سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن کا آئی آئی ایس ایف 2020 کے آر جی سی بی کی تعارفی تقریب سے خطاب


سائنس فیسٹول کا مقصد عوام کو سائنس سے وابستہ کرنا اور سائنس کی خوشی سے لطف اندوز ہونا ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 04 DEC 2020 9:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔04  دسمبر         سائنس و ٹکنالوجی ، علوم ارضیات ، صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راجیو گاندھی  سینٹر برائے بایوٹیکنالوجی ، ترواننت پورم کے زیر اہتمام آئی آئی ایس ایف  2020 کے ورچوئل تعارفی پروگرام سے خطاب کیا۔ آئی آئی ایس ایف 2020 کے تحت  ملک بھر میں رسائی فراہم کرنے اور مقبول عام کرنے کے مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

 

مذکورہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ، " سائنس فیسٹول کا مقصد عوام کو سائنس سے وابستہ کرنا اور سائنس کی خوشی سے لطف اندوز ہونا ہے اور یہ بتانا مقصود ہے کہ سائنس ، ٹکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) ہمیں  اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے  مسائل کے حل کیسے مہیا کرتا ہے۔" انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا ایک انوکھا پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے جو تجسس کو فروغ دینے اور سیکھنے کو زیادہ ثمر آور بنانا چاہتا ہے۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ  آئی آئی ایس ایف- 2020 کا انعقاد ورچوئل پلیٹ فارم  کے طور پر کیا جارہا ہے ، جس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے سائنسی رجحانات رکھنے والے لوگوں کو ایک ہی کلک سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح ڈیجیٹل  طریقے سےلوگوں کی  شراکت میں اضافہ ہوگا۔

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آر جی سی بی کے ذریعہ کئے گئے کاموں  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں وبا پھیلنے کے بعد سے ہی آر جی سی بی متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی جانچ  کے علاوہ کووڈ میں جانچ میں بھی سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آر جی سی بی نے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کوویڈجانچ کی ہے۔

 

مرکزی وزیر نے کہا ، "آئی آئی ایس ایف  2020 کے لئے مجوزہ مرکزی خیال ، 'سائنس برائے خود انحصار ہندوستان اور عالمی بہبود' موجودہ تناظر میں بہت مطابقت رکھتا ہے ،  ایسے وقت میں جب ملک تیز رفتار ترقی،  ہمارے معزز وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی جی کے  ایک خود انحصار ہندوستان کے تصور کو فروغ دینے نیز عالمی معیشت میں زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا  کرنے کے لیے سائنس اور ٹکنالوجی کی راہ پر گامزن ہے۔

 

حکومت ہند کے محکمہ بایو ٹکنالوجی میں سیکرٹری ، ڈاکٹر رینوسوروپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں سائنس کا سفر کا جشن منایا جانا چاہئے ، جس سے سائنس فیسٹیول جیسی تقریبات کو  مقبول عام کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیسٹیول  میں نچلی سطح پرکام کرنے، طلباء کو جوڑنے ، نئی ٹکنالوجی کو اجاگر کرنے ، تارکین وطن کے ساتھ منسلک ہونے ، مختلف  ایجنسیوں کی شراکت کے ساتھ ساتھ   دوسروں کے ساتھ کام کرنےکا ایک بہت بڑا کینوس ہے۔

 

وجنانا بھارتی (ویبھا) کے آرگنائزنگ سکریٹری ،  جناب جینت سہسٹرابودھے نے آئی آئی ایس ایف کی منطق اور عوام میں سائنسی سوچ پیدا کرنے میں اس کی اہمیت کے بارے میں  اظہارِ خیال کیا ۔ اس سے قبل معززین کا استقبال کرتے ہوئے ، ڈائریکٹر آر جی سی بی ،  پروفیسر چندربھاس نارائن نے یقین دلایا کہ آئی آئی ایس ایف 2020 کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے آر جی سی بی پوری کوشش کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ رض (

U-7840

 


(Release ID: 1678591) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu