جل شکتی وزارت
قومی جل جیون مشن کی ٹیم نے جھارکھنڈ میں سمجھدار سرمایہ کاری پر توجہ دینے کے ساتھ نفاذمیں تیزی لانے کے لئے تکنیکی امداد فراہم کرنے کے لئے ریاست کا دورہ کیا
Posted On:
03 DEC 2020 4:53PM by PIB Delhi
جھارکھنڈ میں جل جیون مشن کی اسکیم اور نفاذ کی وسط مدتی سالانہ جائزہ میں تمام گھروں میں نل کے پانی کے کنیکشن مہیا کرنے کے لئے منعقدہ تبادلہ خیال کے سلسلہ میں، جھارکھنڈ میں دانش وارانہ سرمایہ کاری پر توجہ دینے کے ساتھ نفاذ میں تیزی لانے کے لئے تکنیکی تعاون کی توسیع کرنے کے لئے قومی جل جیون مشن کی ایک ٹیمی 2 سے 5 دسمبر 2020 تک ر یاست کے دورے پر ہے ریاست کے 4 روزہ دورے میں 2 رکنی ٹیمیں عملی بنیا د پر ہر روز ضلع میں چار سے پانچ گاؤں کا دورہ کرے گا۔
قومی جل جیون مشن کی ٹیم گرام پنچایتوں/ دیہی آبی صفائی کمیٹیوں اور مقامی معاشروں اور پی ایچ ای ڈی افسران کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی اور دیہی گھروں میں پانی کی سپلائی مہیا کرنے کے لئے کی گئی معاشرتی حصہ داری اور ادارہ جاتی نظام کا بھی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ ، ٹیم ریاستی صدر دفتر میں متعلقہ ضلع کلکٹروں اور ضلع آبی سپلائی اور صفائی مشن کے سربراہ اور سکریٹری پینے کے پانی اور صفائی محکمے کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ قومی جل جیون مشن کی ٹیمیں ابھی رانچی، ہزاری باغ اور گملا ضلع کے الگ الگ گاؤں کا دورہ کررہی ہے۔
سال 21-2020 میں، مرکزی حکومت نے ریاست جھارکھنڈ کو 572.23 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15ویں مالی کمیشن نے بھی ریاست کو 1689 کروڑ روپے مختص کئے، جن میں سے 50 فی صد پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ صاف ستھرے پینے کے پانی اور بہتر صفائی کی انتظاموں پر لازمی طور سے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست میں آبی ذرائع ، پانی کی سپلائی کے کاموں ، گندے پانی کے انتظام، چلانے اور رکھ رکھاؤ کے کاموں اور آخر میں پینے کے پانی کے تحفظ کے لئے آبی تحفظ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے دیہی سطح پر پیسے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دیگر دستیاب وسائل جیسے ایم جی ایم آر ای جی ایس ، فنڈ سووچھ بھارت مشن (دیہی) فنڈ ، ضلع معدنی ترقی فنڈ، رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے – ایل اے ڈی فنڈ وغیرہ کا صلاحیت کے ساتھ استعمال کرنے کی اسکیم بنائی ہے۔
جل جیون مشن ریاستی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو 2024 تک ملک کے ہر دیہی کنبے کو محرک گھریلو نل کنیکش فراہم کرنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کے تحت کام کررہا ہے۔ اس کے تحت یومیہ حل دیہی کنبے کو فی شخص 55 لیٹر تک پینے کے پانی اور باقاعدہ طویل مدتی بنیاد پر سپلائی یو یقینی بنانے کی کوشش ہے ۔ جھارکھنڈ ریاست 24-2023 تک سو فی صد گھریلو کوریج کا منصوبہ بنارہی ہے۔ جل جیون مشن کے تحت باقاعدہ اور طویل مدتی بنیاد پر مقررہ مقدار میں وافر پانی کی دستیابی والے محرک نل کنیکشن کی تجویز معاشرتی حصہ داری اور آبی سپلائی اسکیموں کے نفاذ میں حصہ داری کے ذریعہ حاصل کی جانی ہے۔
ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانی کی طویل مدتی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے گاؤں میں پانی کی سپلائی ، نظام کے منصوبے ، اس کے نفاذ، انتظام، چلانے اور دیکھ بھال کے لئے مقامی دیہی معاشرہ /دیہی پنچایتوں یا استعمال کرنے والے گروپوں کو شامل کرتے ہیں۔ جل جیون مشن کو صحیح معنوں میں عوامی تحریک بنانے کے لئے تمام گاؤں میں معاشرتی تعاون کے ساتھ آئی ای سی مہم چلائی جارہی ہے۔ سماجی میدان اور قدرتی وسائل کے انتظام میں پہلے سے ہی کام کررہے رضاکارانہ اداروں کو اس مہم میں شامل کرنے کے لئے ریاست منصوبہ بنارہی ہے۔ ان کا دیہی آبی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ انکے چلانے اور رکھ رکھاؤ کے لئے دیہی معاشروں کو منظم کرنے میں موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7786
(Release ID: 1678203)
Visitor Counter : 134