سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جناب تھاورچند گہلوت نے ورچوولی اے ڈی آئی پی کیمپ کاافتتاح کیا، جوپدوکوٹائی ، تمل ناڈوکے تقریبا 1400معذوروں کو مدد اورامدادی آلات مہیاکرنے کے لئے منعقد کیاگیا
Posted On:
24 NOV 2020 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 24 ؍نومبر:جناب تھاورچند گہلوت نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ سے پدوکوٹائی ، تمل ناڈو کے 1398معذوروں کو مدد اور امدادی آلات مہیاکرنے کے لئے ‘‘اے ڈی آئی پی کیمپ ’’کاافتتاح کیا۔ تروچراپلی سے رکن پارلیمنٹ جناب ایس تھروکاراس اور صحت اورخاندانی بہبود کے وزیر ، تمل ناڈوحکومت ، ڈاکٹرسی وجے بھاسکر کیمپ میں موجود تھے ۔ بھارتی حکومت کے اے ڈی آئی پی منصوبے کے پدوکوٹائی ضلع کے منتخبہ معذوروں کے لئے بلاک سطح پرمدد اور امدادی آلات کی مفت تقسیم کے لئے کیمپ کا انعقاد تمل ناڈو کے پدوکوٹائی میں ضلع کلکٹریٹ احاطے میں کیاگیا۔ تقریب میں عوامی مقامی نمائندے معذوروں کو بااختیاربنانے کے محکمے، بھارتی حکومت کی سینئرافسران ، ضلع انتظامیہ پدوکوٹائی اور اے ایل آئی ایم سی او کے سینئرافسران بھی موجود تھے ۔
جناب تھاورچندگہلوت نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی باصلاحیت رہنما ئی مختلف اقدامات اور منصوبوں کے ذریعہ سے ان کی وزارت معذوروں کی بہبود کے لئے مکمل طورپر پرعزم ہے ۔ کووڈ -19وباکے پیش نظر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت مدد اورامدادی آلات کی تقسیم کے لئے پورے ملک میں ورچوول اے ڈی آئی پی کیمپوں کاانعقاد کررہی ہے ۔ ملک میں منعقد اے ڈی آئی پی کیمپوں کے دوران، اب تک 10گنیز بک اآف ورلڈ ریکارڈ بنائے گئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ معذورطلباکوبااختیاربنانے کے لئے ان کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لئے مالی مدد اوراسکالرشپ مہیاکرنے کے لئے ان کی وزارت کے ذریعہ کئی منصوبوں کاآغاز کیاگیاہے ۔ انھوں نے معذوروں کی سہولت اورمدد کے لئے اپنی وزارت کے کئی اہم منصوبوں اورپروگراموں کے سلسلے تفصیل سے بات چیت کی ۔انھوں نے بھارتی حکومت کی جدید پہلوں جیسے قومی ، ذہنی صحت بازآبادکاری انسٹی ٹیوٹ –سیہور ،مدھیہ پردیش کے قیام اورذہنی صحت سے متعلق مسئلوں کے حل کے لئے ذہنی صحت بازآباکاری ہیلپ ‘کرن’ کے سلسلے میں مطلع کرایا۔
پدوکوٹائی ضلع کے کل 1398مستفیدہونے والوں کو117لاکھ روپے کی قیمت 2547آلات مہیاکئے گئے ۔ پدوکوٹائی ضلع کے 9مختلف بلاکوں میں بلاک وارتقسیم کیاگیا۔
افتتاحی کیمپوں میں پدوکوٹائی بلاک کے 64مستفیدین کو24.8لاکھ روپے کی قیمت کے 131آلات مہیاکئے گئے ۔تسلیم کئے گئے آلات میں 4ہاتھ سے چلائی جانے والی تین پہیوں والی سائیکل ، 11وھیل چیئر، 14سی پی چیئر ،12کرچھ ، 4واکنگ اسٹک ، 9رولاٹور، 9اسمارٹ کین ، 4اسمارٹ فون ، 4ٹیبلٹ نابیناافراد کے لئے تین ڈیزی پلیئر، 20ہیئرنگ ایڈ، 17ایم ایس آئی ای ڈی کٹ ، 20آرٹی فیشیل لمب اورکیلیپرتقسیم کئے گئے ۔
کیمپ کاانعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذوروں کا بااختیاربنانے کے محکمے کے تحت آرٹیفیشیل لمبس ،مینوفیکچرنگ کارپوریشن اآف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او) کانپورکے ذریعہ پدوکوٹائی ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کیاگیاہے ۔کووڈ -19وباء کے پیش نظر وزارت کے ذریعہ جاری نئے منظورشدہ معیارات پرمبنی آپریٹنگ پروسیجر ( ایس اوپی ) کے مطابق کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
مرحلے وار طریقے سے 9بلاکوں میں تقسیم کئے گئے امدادی آلات میں 76ہاتھ سے چلانے والی 3پہیوں کی سائیکل ، 301وھیل چیئر، 72سی پی چیئر ، 420کرچ ، 124واکنگ اسٹک ، 11رولاٹور، 52اسمارٹ کین ،15اسٹینڈرڈ فولڈنگ کین ،24اسمارٹ فون ، 6ٹیبلٹ ، نابیناافراد کے لئے 5ڈیزی پلیئر، ایک بریل کٹ، ایک بریل سلیٹ اور502ہیئرنگ ایڈ اور444ایم ایس آئی ای ڈی کٹ ، جذام میں مبتلاافراد کی روزانہ زندگی میں مدد کے لئے 93کٹ اور 229آرٹیفیشیل لمبس اینڈکیلیپرس شامل ہیں ۔
مختلف زمروں میں لوگوں کی مدداور امدادی آلات ، صحت اورانفرادی تحفظ کے پیش نظرتقسیم کئے گئے ۔آلات کے تقسیم کے پروگرام کے دوران کووڈ -19کے پھیلنے کے خدشے پرقابوپانے کے لئے سبھی ضروری احتیاطی اقدامات کئے گئے ۔ہرشخص کی تھرمل اسکریننگ کی گئی ، چہرے پرسبھی نے صحیح طریقے سے ماسک لگایااورمستفیدین تک پہنچنے والے پیشہ ورافراد نے پی پی ای کٹ کا استعمال کیا۔
تقسیم کے نئے ایس اوپی کے مطابق تقریب کے مقام کو سینی ٹائز کیاگیاہے ۔ تقسیم کئے جانے والے آلات ، گاڑیوں ، کھلے اوربندعلاقوں کا سینی ٹائزیشن اور امداد ی آلات کا دوبارہ سینی ٹائزیشن تقسیم سے پہلے کیاگیا۔مستفید ہونے والوں اوران کے معاون افراد کے درمیان سماجی دوری بنائے رکھنے کے لئے بیٹھنے کا انتظام اس طرح سے کیاگیاکہ وہ سماجی دوری کو برقراررکھ سکیں اورالگ الگ وقت پر40مستفیدین کے بیچ کو آلات تقسیم کئے گئے ۔ان کے داخلے اورباہرنکلنے کے لئے الگ الگ دروازے تھے ، تاکہ کوئی نزدیکی رابطہ میں نہ آئے ۔
*****************
(م ن ۔ا م ۔ع آ )
U-7805
(Release ID: 1678235)
Visitor Counter : 188