زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف مارکٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی پر عمل درآمد


کے ایم ایس خرید کے عمل کے تحت 10145.49 کروڑ کے ایم ایس پی کی 3454429 کپاس کی گانٹھوں کی خرید کی گئی ہے جس سے تقریباً 689510 لاکھ کپاس کے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے

Posted On: 04 DEC 2020 5:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04 دسمبر 2020 :

موجودہ خریف مارکٹنگ سیزن  (کے ایم ایس  ) 21-2020کے دوران  سرکار نے اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی اسکیموں کے تحت کسانوں پر ایم ایس پی پر خریف 21-2020 فصلوں کی خرید جاری رکھی ہے۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خرید پنجاب، ہریانہ ، اترپردیش، تلنگانہ ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں وکشمیر ،کیرالہ ، گجرات ، آندھراپردیش ، اڈیشہ ،مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں حسب معمول جاری ہے ۔ پچھلے سال کے 329.86 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال 3 دسمبر 2020 تک 275.98 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے اور اس طرح پچھلے سال کے مقابلے  دھان کی خرید میں 19.52 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کل 329.86 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید میں سے اکیلے پنجاب نے  202.77 لاکھ میٹرک ٹن کا تعاون دیا ہے جو کل خرید کا 61.47 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015S85.jpg

کل 62278.61 کروڑ روپئے کے ایم ایس پی کے ساتھ فی الحال جاری کے ایم ایس خرید کے عمل سے تقریباً 31.78 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C7OL.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں سے تجویز کی بنیاد پر خریف مارکٹنگ سیزن 2020 کے لئے تمل ناڈو ، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش سے قیمت کی امدادی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت45.24 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کےعلاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی۔پی ایس ایس کے تحت دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خرید کی تجاویز کی موصولی پر دال، تلہن اور کھوپرے کے لئے بھی منظوری دی جائے گی تاکہ نوٹیفائیڈ فصل کی مدت کے دوران بازار کی قیمت ایم ایس پی سے کم ہونے کی حالت میں سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی کی بنیاد پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید ، ریاست کی طرف سے مقررہ خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے کی جاسکے۔

3 دسمبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے .649.50  کروڑ روپئے کی ایم ایس پی والی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی  120626.22 میٹرک ٹن کی خرید کی جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 68978  کسانوں کو فائدہ ہوا۔

اسی طرح 3 دسمبر 2020 تک 52.40 کروڑ روپئے کے ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرے  (بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کھوپرے کی خرید کی گئی تھی۔ کھوپرے اور اڑد کے سلسلے میں زیادہ تر بڑی پیداواری ریاستوں میں قیمتیں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں خریف کی فصل دال اور تلہن کے سلسلے میں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات میں مصروف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GI53.jpg

پنجاب، ہریانہ،  راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناتک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت بیج کپاس (کپاس) کی خرید کا عمل حسب معمول جاری ہے۔ 3 دسمبر 2020 تک 3454429 کپاس کی گانٹھیں خریدی کی گئی جن کی قیمت 10145.49 کروڑ روپئے ہے جس سے  689510 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KKJO.jpg

م ن۔   ن ر

Uno-7855

 



(Release ID: 1678752) Visitor Counter : 97