وزارت دفاع

انڈومان ونیکوبارکمانڈ (اے این سی) میں یوم بحریہ 2020

Posted On: 03 DEC 2020 10:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  03  دسمبر 2020: ہر سال 4 دسمبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے ۔ ملک اور ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں اس دن کی کافی اہمیت ہے کیونکہ اسے ہندوستان کے جیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جب ہندوستانی بحریہ کی میزائیل کشتیوں نے 1971 کی ہند۔پاک جنگ کے دوران آپریشن ٹرائیڈینٹ کے دوران کراچی میں پاکستان کے جہازوں ، تیل کی تنصیبات اور ساحلی دفاعی تنصیبات پر کامیابی کے ساتھ میزائیل داغے تھے۔1971 کی کارروائیوں کے دوران ہندوستانی بحریہ نے جنگی اسلحہ اور دیگر خطرناک سامان لے جارہی کئی پاکستانی کشتیوں کو غرقاب کردیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت کے ڈیک سے جنگی طیاروں نے دشمن کی بندرگاہوں پر حملے کئے تھے اور چٹ گانگ اور کھلنا کے فضائی علاقوں پر حملے کرتے ہوئے کئی جہازوں ،دفاعی مراکز اور تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔ کراچی پر میزائیل حملے اور وکرانت سے فضائی حملوں کی بدولت مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کو شکست ہوئی تھی ۔

اس کے بعد کے سالوں میں ہندوستانی بحریہ کی کشتیوں  اور جہازوں  نے سمندروں کی لگاتار نگرانی کی ہے۔ انڈومان ونیکوبار کمانڈ(اے این سی ) کی کشتیوں نے دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ملکا کی خلیج کی نگرانی بنارکے جاری رکھی ہے۔ یہ خلیج انڈومان و نیکوبار جزائر سے صرف 80 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود ہماری کشتیاں دوستانہ پڑوسی ممالک کی بحریہ کے ساتھ بہتر سمجھ ،تال میل اور خطہ میں تعاون کی توثیق کے لئے مشق کرتی رہی ہے۔ کمانڈ کی کشتیوں نے ‘مشن ساگر ’ اور ‘ سمدر سیتو’ میں شرکت کی اور وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیرمتوقع انسانی بحران سے مقابلہ کرنے کے لئے بیرون ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں اہلکاروں کو لانے لے جانے میں مدد فراہم کی۔  اے این سی سے آئی این ایس کیسری نے ‘مشن ساگر’ کے دوران اپنی الگ پہچان بنائی جب اس نے بحرہند کے خطہ میں واقع متعدد جزیرہ نما ممالک کو ماہرین طبی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 500 ٹن ایمرجنسی راشن اور طبی امداد پہنچانے میں مدد کی ۔

اس اہم دن کو منانے اور ہندوستانی بحریہ کے بارے میں عام بیداری پیدا کرنے کے لئے ہر سال ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تاہم موجودہ کووڈ۔19 حالات اور متعلقہ پابندیوں کے سبب اس سال کے لئے مقررہ یوم بحریہ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس سال انڈومان و نیکوبار جزائر میں طے شدہ سرگرمیوں میں  وارمیموریل پر سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب شامل ہے جو 1971 کی جنگ میں شہید ہوئے بہادر سپاہیوں اور ان تمام لوگوں کے لئے خراج عقیدت ہے جنہوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ محروم اور ضرورت مند بچوں کی مدد کے لئے متعدد کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول اور کالج کے طلبا کو ہندوستانی مسلح افواج میں شامل ہونے سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ویبنار  کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ مرینا پارک کے قریب بحریہ کی کشتیوں کو چراغاں کرنے ، ویر ساورکرانٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے اہم مقامات اور موبائل پلیٹ فاروموں  پر پوسٹر اور بینر کے ساتھ ساتھ بحریہ کی ٹیلی فلم کی اسکریننگ  کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

‘لڑنے کے لئے تیار ، معتبر اور متحد’ ہندوستانی بحریہ ہندوستان کے سمندری مفادات کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے اور یوم بحریہ 2020 کے موقع پر ملک اور اس کے عوام کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کو دوہراتی ہے۔

 

1.jpg

****

 

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7802



(Release ID: 1678234) Visitor Counter : 158


Read this release in: Marathi , English , Hindi