وزارت خزانہ

اے ڈی بی اور بھارت نے میگھالیہ کے بجلی کی تقسیم کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے 132.8 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

Posted On: 01 DEC 2020 3:20PM by PIB Delhi

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور بھارت سرکار نے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں کاروبار صنعتوں اور گھروں کو سپلائی کی جانے والی بجلی کی کوالٹی کو بہتر بنانے اور تقسیم کے نیٹ ورک کو جدید اور مستحکم بنانے کے لئے 132.8 ملین ڈالر کے ایک قرض پر آج دستخط کیے ہیں۔ میگھالیہ میں بجلی کی تقسیم کے سیکٹر کی بہتر کے پروجیکٹ پر دستخط کرنے والوں میں ایڈیشنل سکریٹری (فنڈ بنک اور اے ڈی بی) ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے دستخط اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈینٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب تاکیو کونیشی نے کیے۔ یاد رہے کہ سی ایس مہاپاترا جنہوں نے حکومت ہند کی طرف سے دستخط کیے، وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری ہیں۔

قرض سمجھوتے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر مہاپاترا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ریاستی سرکار کی 24 گھنٹے ساتوں دن سب کے لئے بجلی کی پہل کی حمایت کرتی ہے اور نیٹ ورک کی مضبوطی، پیمائش اور بلنگ کی صلاحیت میں سدھار کے ذریعے سے ریاست کو اعلیٰ تکنیکی اور کمرشیل نقصان کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈینٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب تاکیو کونیشی نے کہا کہ موسم کی انتہائی صورتحال کے مطابق تقسیم کے نظام میں تکنیکی سدھار، اسمارٹ میٹر اور آن لائن میٹر ریڈنگ، بلنگ اور کلکشن نظام کی شروعات سے ریاست کے تقسیم کے نظام کی آپریشنل صلاحیت اور مالی استحکام میں سدھار کرنے میں مدد ملے گی۔

میگھالیہ نے بھلے ہی 100 فیصد الیکٹری فیکشن کا نشانہ حاصل کرلیاہے، لیکن ریاست کے دور دراز کے دیہی علاقوں کو بہت زیادہ بوجھ والے تقسیم نیٹ ورک اور پرانی تکنیک کا استعمال کرنے والے ذیلی اسٹیشنوں کی وجہ سے لگاتار بجلی کی سپلائی میں اڑچنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اعلیٰ ایگری گیٹ تکنیکی اور کمرشیل (اے ٹی اینڈ سی) نقصان ہوتے ہیں۔ بھارت سرکار اور میگھالیہ کی ریاستی سرکار نے سبھی بجلی صارفین کو بلا رکاوٹ معیاری بھروسے مند اور سستی بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کے لئے مشترکہ طور سے ساتوں دن 24 گھنٹے پاور فار آل (سب کے لئے بجلی) نام کی ایک پہل کی شروعات کی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 23 ذیلی اسٹیشنیں قائم کیے جائیں گے۔ کنٹرول روم ایکوپ مینٹ (آلہ) اور پروٹیکشن سسٹم کی پرویژن سمیت 45 سب اسیشنوں کی تجدید کاری اور جدید کاری کی جائے گی۔ ریاست کے 6 سرکلز میں سے تین کا احاطہ کرتے ہوئے 2214 کلو میٹر کی تقسیم لائنوں اور متعلقہ سہولیات کو قائم اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسمارٹ میٹرس کو لگانے سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار گھروں کو فائدہ ہوگا۔ اس قرض کو اے ڈی بی کے جاپان فنڈ فار پاورٹی ری ڈکشن سے 2 ملین ڈالر کے گرانٹ کے ذریعے پورا کرنے کی تجویز ہے، جو بجلی کی کوالٹی میں سدھار اور آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں، خاص طور سے تین گاوؤں اور تین اسکولوں میں عورتوں اور دیگر سماجی طور سے محروم گروپوں کے لیے آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں اور کوالٹی بجلی کو بہتر بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منی گرڈس مالی امداد کو تقویت دے گا۔

اے ڈی بی انتہائی غربت کو دور کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایشیا اور بحر الکاہل کو ایک خوشحال اور شمولیت والی لچکدار اور ٹکاؤ خطہ بنانے کے لئے عہد بستہ ہے۔

***********

 

  م ن، ح ا، ع ر

01-12-2020

U-7709



(Release ID: 1677584) Visitor Counter : 110