سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سورن جینتی فیلو کوانٹم ٹیکنالوجیز میں بہتری لانے کے لئے روشنی کے اخراج کو واحد۔ فوٹون پر لانے کے لئے کام کر رہے ہیں

Posted On: 03 DEC 2020 3:51PM by PIB Delhi

سائنسداں کوانٹم ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کے لئے سورج کے اخراج کو واحد فوٹون کی سطح پر لانے کے لئےکام کر رہے ہیں۔

فوٹون کی کثافت کے اعداد وشمار جسے ابتدائی ذرات بھی کہتے ہیں، میں مور کے پنکھ کی طرح انجینئرنگ کے توسط سے مسلسل ہونے والے اخراج کو فوٹون کی بناوٹ کی بنیاد پر بدلا جا سکتا ہے۔ یہ بناوٹ روشنی کے اخراج اور پھیلاو کو ایک موثر آلہ کے طور پر کنٹرول کرتی ہے۔ اس لئے کوانٹم اخراج کرنے والوں کو، یہاں تک کہ واحد فوٹون کو بھی بدل کر اعلیٰ موثر لیزر میں بدلا جا سکتا ہے۔

حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے اس سال کے سورن جینتی فیلوشپ فاتح انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی-روپڑکے محکمہ فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راجیش وی نائر کو روشنیکی رفتار اور اس کے اخراج پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔

ڈاکٹر نائر کا ہدف سورن جینتی فیلوشپ کے توسط سےکوانٹم مواصلات میں واحد فوٹون کو تیز اخراج کی رفتار کے لئے ایٹمی ڈیفیکٹس سے واحد فوٹون سطح تک روشنی کے اخراج کو سمجھنا ہے۔

انہوں نے نائٹروجن ویکنسی (این وی) مرکز (نائٹروجن امپیورٹی ایٹم کے ڈائمنڈ کرسٹل میں تبدیلی) کے مطالعات کی تجویز پیش کی ہے جو اخراج کے آس پاس فوٹون کی کثافت میں تبدیلی کے ذریعہ فوٹون کے ڈھانچے سے جڑا ہوا ہے۔ یہ فوٹونک کوانٹم ٹیکنالوجی اور الٹرا۔ سینسیٹیو سینسنگ میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔

اس شعبے میں موجودہ تحقیق کے بارے میں مزید معلومات www.iitrpr.ac.in/LaNOM

پر مل سکتی ہیں۔

 

****

م ۔ن ۔ن ۔ا۔م ف

U:7794

 



(Release ID: 1678371) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil