سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول 2020 کے لئے سی ایس آئی آر کے مختلف انسٹی ٹیوٹس نے کرٹین ریزر تقریبات منعقد کیں


انٹرنیشنل سائنس لٹریچر فیسٹول- وگیانیکا کا آئی آئی ایس ایف 2020 کے ایک ممتاز اور اہم پروگرام کے طور پر اہتمام کیا جائے گا

آئی آئی ایس ایف 2020 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لئے پروگراموں کے اہتمام کا منصوبہ ہے

Posted On: 02 DEC 2020 5:10PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف) ورچوئل پلیٹ فارم پر 22 سے 25 دسمبر 2020 کے دوران منعقد ہوگا۔ یہ ورچوئل پلیٹ فارم پر سائنس کا سب سے بڑا فیسٹول ہے۔ اس سال کے آئی آئی ایس ایف (فیسٹول) کا اہم موضوع ہے ’خود کفیل بھارت اور عالمی فلاح کے لئے سائنس‘ اس سال 9 ورٹیکلز کے تحت 41 پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئی آئی ایس ایف 2020 پانچ مختلف زمروں میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی اینٹریز بھیجنے کی بھی کوشش کرے گا۔ یکم دسمبر 2020 کو آئی آئی ایس ایف 2020 کے آرگنائزنگ انسٹی ٹیوٹ، سی ایس آئی آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس) نے سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اور انفارمیشن ریسورسز (این آئی ایس سی اے آئی آر) کے ساتھ کرٹین ریزر تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CX1S.jpg

وج نانا بھارتی (وبھا) کے صدر ڈاکٹر وجے پی بھاٹکر نے چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) کی حیثیت سے اپنے خظاب میں علاقائی زبانوں میں سائنس کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان ایک متنوع ملک ہے اور یہاں مختلف زبانیں مختلف ثقافت اور مذاہب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایس ایف کو لسانی گوناگونیت اور سائنس کی ثقافتی گوناگونیت کے لئے بھی جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی آئی ایس ایف کا کارواں بڑھ رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچنے والے چیلنج پر قابو پالیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YJUP.jpg

وج نانا بھارتی کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری جینت سہاس را بدھے نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ سائنس کو ایک فیسٹول کے طور پر انجوائے کرکے ہم اس کو اچھی سمجھ سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ لوگ نہ صرف اسے سمجھیں گے بلکہ سائنس کو اپنی زندگی کے ایک لازمی حصے کے طور پر اپنانے کی بھی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے 40 سے زیادہ ایونٹس، پروگرام کا منصوبہ ہے۔

کرٹین ریزر میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آئی ایس ایف کے چیف کوآرڈینیٹر اور سی ایس آئی آر- این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس اور سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی اے آئی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے کہا کہ پہلا آئی آئی ایس ایف (فیسٹول) 2015 میں منعقد ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس کا سفر اب طویل ہوگیا ہے۔ آئی آئی ایس ایف 2020 میں مختلف پروگرام ہر ایک کو ایک موقع فراہم کرے تاکہ وہ اسکول اور کالج کے طلبا کے علاوہ اپنا ٹیلینٹ (صلاحیت( ظاہر کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V9A4.jpg

آئی آئی ایس ایف کے ایک سب سے انتظار والے ایونٹ ’دی گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں پانچ پروگرام ہوں گے۔ اس میں ورچوئل سائنس فیسٹول شامل ہے، جو تمام پانچوں دن چلیں گے اور لگ بھگ 2000 شرکا یومیہ پبلک آوور میں اس کا حصہ ہوں گے۔ پانچ ہزار طلبا کی جانب سے 22 دسمبر کو لائٹ، شیڈو اور ٹائم ڈیواس میکنگ ریکارڈ پیش کیے جائیں گے۔ 23 دسمبر کو تقریباً 30 ہزار طلبا آن لائن ہینڈ ہائی جن لیسن اینڈ ایکٹی ویٹی کی کوشش کریں گے ۔ چوتھا پروگرام 24 دسمبر کو ہوگا، جہاں تقریباً 30 ہزار پروٹیکیٹو ماسک اپلائی کرنے کے ریکارڈ اور آن لائن قسم کھانے کی کوشش کریں گے۔ پروگرام کے آخری 35 ہزار طلبا تغذیہ اور صحت پر ایک سبق لیں گے۔

آئی آئی ایس ایف کے آرگنائیزنگ کمیٹی کے رابطہ کار ڈاکٹر وپن کمار نے کرٹین ریزر پروگرام کے تمام معززین کا خیر مقدم کیا۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس – سی اے آئی آر کی سینئر سائنس داں ڈاکٹر مونیکا جگی نے انٹرنیشنل سائنس لٹریچر فیسٹول وگیانیکا کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں جو آئی آئی ایس ایف 2020 کے ایک اہم پروگرام کے طور پر 22 سے 24 دسمبر 2020 کو منعقد ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061PC5.jpg

اس موقع پر سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی-مانڈے نے صدارتی خطبہ دیا اور کہا کہ لوگ سائنس پرمبنی مختلف اداروں میں کی گئی پیش رفت کے بارے میں سیکھنے اور جاننے کے خواہشمند ہیں۔ سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی میں سینئر پرنسپل سائنس داں ڈاکٹر رامانج نارائن اور وج نانا بھارتی کے جنرل سکریٹری تلنگانہ پرانت نے بتایا کہ طلبا، اساتذہ، کاروباریوں، صنعت کاروں، مقامی فن کاروں، محققین، موسیقی سازوں، سائنس دانوں، گھریلو خواتین اور عام آدمی کے ساتھ ساتھ تمام شراکت داروں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سائنس فیسٹول کے دوران کئی پروگراموں کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007NWVM.jpg
................

     م ن، ح ا، ع ر

U-7742



(Release ID: 1677887) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil