کی ایک خدمت ،باشا سیتو  ہے- جو کہ ہندوستانی زبان کا اسپیچ سے اسپیچ اور اسپیچ سے متن ، دونوں  طرح کارئیل ٹائم  ترجمہ کرے گا

Posted On: 29 NOV 2020 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 دسمبر 2020: بنگلورو میں  قائم کردہ اے آئی اور روبوٹکس ٹکنالوجیز پارک (آرٹ پارکس ) ، اے آئی (مصنوعی انٹلی جنس ) اور روبوٹکس میں   تکنیکی اختراعات کو فروغ دے گا،جس سےیہ  صحت دیکھ بھال ،تعلیم ، تحرکات ، بنیادی ڈھانچے ، زراعت ، خردہ اور ہندوستان سے متعلق منفرد مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے سائبر تحفظ  ، کے شعبوں میں  تحقیق وترقی کے پروجیکٹوں کو بامقصد مشن موڈ میں   نافذ کرنے کے  معاشرتی طور پر  اثر انداز ہوگا۔

آر ٹ  پارک ، ایک غیر منافع بخش منفرد فانڈیشن ہے ،جسے بنگلورو کے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس  (آئی آئی ایس ) نے اے آئی فاؤنڈری  کی حمایت کے ساتھ ، ایک سرکاری  - نجی ماڈل  میں  قائم کیا ہے۔ قومی مشن  برائے انٹر – ڈسپلنری  سائبر – فزیکل سسٹمز  ( این ایم –آئی سی پی ایس ) کے تحت حکومت ہند کے سائنس  اور تکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) نے 170  کروڑ روپے( 22 ملین ڈالر ) ، کے افتتاحی فنڈ کے ساتھ شروع کیا ہے۔ اس سے صنعت ، اکیڈمیا اور سرکاری اداروں کے شرکا کا  ایک  اشتراکی کنسورشئیم  ابھر کر سامنے آئے گا ، یہ جدید ترین اختراعات  کے تناظر میں  نئی ٹکنالوجیوں  ،  معیارات  ، مصنوعات ،  خدمات  اور  انٹلیکچوول  پراپرٹیز کی جانب رہنمائی کریں گے ۔

حال ہی میں آرٹ پارک کے آغازکے موقع پر محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ ’’ اپنے 25 ہبس  کے ساتھ قومی مشن  آئی سی پی ایس  ایک منفرد  شاہکار ہے  ، جو صنعت  ، اکیڈمیا اور سرکار کے مخروطی مثلث کے مابین  ،  مکمل لچک کےساتھ ، مستحکم شراکتداری اور  معاون  ملکیت   فراہم کرتا ہے۔آرٹ  پارک ہب کو  کناڈا کی سرکار کی جانب سے حاصل وسیع اضافی  مدد سے اس کی اثر اندازی ،رسائی اور استعمال میں  غیر معمولی اقدار کے ساتھ اضافہ  سامنے آتا ہے۔ یہ   تکنالوجی کے ہراول شعبوں میں  مرکز –ریاست  ساجھیداری کی مثال بھی پیش کرتا ہے- ایک ایسا موضوع جو  جلد ہی شائع ہونے والی سائنس ، ٹکنالوجی اور  اختراعی پالیسی 2020  میں   توجہ حاصل کرے گا۔‘‘

آئی آئی ایس سی کے  ڈائریکٹر  پروفیسر گووندن  رنگا راجن نے  واضح کیا کہ ’’ ہندوستان کی اکیڈمیا  مختلف   ڈومینس میں   جدید ترین ٹکنالوجی کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں البتہ ہمیں  اس تحقیق کے نتائج کو  یونیورسٹی کی لیباریٹریوں سے باہر کی دنیا میں  لے جانے میں  نظام جاتی رکاوٹیں  ہوتی ہیں۔ آرٹ پارکس  اس ضرورت  کا ازالہ کرنے کے لئے  وسیع تر کام کرے گا۔

معاون بانی اور سی ای او  اوماکانت سونی نے کہا کہ ’’ یہ اہم ترین کامیابیاں  نہ صرف ہندوستان  کو اہل بنائیں  گی بلکہ  ترقی یافتہ دنیا میں  6   ارب افراد کے لئے  تکنالوجی   حل  بھی فراہم کریں گی۔

آرٹ پارک  اے آئی اور روبوٹکس  سہولیات  تیار کرے گا ، جن کا مقصدتکنالوجی اختراعات کو  حمایت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ، ان علاقوںمیں  طلبا اور پیشہ ور افراد کی  ایڈوانس  مہارت کی تربیت کے ذریعہ  صلاحیت سازی کرنا بھی ہے۔ان میں ے کچھ سہولیات  ٹکنالوجیوں   ،  مصنوعات اور خدمات کے ایک بالکل نئے سیٹ کی  تیاری کے لئے کلیدی   عوامل کو فعال کرے گی۔ یہ ڈاٹا سیتو  بنائے گا – جوکہ اعداوشما ر  اور ڈاٹا شئیرنگ ایکو نظام  کے ذریعہ   تجزیہ کرنے  اور اعداد وشمار کی مارکیٹ  کووضع کرنے  نیز اے آئی کے ایپلی کیشنز  اور سولیوشن  کو  بڑھاوا دے کر رازداری اور  پرائیویسی  تحفظ  کا فریم ورک بنائے گا۔

اسی طرح کی ایک خدمت ،باشا سیتو  ہے- جو کہ ہندوستانی زبان کا اسپیچ سے اسپیچ اور اسپیچ سے متن  دونوں  طرح کارئیل ٹائم  ترجمہ کرے گا۔یہ ہندوستان کے اقتصادی امکانات کو  مزید سامنے لائے گا اور تمام ہندوستانی شہریوں کو ، ان کی زبان کے قطع نظر انہیں اقتصادی پیش  رفت میں یکساں طورپر شرکت کرنے کے قابل بنائے گا۔آرٹ پارک کے  تحقیقی سربراہ اور ڈائریکٹر پروفیسر بھاردواج امروتر  نے تفصیلات بتائیں کہ کس طرح   آرٹ  پارک ، رابرٹ  بوش  مرکز برائے سائبر  فزیکل نظام  کا ایک قدرتی طرز کا نمونہ ہے، آئی آئئی ایس میں ایک بین مضمون جاتی  تحقیق  اور اکیڈمیا کا مرکز ہے ، جسے بوش گروپ آف کمپنیز کی جانب سے مالیہ فراہم ہوتا ہے۔

این وی آئی ڈی اے  جنوبی ایشیا کے ایم ڈی وشال ڈھوپر  نے انسانیت کے بڑے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے تکنالوجی کو فعال بنانے کی غرض سے نویدیہ  او ر آرٹ پارک کے درمیان شراکتداری کے بارے میں بات کی۔

سویڈن  - ہندوستان کاروباری کونسل کے سکریٹری جنرل اور صدر روبن سوکھیا نے  واضح کیا کہ یہ  غیر منافع بخش  تنظیم   ایک اعلیٰ تراور عمیق  سطح پر بین الاقوامی  معاون  وضع کرداری   کوکس طرح  فعال بنائے گی  تاکہ تکنالوجی کو  منفرد طریقے سے استعمال کرتے ہوئے آج کے  اور کل کے  مسائل کو حل کرنے میں  مدد کی جاسکے ۔

اے آئی فاؤنڈری کےساتھ تعاون سے آر ٹ پارک ، ایک مثالی آر ٹ  پارک وینچر اسٹوڈیو  چلائے گا ،جوکہ ان تکنیکی صنعت کاروں کی سرپرستی کرے گا،اور نئے اسٹارٹ اپس  کا آغاز  کرنے کے لئے مشن موڈ  پروجیکٹوں کے نتائج کو حاصل کرے گا۔

 

****************

  م ن۔ا ع ۔رم

08-12-2020

U- 7911



(Release ID: 1679060) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil