نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے شہروں میں سائیکل کلچر کو فروغ دینے اور مخصوص سائیکلنگ ٹریکس تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا


سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے عوامی تحریک پیدا کی جائے: نائب صدر جمہوریہ ہند

سائیکلنگ کے کم لاگت، آلودگی کا مکمل خاتمہ اور بہتر صحت سمیت بہت سے فائدے ہیں: وینکیا نائیڈو

مربوط سائیکلنگ کو شہری ٹرانسپورٹ نظام میں بدلا جائے: نائب صدر

شہروں کو چاہئے کہ وہ وسیع پیمانے پر بائیسیکل شیئرنگ اسکیموں کی منصوبہ بندی کریں اور سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کاربن کریڈٹ لاگو کریں اور ای- بائیسکلز کو فروغ دیں: وینکیا نائیڈو

کووڈ کے بعد کی عالمی دنیا میں سائیکلنگ پر نائب صدر کا بین الاقوامی ویبینار سے خطاب

Posted On: 28 NOV 2020 6:53PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے آج سائیکل کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور شہروں میں خصوصی سائیکلنگ ٹریکس بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایک صحت مند کم لاگت والی مشق ہے اور اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آلودگی سے بھی پوری طرح بچاؤ ہوتا ہے۔

کووڈ کے بعد کی دنیا میں سائیکلنگ پر ایک بین الاقوامی ویبینار میں ورچوئلی طور پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ زبردست بیداری مہم اور مستقبل طور پر ترجیحی پروگراموں کے ذریعے سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے عوامی تحریک پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ویبینار کے موضوع کو بروقت اور اہم بتاتے ہوئے انہوں نے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کرہ ارض کو زیادہ محفوظ اور ہرا بھرا بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا نے اس طرز زندگی کو بدل دیا ہے، جس میں ہم رہ رہے ہیں، لہٰذا اپنے وقت کو خریدیں اور استعمال کریں۔ نائب صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے بہت سے شہروں میں بندشوں کے نتیجے میں مؤثر ٹریفک کو کم کیا ہے اور لوگ سائیکل پر سوار ہوکر چلنے کو زیادہ پسند کررہے ہیں اور سائیکل سواری کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائیکل ایک ایسا بہترین طریقہ ہے جو لائف اسٹائل سے جڑے خطرے کو کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل کی سواری سے بہت سے فوائد بھی ہیں جن میں اہم یہ ہے کہ توانائی کے وسائل پر انحصار بالکل صفر رہ جاتا ہے۔ دوسرے صحت بہت ہوتی ہے اور آلودگی بالکل نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بائیسیکل کی سواری شہر اور دیہی علاقوں میں رہنے والے ان لوگوں کی اہم مدد بھی کرسکتی ہے، جن کے پاس آنے جانے کے لئے بنیادی سہولت تک کی رسائی نہیں ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ اس عالمی وبا نے ایک ایسا نایاب موقع فراہم کیا ہے تاکہ سائیکلنگ کو ایک مربوط شہری ٹرانسپورٹ نظام میں بدلا جاسکے اور شہری ٹرانسپورٹ نظام میں اسے فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے شہری منصوبہ سازوں  اور پالیسی سازوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے منصوبوں اور پالیسیوں پر پھر سے غور کریں اور مخصوص سائیکلنگ ٹریکس مختص کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹریفک کے لئے یوروپ، چین اور امریکہ میں کئی شہری سائیکلنگ نیٹ ورکس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کی زبردست گنجائش ہے اور انہوں نے ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشتر شہروں میں سائیکل کا استعمال 15 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ سائیکلنگ کو فروغ دیا جائے، کیونکہ اس سے شور وغل یعنی صوتی آلودگی کم ہوتی ہے۔ سڑک کے تحفظ میں بہتری آتی ہے۔ بڑھتے ہوئے توانائی کی درآمد کے بل سے نمٹنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

حالیہ ایک جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کم فاصلے کے ٹرپ کے لئے دو اور چار پہیوں والی گاڑیوں کی جگہ سائیکل کے استعمال کے نتیجے میں سالانہ 24.3 ارب ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ کے بعد کی دنیا زیادہ لچکدار اور آلودگی سے پاک اور ہری بھری ہو۔ جناب نائیڈو نے شہروں سے اپیل کی کہ شہروں میں سائیکل کے زیادہ استعمال کرنے کے لئے اسکیمیں بنائی جائیں اور پبلک بائک شیئرنگ نظام کو لاگو کیا جائے۔ اس کے علاوہ سائیکل سواروں کے فائدے کے لئے کاربن کریڈٹ نظام کے لئے ایک طریقہ کار تیار کیا جائے اور ای-بائیسیکل کو فروغ دیا جائے۔

اس تقریب میں ورلڈ سائیکلنگ ایلائنس کی صدر محترمہ رالوکا فسر، ورلڈ سائیکلنگ ایلائنس کے نائب صدر اور خزانچی جناب ڈی-وی-منوہر پیرس کے نائب میئر اور یوروپین سائیکلسٹ فیڈریشن کے صدر جناب کرسٹوفی ناجڈووسکی، این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب دھرمیندر، اسمارٹ سٹیز مشن کے مشن ڈائریکٹر جناب کنال کمار، چنڈی گڑھ اسمارٹ سٹی کے سی ای او اور کمشنر جناب کمل کشور یادو اور دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

...............................................................

 

 

     م ن، ح ا، ع ر

28-11-2020

U-7661



(Release ID: 1676926) Visitor Counter : 102