وزارت خزانہ

کامت کمیٹی اور حفظان صحت سیکٹر کے ذریعے شناخت شدہ 26سیکٹروں کیلئے ای سی ایل جی ایس 2.0 کے توسط سے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی  اسکیم کی توسیع


ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)1.0 کی مدت کی توسیع

Posted On: 26 NOV 2020 8:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26نومبر، 2020:حکومت نے کامت کمیٹی اور حفظان صحت سیکٹرکے ذریعے شناخت شدہ 26سیکٹروں کیلئے ای سی ایل جی ایس2.0 کے توسط سے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کی توسیع کی ہے۔ ای سی ایل جی ایس 2.0کے تحت ایسی اکائیوں کا احاطہ کیا جائیگا جن کا بقایہ قرض 29 فروری 2020 کو 50 کروڑ سے اوپر اور 500 کروڑ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ یہ ادارے /قرض دار اکاؤنٹ  غیر ضمانتی گارنٹی ایمرجنسی کریڈٹ لائن (جی ای سی ایل) کی شکل میں ان کے کُل بقایہ قرضوں کے 20 فیصد تک اضافی فنڈز کے اہل ہوں گے جس کی پوری ضمانت نیشنل کریڈٹ گارنٹی  ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ(این سی جی ٹی سی)کے ذریعے دی جائے گی۔ ای سی ایل جی ایس 2.0کے تحت فراہم کیے گئے قرض کی مدت پانچ سال ہوگی، جس میں بنیادی رقم اداکرنے  پر 12مہینے کی مہلت ہوگی۔

ای سی ایل جی ایس 2.0 کےعلاوہ، جہاں کوئی سالانہ لین دین کی زیادہ سے زیادہ مقرر نہیں کی گئی ہے، ای سی ایل جی ایس کے تحت اداروں کو ای سی ایل جی ایس 1.0 کی توسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا کُل قرض بقایہ (صرف فنڈ پر مبنی) 29 فروری 2020 تک 50 کروڑ روپئے تک تھا، لیکن پہلے سالانہ لین دین 250 کروڑ روپئے سے زیادہ کے سبب نااہل تھے۔ دیگر سبھی موجودہ اصول /شرائط وضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ اسکیم ای سی ایل جی ایس کے تحت منظور شدہ سبھی قرضوں پر لاگو ہوگی، جو کہ این سی جی ٹی سی کے ذریعے  ان  رہنماخطوط کے جاری ہونے کی تاریخ سے 31 مارچ 2021 تک کی مدت کے دوران یا  3,00,000کروڑ روپئے کی گارنٹی کیلئے  ای سی ایل جی ایس کے  تحت منظوری شدہ ہے (کھاتے میں دونوں لیتے ہوئے  ای سی ایل جی ایس 1.0 اور 2.0)، جو بھی پہلے ہو۔

اہل قرض دہندگان کو اضافی ادھار دینے کی سہولت ، ایم ایس ایم ای/ کاروباری اداروں اور پہچان والے سیکٹروں، جو ایم ایس ایم ای کی حمایت کرتا ہے، کی دستیابی کو اہل بنانے کیلئے ممبر ادھار دینے والے اداروں (ایم ایل آئی) کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظرثانی شدہ اسکیم، اقتصادی بحالی، روزگاراور روزگار  کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی طرف ایک طویل سفر طے کرے گی۔

این سی جی ٹی سی نے اس سلسلے میں آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7625



(Release ID: 1676735) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Telugu