ارضیاتی سائنس کی وزارت

سری لنکا کے اوپر گردابی سمندری طوفان بوریوی (جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ ساحلوں کے لئے گردابی طوفان کی وارننگ: ریڈ الرٹ)


3دسمبر کی دوپہر کو سمندری طوفان 80-70 کی رفتار سے لے کر 90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ پمبن کے قریب مرکوز ہوگا

جنوبی تمل ناڈو ساحلی ضلعوں پر اس کا اثر 3 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ راما ناتھ پورم ضلع سے شروع ہوکر اور آہستہ آہستہ کنیا کماری ضلع کی طرف بڑھے گا

جنوبی تمل ناڈو (راما ناتھ پورم، تھوتھوکو ڈی، تیرونل ویلی، کنیا کماری، تینکاسی اور شیوا  گنگائی ضلعوں) اور جنوبی کیرالہ تھرواننتھا پورم، کولم پٹھانم تھیٹا اور ال پوزہ) میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان

سمندر میں تیز اور اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں اور ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 3 سے 5 دسمبر کے درمیان سمندر میں نہ جائیں

Posted On: 03 DEC 2020 9:19AM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ دینے والے ڈویژن کے مطابق سری لنکا پر سمندری طوفان بوریوی گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے اور آج صبح یعنی ایک دسمبر کو بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے یہ منار سے لگ بھگ 40 کلو میٹر دور مشرق میں پمبن (بھارت) سے 120 کلو میٹر مشرق جنوب میں اور کنیا کماری سے 320 کلو میٹر مشرق شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ مغربی شمال مغربی کی طرف بڑھ سکتا ہے اور اگلے 3 گھنٹوں میں اس کے منار ساحل کے پاس خلیج منار کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان 80-70 کی رفتار سے 90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ 3 دسمبر کی دوپہر کو پمبن سے بہت قریب مرکوز ہوگا، پھر اس کے بعد یہ سہ پہر تک پمبن علاقے میں مغرب جنوب مغرب کی طرف رخ کرے گا اور 3 دسمبر کی رات کے دوران پمبن اور کنیا کماری کے درمیان جنوبی تمل ناڈو ساحل کو پار کرے گا اور4دسمبر کی صبح سویرے 70 سے 80 اور 90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان میں بدل جائے گا پھر اس کا اثر جنوبی تمل ناڈو کے ساحلی ضلعوں پر پڑے گا اور قوی امکان یہ ہے کہ 3 دسمبر کو دوپہر کے وقت اس کا اثر راما ناتھا پورم ضلع میں پڑے گا اور آہستہ آہستہ اس کا اثر کنیا کماری ضلع پر بھی دکھائی دے گا۔

وارننگ:

(i )بارش

3 دسمبر کو جنوبی تمل ناڈو (راما ناتھا پورم تھو تھو کو ڈی تیرونیل ویلی وکنیا کماری، تینکاسی اور سیواگنگائی ضلعوں) اور جنوبی کیرالہ پر (تھرواننتھاپورم، کولم، پتھنم، تھیٹا اور الاپوزہ) میں بھاری سے بہت بھاری بارش اور دور دور علاقوں میں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ 4 دسمبر کو جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ 3 اور 4 دسمبر کو جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور لکشدیپ میں دور دور مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

ماہی گیروں کو وارننگ: ان علاقوں میں 3 اور 5 دسمبر  کے دوران مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی جس کا کہ نیچے ذکر کیاگیا ہے۔ماہی گیروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ 3 دسمبر کو جنوبی مغربی خلیج بنگال اور مشرقی سری لنکا کے ساحل کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں اور 3 سے 4 دسمبر تک کو مورین علاقے، خلیج منار اور جنوبی تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی سری لنکا ساحل کے علاوہ 3 اور 5 دسمبر کو لکشدیپ، مالدپ اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے آس پاس کے علاقوں میں بھی مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

سمندر کی حالت: منار کی کھاڑی کے ساتھ ساتھ جنوبی تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی سری لنکا ساحل اور مورینا ایریا میں3 سے 4 دسمبر تک سمندر میں تیز لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ 3 سے 5 دسمبر کے دوران لکشدیپ- مالدیپ علاقے اور اس سے متصل جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں سمندر کی صورتحال خراب سے بہت زیادہ خراب رہے گی۔

تیز طوفان: سمندر میں 1.0 میٹر اونچی سمندر کی لہریں اٹھنے سے جنوبی ساحلی تمل ناڈو (راما ناتھا پورم، تھوتھو کوڈی تیرونل ویلی اور کنیا کماری ضلعوں) اور شمال مغربی سری لنکا کے نیچے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا امکان ہے۔

...............................................................

 

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7783



(Release ID: 1678208) Visitor Counter : 109